hadminin

TAFHEEM-UL-QURAN

  
Home | Read | Q-Signs | Slides | Presentations | Prayers | Orders | About Us | Return To Group

Guiding Muslims, Be United

Translation by   


اور سب مل کر خدا کي (ہدايت کي رسي) کو مضبوط پکڑے رہنا اور متفرق نہ ہونا اور خدا کي اس مہرباني کو ياد کرو جب تم ايک دوسرے کے دشمن تھے تو اس نے تمہارے دلوں ميں الفت ڈال دي اور تم اس کي مہرباني سے بھائي بھائي ہوگئے اور تم آگ کے گڑھے کے کنارے تک پہنچ چکے تھے تو خدا نے تم کو اس سے بچا ليا اس طرح خدا تم کو اپني آيتيں کھول کھول کر سناتا ہے تاکہ تم ہدايت پاؤ 3:103

اور تم ميں ايک جماعت ايسي ہوني چاہيئے جو لوگوں کو نيکي کي طرف بلائے اور اچھے کام کرنے کا حکم دے اور برے کاموں سے منع کرے يہي لوگ ہيں جو نجات پانے والے ہيں 3:104

اور ان لوگوں کي طرح نہ ہونا جو متفرق ہو گئے اور احکام بين آنے کے بعد ايک دوسرےسے (خلاف و) اختلاف کرنے لگے يہ وہ لوگ ہيں جن کو قيامت کے دن بڑا عذاب ہوگا 3:105

(مومنو) جتني امتيں (يعني قوميں) لوگوں ميں پيدا ہوئيں تم ان سب سے بہتر ہو کہ نيک کام کرنے کو کہتے ہو اور برے کاموں سے منع کرتے ہو اور خدا پر ايمان رکھتے ہو اور اگر اہلِ کتاب بھي ايمان لے آتے تو ان کے ليے بہت اچھا ہوتا ان ميں ايمان لانے والے بھي ہيں (ليکن تھوڑے) اور اکثر نافرمان ہيں 3:110

مومنو! کسي غير (مذہب کے آدمي) کو اپنا رازداں نہ بنانا يہ لوگ تمہاري خرابي اور (فتنہ انگيزي کرنے) ميں کسي طرح کي کوتاہي نہيں کرتے اور چاہتے ہيں کہ (جس طرح ہو) تمہيں تکليف پہنچے ان کي زبانوں سے تو دشمني ظاہر ہوہي چکي ہے اور جو (کينے) ان کے سينوں ميں مخفي ہيں وہ کہيں زيادہ ہيں اگر تم عقل رکھتے ہو تو ہم نے تم کو اپني آيتيں کھول کھول کر سنا دي ہيں 3:118

ديکھو تم ايسے (صاف دل) لوگ ہو کہ ان لوگوں سے دوستي رکھتے ہو حالانکہ وہ تم سے دوستي نہيں رکھتے اور تم سب کتابوں پر ايمان رکھتے ہو (اور وہ تمہاري کتاب کو نہيں مانتے) اور جب تم سے ملتے ہيں تو کہتے ہيں ہم ايمان لے آئے اور جب الگ ہوتے ہيں تو تم پر غصے کے سبب انگلياں کاٹ کاٹ کھاتے ہيں (ان سے) کہہ دو کہ (بدبختو) غصے ميں مر جاؤ خدا تمہارے دلوں کي باتوں سے خوب واقف ہے 3:119

اور (ديکھو) بے دل نہ ہونا اور نہ کسي طرح کا غم کرنا اگر تم مومن (صادق) ہو تو تم ہي غالب رہو گے 3:139

اے اہل ايمان (کفار کے مقابلے ميں) ثابت قدم رہو اور استقامت رکھو اور مورچوں پر جمے رہو اور خدا سے ڈرو تاکہ مراد حاصل کرو 3:200


Back to List View : Arabic Text