اور کبھي نہيں ہوسکتا کہ پيغمبر (خدا) خيانت کريں. اور خيانت کرنے والوں کو قيامت کے دن خيانت کي ہوئي چيز (خدا کے روبرو) لاحاضر کرني ہوگي. پھر ہر شخص کو اس کے اعمال کا پورا پورا بدلا ديا جائے گا اور بےانصافي نہيں کي جائے گي3:161
بھلا جو شخص خدا کي خوشنودي کا تابع ہو وہ اس شخص کي طرح(مرتکب خيانت) ہوسکتا ہے جو خدا کي ناخوشي ميں گرفتار ہو اور جس کا ٹھکانہ دوزخ ہے، اور وہ برا ٹھکانا ہے3:162 |