hadminin

TAFHEEM-UL-QURAN

  
Home | Read | Q-Signs | Slides | Presentations | Prayers | Orders | About Us | Return To Group

Allah(swt), Sends Message / Vahi

Translation by   


غرض جب وہ اس کو لے گئے اور اس بات پر اتفاق کرليا کہ اس کو گہرے کنويں ميں ڈال ديں. تو ہم نے يوسف کي طرف وحي بھيجي کہ (ايک وقت ايسا آئے گا کہ) تم ان کے اس سلوک سے آگاہ کرو گے اور ان کو (اس وحي کي) کچھ خبر نہ ہوگي12:15

اور ہم نے لوط کي طرف وحي بھيجي کہ ان لوگوں کي جڑ صبح ہوتے ہوتے کاٹ دي جائے گي15:66

وہي فرشتوں کو پيغام دے کر اپنے حکم سے اپنے بندوں ميں سے جس کے پاس چاہتا ہے بھيجتا ہے کہ (لوگوں کو) بتادو کہ ميرے سوا کوئي معبود نہيں تو مجھي سے ڈرو 16:2

کہہ دو کہ مجھ پر (خدا کي طرح سے) يہ وحي آتي ہے کہ تم سب کا معبود خدائے واحد ہے. تو تم کو چاہيئے کہ فرمانبردار بن جاؤ 21:108

اور يہ بھي غرض ہے کہ جن لوگوں کو علم عطا ہوا ہے وہ جان ليں کہ وہ (يعني وحي) تمہارے پروردگار کي طرف سے حق ہے تو وہ اس پر ايمان لائيں اور ان کے دل خدا کے آگے عاجزي کريں. اور جو لوگ ايمان لائے ہيں خدا ان کو سيدھے رستے کي طرف ہدايت کرتا ہے22:54

(وہ) مالک درجات عالي اور صاحب عرش ہے. اپنے بندوں ميں سے جس پر چاہتا ہے اپنے حکم سے وحي بھيجتا ہے تاکہ ملاقات کے دن سے ڈراوے40:15


Back to List View : Arabic Text