hadminin

TAFHEEM-UL-QURAN

  
Home | Read | Q-Signs | Slides | Presentations | Prayers | Orders | About Us | Return To Group

Makkah, First Home of Worship

Translation by   


اور تم جہاں سے نکلو، مسجدِ محترم کي طرف منہ (کرکے نماز پڑھا) کرو. اور مسلمانو، تم جہاں ہوا کرو، اسي (مسجد) کي طرف رخ کيا کرو. (يہ تاکيد) اس ليے (کي گئي ہے) کہ لوگ تم کو کسي طرح کا الزام نہ دے سکيں. مگر ان ميں سے جو ظالم ہيں، (وہ الزام ديں تو ديں) سو ان سے مت ڈرنا اور مجھي سے ڈرتے رہنا. اور يہ بھي مقصود ہے کہ تم کو اپني تمام نعمتيں بخشوں اور يہ بھي کہ تم راہِ راست پر چلو2:150

پہلا گھر جو لوگوں (کے عبادت کرنے) کے ليے مقرر کيا گيا تھا وہي ہے جو مکے ميں ہے بابرکت اور جہاں کے ليے موجبِ ہدايت 3:96

اس ميں کھلي ہوئي نشانياں ہيں جن ميں سے ايک ابراہيم کے کھڑے ہونے کي جگہ ہے جو شخص اس (مبارک) گھر ميں داخل ہوا اس نے امن پا ليا اور لوگوں پر خدا کا حق (يعني فرض) ہے کہ جو اس گھر تک جانے کا مقدور رکھے وہ اس کا حج کرے اور جو اس حکم کي تعميل نہ کرے گا تو خدا بھي اہلِ عالم سے بے نياز ہے 3:97


Back to List View : Arabic Text