hadminin

TAFHEEM-UL-QURAN

  
Home | Read | Q-Signs | Slides | Presentations | Prayers | Orders | About Us | Return To Group

Guiding Muslims, Do Not Listen To Kafirs

Translation by   


مومنو! اگر تم کافروں کا کہا مان لو گے تو وہ تم کو الٹے پاؤں پھير کر (مرتد کر) ديں گے پھر تم بڑے خسارے ميں پڑ جاؤ گے 3:149

(يہ تمہارے مددگار نہيں ہيں) بلکہ خدا تمہارا مددگار ہے اور وہ سب سے بہتر مددگار ہے3:150

ہم عنقريب کافروں کے دلوں ميں تمہارا رعب بٹھا ديں گے کيونکہ يہ خدا کے ساتھ شرک کرتے ہيں جس کي اس نے کوئي بھي دليل نازل نہيں کي اور ان کا ٹھکانہ دوزخ ہے وہ ظالموں کا بہت بُرا ٹھکانا ہے3:151

مومنو! ان لوگوں جيسے نہ ہونا جو کفر کرتے ہيں اور ان کے (مسلمان) بھائي جب (خدا کي راہ ميں) سفر کريں (اور مر جائيں) يا جہاد کو نکليں (اور مارے جائيں) تو ان کي نسبت کہتے ہيں کہ اگر وہ ہمارے پاس رہتے تو نہ مرتے اور نہ مارے جاتے. ان باتوں سے مقصود يہ ہے کہ خدا ان لوگوں کے دلوں ميں افسوس پيدا کر دے اور زندگي اور موت تو خدا ہي ديتا ہے اور خدا تمہارے سب کاموں کو ديکھ رہا ہے3:156

(اے اہل ايمان) تمہارے مال و جان ميں تمہاري آزمائش کي جائے گي. اور تم اہل کتاب سے اور ان لوگوں سے جو مشرک ہيں بہت سي ايذا کي باتيں سنو گے. اور تو اگر صبر اور پرہيزگاري کرتے رہو گے تو يہ بڑي ہمت کے کام ہيں 3:186

وہ تو يہي چاہتے ہيں کہ جس طرح وہ خود کافر ہيں (اسي طرح) تم بھي کافر ہو کر (سب) برابر ہوجاؤ تو جب تک وہ خدا کي راہ ميں وطن نہ چھوڑ جائيں ان ميں سے کسي کو دوست نہ بنانا اگر (ترک وطن کو) قبول نہ کريں تو ان کو پکڑ لو اور جہاں پاؤ قتل کردو اور ان ميں سے کسي کو اپنا رفيق اور مددگار نہ بناؤ 4:89


Back to List View : Arabic Text