اور خدا نے اپنا وعدہ سچا کر ديا (يعني) اس وقت جبکہ تم کافروں کو اس کے حکم سے قتل کر رہے تھے يہاں تک کہ جو تم چاہتے تھے خدا نے تم کو دکھا ديا اس کے بعد تم نے ہمت ہار دي اور حکم (پيغمبر) ميں جھگڑا کرنے لگے اور اس کي نافرماني کي بعض تو تم ميں سے دنيا کے خواستگار تھے اور بعض آخرت کے طالب اس وقت خدا نے تم کو ان (کے مقابلے) سے پھير (کر بھگا) ديا تاکہ تمہاري آزمائش کرے اور اس نے تمہارا قصور معاف کر ديا اور خدا مومنو پر بڑا فضل کرنے والا ہے3:152
(وہ وقت بھي ياد کرنے کے لائق ہے) جب تم لوگ دور بھاگے جاتے تھے اور کسي کو پيچھے پھر کر نہيں ديکھتے تھے اور رسول الله تم کو تمہارے پيچھے کھڑے بلا رہے تھے تو خدا نے تم کو غم پر غم پہنچايا تاکہ جو چيز تمہارے ہاتھ سے جاتي رہي يا جو مصيبت تم پر واقع ہوئي ہے اس سے تم اندوہ ناک نہ ہو اور خدا تمہارے سب اعمال سے خبردار ہے3:153 |