اے يعقوب کي اولاد! ميرے وہ احسان ياد کرو جو ميں نے تم پر کئے تھے اور اس اقرار کو پورا کرو جو تم نے مجھ سے کيا تھا. ميں اس اقرار کو پورا کروں گا جو ميں نے تم سے کيا تھا اور مجھي سے ڈرتے رہو 2:40
اور جو کتاب ميں نے (اپنے رسول محمد? پر) نازل کي ہے جو تمہاري کتاب تورات کو سچا کہتي ہے، اس پر ايمان لاؤ اور اس سے منکرِ اول نہ بنو، اور ميري آيتوں ميں (تحريف کر کے) ان کے بدلے تھوڑي سي قيمت (يعني دنياوي منعفت) نہ حاصل کرو، اور مجھي سے خوف رکھو 2:41
کہہ دو کہ اے اہل کتاب جو بات ہمارے اور تمہارے دونوں کے درميان يکساں (تسليم کي گئي) ہے اس کي طرف آؤ وہ يہ کہ خدا کے سوا ہم کسي کي عبادت نہ کريں اور اس کے ساتھ کسي چيز کو شريک نہ بنائيں اور ہم ميں سے کوئي کسي کو خدا کے سوا اپنا کار ساز نہ سمجھے اگر يہ لوگ (اس بات کو) نہ مانيں تو (ان سے) کہہ دو کہ تم گواہ رہو کہ ہم (خدا کے) فرماں بردار ہيں3:64
اے اہلِ کتاب تم ابراہيم کے بارے ميں کيوں جھگڑتے ہو حالانکہ تورات اور انجيل ان کے بعد اتري ہيں (اور وہ پہلے ہو چکے ہيں) تو کيا تم عقل نہيں رکھتے3:65
ديکھو ايسي بات ميں تو تم نے جھگڑا کيا ہي تھا جس کا تمہيں کچھ علم تھا بھي مگر ايسي بات ميں کيوں جھگڑتے ہو جس کا تمہيں کچھ بھي علم نہيں اور خدا جانتا ہے اور تم نہيں جانتے3:66
ابراہيم نہ تو يہودي تھے اور نہ عيسائي بلکہ سب سے بے تعلق ہو کر ايک (خدا) کے ہو رہے تھے اور اسي کے فرماں بردار تھے اور مشرکوں ميں نہ تھے3:67
(اے اہل اسلام) بعضے اہلِ کتاب اس بات کي خواہش رکھتے ہيں کہ تم کو گمراہ کر ديں مگر يہ (تم کو کيا گمراہ کريں گے) اپنے آپ کو ہي گمراہ کر رہے ہيں اور نہيں جانتے3:69
اے اہلِ کتاب تم خدا کي آيتوں سے کيوں انکار کرتے ہو اور تم (تورات کو) مانتے تو ہو 3:70
اے اہلِ کتاب تم سچ کو جھوٹ کے ساتھ خلط ملط کيوں کرتے ہو اور حق کو کيوں چھپاتے ہو اور تم جانتے بھي ہو 3:71
اور اہلِ کتاب ايک دوسرے سے کہتے ہيں کہ جو (کتاب) مومنوں پر نازل ہوئي ہے اس پر دن کے شروع ميں تو ايمان لے آيا کرو اور اس کے آخر ميں انکار کر ديا کرو تاکہ وہ (اسلام سے) برگشتہ ہو جائيں 3:72
اور اپنے دين کے پيرو کے سوا کسي اور کے قائل نہ ہونا (اے پيغمبر) کہہ دو کہ ہدايت تو خدا ہي کي ہدايت ہے (وہ يہ بھي کہتے ہيں) يہ بھي (نہ ماننا) کہ جو چيز تم کو ملي ہے ويسي کسي اور کو ملے گي يا وہ تمہيں خدا کے روبرو قائل معقول کر سکيں گے يہ بھي کہہ دو کہ بزرگي خدا ہي کے ہاتھ ميں ہے وہ جسے چاہتا ہے ديتا ہے اور خدا کشائش والا (اور) علم والا ہے 3:73
وہ اپني رحمت سے جس کو چاہتا ہے خاص کر ليتا ہے اور خدا بڑے فضل کا مالک ہے 3:74
اور ان (اہلِ کتاب) ميں بعضے ايسے ہيں کہ کتاب (تورات) کو زبان مروڑ مروڑ کر پڑھتے ہيں تاکہ تم سمجھو کہ جو کچھ وہ پڑھتے ہيں کتاب ميں سے ہے حالانکہ وہ کتاب ميں سے نہيں ہے اور کہتے ہيں کہ وہ خدا کي طرف سے (نازل ہوا) ہے حالانکہ وہ خدا کي طرف سے نہيں ہوتا اور خدا پر جھوٹ بولتے ہيں اور (يہ بات) جانتے بھي ہيں 3:78
