hadminin

TAFHEEM-UL-QURAN

  
Home | Read | Q-Signs | Slides | Presentations | Prayers | Orders | About Us | Return To Group

Adam(pbuh), His Son Killed Own Brother

Translation by   


اور (اے محمد) ان کو آدم کے دو بيٹوں (ہابيل اور قابيل) کے حالات (جو بالکل) سچے (ہيں) پڑھ کر سنا دو کہ جب ان دونوں نے خدا (کي جناب ميں) کچھ نيازيں چڑھائيں تو ايک کي نياز تو قبول ہو گئي اور دوسرے کي قبول نہ ہوئي (تب قابيل ہابيل سے) کہنے لگا کہ ميں تجھے قتل کروں گا اس نے کہا کہ خدا پرہيزگاروں ہي کي (نياز) قبول فرمايا کرتا ہے 5:27

اور اگر تو مجھے قتل کرنے کے ليے مجھ پر ہاتھ چلائے گا تو ميں تجھ کو قتل کرنے کے لئے تجھ پر ہاتھ نہيں چلاؤں گا مجھے تو خدائے رب العالمين سے ڈر لگتا ہے 5:28

ميں چاہتا ہوں کہ تو ميرے گناہ ميں بھي ماخوذ ہو اور اپنے گناہ ميں بھي پھر (زمرہ) اہل دوزخ ميں ہو اور ظالموں کي يہي سزا ہے 5:29

مگر اس کے نفس نے اس کو بھائي کے قتل ہي کي ترغيب دي تو اس نے اسے قتل کر ديا اور خسارہ اٹھانے والوں ميں ہو گيا 5:30

اب خدا نے ايک کوّا بھيجا جو زمين کريدنے لگا تاکہ اسے دکھائے کہ اپنے بھائي کي لاش کو کيونکر چھپائے کہنے لگا اے ہے مجھ سے اتنا بھي نہ ہو سکا کہ اس کوے کے برابر ہوتا کہ اپنے بھائي کي لاش چھپا ديتا پھر وہ پشيمان ہوا 5:31

اس قتل کي وجہ سے ہم نے بني اسرائيل پر يہ حکم نازل کيا کہ جو شخص کسي کو (ناحق) قتل کرے گا (يعني) بغير اس کے کہ جان کا بدلہ ليا جائے يا ملک ميں خرابي کرنے کي سزا دي جائے اُس نے گويا تمام لوگوں کو قتل کيا اور جو اس کي زندگاني کا موجب ہوا تو گويا تمام لوگوں کي زندگاني کا موجب ہوا اور ان لوگوں کے پاس ہمارے پيغمبر روشن دليليں لا چکے ہيں پھر اس کے بعد بھي ان سے بہت سے لوگ ملک ميں حدِ اعتدال سے نکل جاتے ہيں 5:32


Back to List View : Arabic Text