hadminin

TAFHEEM-UL-QURAN

  
Home | Read | Q-Signs | Slides | Presentations | Prayers | Orders | About Us | Return To Group

Mussa(pbuh), His People Refused to Fight

Translation by   


تو بھائيو! تم ارض مقدس (يعني ملک شام) ميں جسے خدا نے تمہارے ليے لکھ رکھا ہے چل داخل ہو اور (ديکھنا مقابلے کے وقت) پيٹھ نہ پھير دينا ورنہ نقصان ميں پڑ جاؤ گے 5:21

وہ کہنے لگے کہ موسي?! وہاں تو بڑے زبردست لوگ (رہتے) ہيں اور جب تک وہ اس سرزمين سے نکل نہ جائيں ہم وہاں جا نہيں سکتے ہاں اگر وہ وہاں سے نکل جائيں تو ہم جا داخل ہوں گے 5:22

جو لوگ (خدا سے) ڈرتے تھے ان ميں سے دو شخص جن پر خدا کي عنايت تھي کہنے لگے کہ ان لوگوں پر دروازے کے رستے سے حملہ کردو جب تم دروازے ميں داخل ہو گئے تو فتح تمہارے ہے اور خدا ہي پر بھروسہ رکھو بشرطيکہ صاحبِ ايمان ہو 5:23

وہ بولے کہ موسي?! جب تک وہ لوگ وہاں ہيں ہم کبھي وہاں نہيں جا سکتے (اگر لڑنا ہي ضرور ہے) تو تم اور تمہارا خدا جاؤ اور لڑو ہم يہيں بيٹھے رہيں گے 5:24

موسي? نے (خدا سے) التجا کي کہ پروردگار ميں اپنے اور اپنے بھائي کے سوا اور کسي پر اختيار نہيں رکھتا تو ہم ميں اور ان نافرمان لوگوں ميں جدائي کردے5:25

خدا نے فرمايا کہ وہ ملک ان پر چاليس برس تک کے ليے حرام کر ديا گيا (کہ وہاں جانے نہ پائيں گے اور جنگل کي) زمين ميں سرگرداں پھرتے رہيں گے تو ان نافرمان لوگوں کے حال پر افسوس نہ کرو5:26


Back to List View : Arabic Text