بہت سے اہل کتاب اپنے دل کي جلن سے يہ چاہتے ہيں کہ ايمان لا چکنے کے بعد تم کو پھر کافر بنا ديں. حالانکہ ان پر حق ظاہر ہو چکا ہے. تو تم معاف کردو اور درگزر کرو. يہاں تک کہ خدا اپنا (دوسرا) حکم بھيجے. بے شک خدا ہر بات پر قادر ہے 2:109
اور اگر تم ان اہلِ کتاب کے پاس تمام نشانياں بھي لے کر آؤ، تو بھي يہ تمہارے قبلے کي پيروي نہ کريں. اور تم بھي ان کے قبلے کي پيروي کرنے والے نہيں ہو. اور ان ميں سے بھي بعض بعض کے قبلے کے پيرو نہيں. اور اگر تم باوجود اس کے کہ تمہارے پاس دانش (يعني وحئ خدا) آ چکي ہے، ان کي خواہشوں کے پيچھے چلو گے تو ظالموں ميں (داخل) ہو جاؤ گے2:145
مومنو! اگر تم اہلِ کتاب کے کسي فريق کا کہا مان لو گے تو وہ تمھيں ايمان لانے کے بعد کافر بنا ديں گے 3:100
اور تم کيونکر کفر کرو گے جبکہ تم کو خدا کي آيتيں پڑھ پڑھ کر سنائي جاتي ہيں اور تم ميں اس کے پيغمبر موجود ہيں اور جس نے خدا (کي ہدايت کي رسي) کو مضبوط پکڑ ليا وہ سيدھے رستے لگ گيا 3:101
يہ جہاں نظر آئيں گے ذلت (کو ديکھو گے کہ) ان سے چمٹ رہي ہے بجز اس کے کہ يہ خدا اور (مسلمان) لوگوں کي پناہ ميں آ جائيں اور يہ لوگ خدا کے غضب ميں گرفتار ہيں اور ناداري ان سے لپٹ رہي ہے يہ اس ليے کہ خدا کي آيتوں سے انکار کرتےتھے اور (اس کے) پيغمبروں کو ناحق قتل کر ديتے تھے يہ اس ليے کہ يہ نافرماني کيے جاتے اور حد سے بڑھے جاتے تھے 3:112
اگر تمہيں آسودگي حاصل ہو تو ان کو بري لگتي ہے اور اگر رنج پہنچے تو خوش ہوتے ہيں اور اگر تم تکليفوں کي برداشت اور (ان سے) کنارہ کشي کرتے رہو گے تو ان کا فريب تمھيں کچھ بھي نقصان نہ پہنچا سکے گا يہ جو کچھ کرتے ہيں خدا اس پر احاطہ کيے ہوئے ہے 3:120
بھلا تم نے ان لوگوں کو نہيں ديکھا جن کو کتاب سے حصہ ديا گيا تھا کہ وہ گمراہي کو خريدتے ہيں اور چاہتے ہيں کہ تم بھي رستے سے بھٹک جاؤ 4:44
تو ان لوگوں کے عہد توڑ دينے کے سبب ہم نے ان پر لعنت کي اور ان کے دلوں کو سخت کر ديا يہ لوگ کلمات (کتاب) کو اپنے مقامات سے بدل ديتے ہيں اور جن باتوں کي ان کو نصيحت کي گئي تھي ان کا بھي ايک حصہ فراموش کر بيٹھے اور تھوڑے آدميوں کے سوا ہميشہ تم ان کي (ايک نہ ايک) خيانت کي خبر پاتے رہتے ہو تو ان کي خطائيں معاف کردو اور (ان سے) درگزر کرو کہ خدا احسان کرنے والوں کو دوست رکھتا ہے 5:13 |