کسي آدمي کو شاياں نہيں کہ خدا تو اسے کتاب اور حکومت اور نبوت عطا فرمائے اور وہ لوگوں سے کہے کہ خدا کو چھوڑ کر ميرے بندے ہو جاؤ بلکہ (اس کو يہ کہنا سزاوار ہے کہ اے اہلِ کتاب) تم (علمائے) رباني ہو جاؤ کيونکہ تم کتابِ (خدا) پڑھتے پڑھاتے رہتے ہو 3:79
اور اس کو يہ بھي نہيں کہنا چاہيے کہ تم فرشتوں اور پيغمبروں کو خدا بنالو بھلا جب تم مسلمان ہو چکے تو کيا اسے زيبا ہے کہ تمہيں کافر ہونے کو کہے 3:80
کہو کہ اہلِ کتاب! تم خدا کي آيتوں سے کيوں کفر کرتے ہو اور خدا تمہارے سب اعمال سے باخبر ہے 3:98
کہو کہ اہلِ کتاب تم مومنوں کو خدا کے رستے سے کيوں روکتے ہو اور باوجود يہ کہ تم اس سے واقف ہو اس ميں کجي نکالتے ہو اور خدا تمھارے کاموں سے بےخبر نہيں 3:99
اے اہل کتاب اپنے دين (کي بات) ميں حد سے نہ بڑھو اور خدا کے بارے ميں حق کے سوا کچھ نہ کہو. مسيح (يعني) مريم کے بيٹے عيسي? (نہ خدا تھے نہ خدا کے بيٹے بلکہ) خدا کے رسول اور کا کلمہ? (بشارت) تھے جو اس نے مريم کي طرف بھيجا تھا اور اس کي طرف سے ايک روح تھے تو خدا اوراس کے رسولوں پر ايمان لاؤ. اور (يہ) نہ کہو (کہ خدا) تين (ہيں. اس اعتقاد سے) باز آؤ کہ يہ تمہارے حق ميں بہتر ہے. خدا ہي معبود واحد ہے اور اس سے پاک ہے کہ اس کے اولاد ہو. جو کچھ آسمانوں ميں اور جو کچھ زمين ميں ہے سب اسي کا ہے. اور خدا ہي کارساز کافي ہے 4:171
اے اہل کتاب! تمہارے پاس ہمارے پيغمبر (آخرالزماں) آ گئے ہيں کہ جو کچھ تم کتاب (الہ?ي) ميں سے چھپاتے تھے وہ اس ميں سے بہت کچھ تمہيں کھول کھول کر بتا ديتے ہيں اور تمہارے بہت سے قصور معاف کر ديتے ہيں بےشک تمہارے پاس خدا کي طرف سے نور اور روشن کتاب آ چکي ہے5:15
جس سے خدا اپني رضا پر چلنے والوں کو نجات کے رستے دکھاتا ہے اور اپنے حکم سے اندھيرے ميں سے نکال کر روشني کي طرف لے جاتا اور ان کو سيدھے رستہ پر چلاتا ہے5:16
اور يہود اور نصاري? کہتے ہيں کہ ہم خدا کے بيٹے اور اس کے پيارے ہيں کہو کہ پھر وہ تمہاري بداعماليوں کے سبب تمھيں عذاب کيوں ديتا ہے (نہيں) بلکہ تم اس کي مخلوقات ميں (دوسروں کي طرح کے) انسان ہو وہ جسے چاہے بخشے اور جسے چاہے عذاب دے اور آسمان زمين اور جو کچھ ان دونوں ميں ہے سب پر خدا ہي کي حکومت ہے اور (سب کو) اسي کي طرف لوٹ کر جانا ہے 5:18
اے اہلِ کتاب پيغمبروں کے آنے کا سلسلہ جو (ايک عرصے تک) منقطع رہا تو (اب) تمہارے پاس ہمارے پيغمبر آ گئے ہيں جو تم سے (ہمارے احکام) بيان کرتے ہيں تاکہ تم يہ نہ کہو کہ ہمارے پاس کوئي خوشخبري يا ڈر سنانے والا نہيں آيا سو (اب) تمہارے پاس خوشخبري اور ڈر سنانے والے آ گئے ہيں اور خدا ہر چيز پر قادر ہے 5:19 |