اور جو لوگ خدا کي راہ ميں مارے جائيں ان کي نسبت يہ کہنا کہ وہ مرے ہوئے ہيں (وہ مردہ نہيں) بلکہ زندہ ہيں ليکن تم نہيں جانتے2:154
جنہوں نے باوجود زخم کھانے کے خدا اور رسول (کے حکم) کو قبول کيا جو لوگ ان ميں نيکوکار اور پرہيزگار ہيں ان کے لئے بڑا ثواب ہے 3:172
(جب) ان سے لوگوں نے آکر بيان کيا کہ کفار نے تمہارے (مقابلے کے) لئے لشکر کثير) جمع کيا ہے تو ان سے ڈرو. تو ان کا ايمان اور زيادہ ہوگيا. اور کہنے لگے ہم کو خدا کافي ہے اور وہ بہت اچھا کارساز ہے 3:173
پھر وہ خدا کي نعمتوں اور اس کے فضل کے ساتھ (خوش وخرم) واپس آئے ان کو کسي طرح کا ضرر نہ پہنچا. اور وہ خدا کي خوشنودي کے تابع رہے. اور خدا بڑے فضل کا مالک ہے 3:174
يہ (خوف دلانے والا) تو شيطان ہے جو اپنے دوستوں سے ڈراتا ہے تو اگر تم مومن ہو تو ان سے مت ڈرنا اور مجھ ہي سے ڈرتے رہنا 3:175 |