hadminin

TAFHEEM-UL-QURAN

  
Home | Read | Q-Signs | Slides | Presentations | Prayers | Orders | About Us | Return To Group

Order, Making Deals / Agrements

Translation by   


مومنو! جب تم آپس ميں کسي ميعاد معين کے لئے قرض کا معاملہ کرنے لگو تو اس کو لکھ ليا کرو اور لکھنے والا تم ميں (کسي کا نقصان نہ کرے بلکہ) انصاف سے لکھے نيز لکھنے والا جيسا اسے خدا نے سکھايا ہے لکھنے سے انکار بھي نہ کرے اور دستاويز لکھ دے. اور جو شخص قرض لے وہي (دستاويز کا) مضمون بول کر لکھوائے اور خدا سے کہ اس کا مالک ہے خوف کرے اور زر قرض ميں سے کچھ کم نہ لکھوائے. اور اگر قرض لينے والا بےعقل يا ضعيف ہو يا مضمون لکھوانے کي قابليت نہ رکھتا ہو تو جو اس کا ولي ہو وہ انصاف کے ساتھ مضمون لکھوائے. اور اپنے ميں سے دو مردوں کو (ايسے معاملے کے) گواہ کرليا کرو. اور اگر دو مرد نہ ہوں تو ايک مرد اور دو عورتيں جن کو تم گواہ پسند کرو (کافي ہيں) کہ اگر ان ميں سے ايک بھول جائے گي تو دوسري اسے ياد دلادے گي. اور جب گواہ (گواہي کے لئے طلب کئے جائيں تو انکار نہ کريں. اور قرض تھوڑا ہو يا بہت اس (کي دستاويز) کے لکھنے ميں کاہلي نہ کرنا. يہ بات خدا کے نزديک نہايت قرين انصاف ہے اور شہادت کے لئے بھي يہ بہت درست طريقہ ہے. اس سے تمہيں کسي طرح کا شک وہ شبہ بھي نہيں پڑے گا. ہاں اگر سودا دست بدست ہو جو تم آپس ميں ليتے ديتے ہو تو اگر (ايسے معاملے کي) دستاويز نہ لکھوتو تم پر کچھ گناہ نہيں? اور جب خريد وفروخت کيا کرو تو بھي گواہ کرليا کرو. اور کاتب دستاويز اور گواہ (معاملہ کرنے والوں کا) کسي طرح نقصان نہ کريں. اگر تم (لوگ) ايسا کرو تو يہ تمہارے لئے گناہ کي بات ہے. اور خدا سے ڈرو اور (ديکھو کہ) وہ تم کو (کيسي مفيد باتيں) سکھاتا ہے اور خدا ہر چيز سے واقف ہے 2:282

اور اگر تم سفر پر ہواور (دستاويز) لکھنے والا مل نہ سکے تو (کوئي چيز) رہن يا قبضہ رکھ کر (قرض لے لو) اور اگر کوئي کسي کو امين سمجھے (يعني رہن کے بغير قرض ديدے) تو امانتدار کو چاہيئے کہ صاحب امانت کي امانت ادا کردے اور خدا سے جو اس کا پروردگار ہے ڈرے.اور (ديکھنا) شہادت کو مت چھپانا. جو اس کو چھپائے گا وہ دل کا گنہگار ہوگا. اور خدا تمہارے سب کاموں سے واقف ہے 2:283

خدا تم کو حکم ديتا ہے کہ امانت والوں کي امانتيں ان کے حوالے کرديا کرو اور جب لوگوں ميں فيصلہ کرنے لگو تو انصاف سے فيصلہ کيا کرو خدا تمہيں بہت خوب نصيحت کرتا ہے بےشک خدا سنتا اور ديکھتا ہے4:58


Back to List View : Arabic Text