جو لوگ خدا اور اس کے رسول سے لڑائي کريں اور ملک ميں فساد کرنے کو دوڑتے پھريں ان کي يہي سزا ہے کہ قتل کر ديئے جائيں يا سولي چڑھا ديئے جائيں يا ان کے ايک ايک طرف کے ہاتھ اور ايک ايک طرف کے پاؤں کاٹ ديئے جائيں يا ملک سے نکال ديئے جائيں يہ تو دنيا ميں ان کي رسوائي ہے اور آخرت ميں ان کے ليے بڑا (بھاري) عذاب تيار ہے 5:33
ہاں جن لوگوں نے اس سے پيشتر کہ تمہارے قابو ميں آ جائيں توبہ کر لي تو جان رکھو کہ خدا بخشنے والا مہربان ہے 5:34 |