hadminin

TAFHEEM-UL-QURAN

  
Home | Read | Q-Signs | Slides | Presentations | Prayers | Orders | About Us | Return To Group

Order, Hunting

Translation by   


مومنو! کسي قدر شکار سے جن کو تم ہاتھوں اور نيزوں سے پکڑ سکو خدا تمہاري آزمائش کرے گا (يعني حالت احرام ميں شکار کي ممانعت سے) تا کہ معلوم کرے کہ اس سے غائبانہ کون ڈرتا ہے تو جو اس کے بعد زيادتي کرے اس کے ليے دکھ دينے والا عذاب (تيار) ہے 5:94

مومنو! جب تم احرام کي حالت ميں ہو تو شکار نہ مارنا اور جو تم ميں سے جان بوجھ کر اسے مارے تو (يا تو اس کا) بدلہ (دے اور وہ يہ ہے کہ) اسي طرح کا چارپايہ جسے تم ميں دو معتبر شخص مقرر کرديں قرباني (کرے اور يہ قرباني) کعبے پہنچائي جائے يا کفارہ (دے اور وہ) مسکينوں کو کھانا کھلانا (ہے) يا اس کے برابر روزے رکھے تاکہ اپنے کام کي سزا (کا مزہ) چکھے (اور) جو پہلے ہو چکا وہ خدا نے معاف کر ديا اور جو پھر (ايسا کام) کرے گا تو خدا اس سے انتقام لے گا اور خدا غالب اور انتقام لينے والا ہے 5:95

تمہارے ليے دريا (کي چيزوں) کا شکار اور ان کا کھانا حلال کر ديا گيا ہے (يعني) تمہارے اور مسافروں کے فائدے کے ليے اور جنگل (کي چيزوں) کا شکار جب تک تم احرام کي حالت ميں رہو تم پر حرام ہے اور خدا سے جس کے پاس تم (سب) جمع کئے جاؤ گے ڈرتے رہو 5:96


Back to List View : Arabic Text