اور جب ميں نے حواريوں کي طرف حکم بھيجا کہ مجھ پر اور ميرے پيغمبر پر ايمان لاؤ وہ کہنے لگے کہ (پروردگار) ہم ايمان لائے تو شاہد رہيو کہ ہم فرمانبردار ہيں 5:111
(وہ قصہ بھي ياد کرو) جب حواريوں نے کہا کہ اے عيسي? بن مريم! کيا تمہارا پروردگار ايسا کر سکتا ہے کہ ہم پر آسمان سے (طعام کا) خوان نازل کرے؟ انہوں نے کہا کہ اگر ايمان رکھتے ہو تو خدا سے ڈرو 5:112
وہ بولے کہ ہماري يہ خواہش ہے کہ ہم اس ميں سے کھائيں اور ہمارے دل تسلي پائيں اور ہم جان ليں کہ تم نے ہم سے سچ کہا ہے اور ہم اس (خوان کے نزول) پر گواہ رہيں 5:113
(تب) عيسي? بن مريم نے دعا کي کہ اے ہمارے پروردگار! ہم پر آسمان سے خوان نازل فرما کہ ہمارے ليے (وہ دن) عيد قرار پائے يعني ہمارے اگلوں اور پچھلوں (سب) کے ليے اور وہ تيري طرف سے نشاني ہو اور ہميں رزق دے تو بہتر رزق دينے والا ہے 5:114
خدا نے فرمايا ميں تم پر ضرور خوان نازل فرماؤں گا ليکن جو اس کے بعد تم ميں سے کفر کرے گا اسے ايسا عذاب دوں گا کہ اہل عالم ميں کسي کو ايسا عذاب نہ دوں گا5:115 |