hadminin

TAFHEEM-UL-QURAN

  
Home | Read | Q-Signs | Slides | Presentations | Prayers | Orders | About Us | Return To Group

Comments, On Jews

Translation by   


تو ہم نے يہوديوں کے ظلموں کے سبب (بہت سي) پاکيزہ چيزيں جو ان کو حلال تھيں ان پر حرام کرديں اور اس سبب سے بھي کہ وہ اکثر خدا کے رستے سے (لوگوں کو) روکتے تھے4:160

اور اس سبب سے بھي کہ باوجود منع کئے جانے کے سود ليتے تھے اور اس سبب سے بھي کہ لوگوں کا مال ناحق کھاتے تھے. اور ان ميں سے جو کافر ہيں ان کے لئے ہم نے درد دينے والا عذاب تيار کر رکھا ہے4:161

مگر جو لوگ ان ميں سے علم ميں پکے ہيں اور جو مومن ہيں وہ اس (کتاب) پر جو تم پر نازل ہوئي اور جو (کتابيں) تم سے پہلے نازل ہوئيں (سب پر) ايمان رکھتے ہيں اور نماز پڑھتے ہيں اور زکو?ة ديتے ہيں اور خدا اور روز آخرت کو مانتے ہيں. ان کو ہم عنقريب اجر عظيم ديں گے4:162


Back to List View : Arabic Text