hadminin

TAFHEEM-UL-QURAN

  
Home | Read | Q-Signs | Slides | Presentations | Prayers | Orders | About Us | Return To Group

Allah(swt), Is Most Forgiving

Translation by   


ہاں جو توبہ کرتے ہيں اور اپني حالت درست کرليتے اور (احکام الہي? کو) صاف صاف بيان کرديتے ہيں تو ميں ان کے قصور معاف کرديتا ہوں اور ميں بڑا معاف کرنے والا (اور) رحم والا ہوں2:160

اور جو کچھ آسمانوں ميں ہے اور جو کچھ زمين ميں ہے سب خدا ہي کا ہے وہ جسے چاہے بخش دے اور جسے چاہے عذاب کرے اور خدا بخشنے والا مہربان ہے 3:129

اور يہ لوگ بھلائي سے پہلے تم سے برائي کے جلد خواستگار يعني (طالب عذاب) ہيں حالانکہ ان سے پہلے عذاب (واقع) ہوچکے ہيں اور تمہارا پروردگار لوگوں کو باوجود ان کي بےانصافيوں کے معاف کرنے والا ہے. اور بےشک تمہارا پروردگار سخت عذاب دينے والا ہے13:6

اور جو لوگ تم ميں صاحب فضل (اور صاحب) وسعت ہيں، وہ اس بات کي قسم نہ کھائيں کہ رشتہ داروں اور محتاجوں اور وطن چھوڑ جانے والوں کو کچھ خرچ پات نہيں ديں گے. ان کو چاہيئے کہ معاف کرديں اور درگزر کريں. کيا تم پسند نہيں کرتے کہ خدا تم کو بخش دے؟ اور خدا تو بخشنے والا مہربان ہے 24:22

مگر جس نے توبہ کي اور ايمان لايا اور اچھے کام کئے تو ايسے لوگوں کے گناہوں کو خدا نيکيوں سے بدل دے گا. اور خدا تو بخشنے والا مہربان ہے 25:70

ہاں جس نے ظلم کيا پھر برائي کے بعد اسے نيکي سے بدل ديا تو ميں بخشنے والا مہربان ہوں 27:11

تاکہ خدا سچّوں کو اُن کي سچائي کا بدلہ دے اور منافقوں کو چاہے تو عذاب دے اور (چاہے) تو اُن پر مہرباني کرے. بےشک خدا بخشنے والا مہربان ہے 33:24

تاکہ خدا منافق مردوں اور منافق عورتوں اور مشرک مردوں اور مشرک عورتوں کو عذاب دے اور خدا مومن مردوں اور مومن عورتوں پر مہرباني کرے. اور خدا تو بخشنے والا مہربان ہے 33:73

جو کچھ زمين ميں داخل ہوتا ہے اور جو اس ميں سے نکلتا ہے اور جو آسمان سے اُترتا ہے اور جو اس پر چڑھتا ہے سب اس کو معلوم ہے. اور وہ مہربان (اور) بخشنے والا ہے 34:2

(اے پيغمبر ميري طرف سے لوگوں کو) کہہ دو کہ اے ميرے بندو جنہوں نے اپني جانوں پر زيادتي کي ہے خدا کي رحمت سے نااميد نہ ہونا. خدا تو سب گناہوں کو بخش ديتا ہے. اور) وہ تو بخشنے والا مہربان ہے39:53

قريب ہے کہ آسمان اوپر سے پھٹ پڑيں اور فرشتے اپنے پروردگار کي تعريف کے ساتھ اس کي تسبيج کرتے رہتے ہيں اور جو لوگ زمين ميں ہيں ان کے لئے معافي مانگتے رہتے ہيں. سن رکھو کہ خدا بخشنے والا مہربان ہے42:5

يہي وہ (انعام ہے) جس کي خدا اپنے ان بندوں کو جو ايمان لاتے اور عمل نيک کرتے ہيں بشارت ديتا ہے. کہہ دو کہ ميں اس کا تم سے صلہ نہيں مانگتا مگر (تم کو) قرابت کي محبت (تو چاہيئے) اور جو کوئي نيکي کرے گا ہم اس کے لئے اس ميں ثواب بڑھائيں گے. بےشک خدا بخشنے والا قدردان ہے 42:23

اور آسمانوں اور زمين کي بادشاہي خدا ہي کي ہے. وہ جسے چاہے بخشے اور جسے چاہے سزا دے. اور خدا بخشنے والا مہربان ہے 48:14

جو صغيرہ گناہوں کے سوا بڑے بڑے گناہوں اور بےحيائي کي باتوں سے اجتناب کرتے ہيں. بےشک تمہارا پروردگار بڑي بخشش والا ہے. وہ تم کو خوب جانتا ہے. جب اس نے تم کو مٹي سے پيدا کيا اور جب تم اپني ماؤں کے پيٹ ميں بچّے تھے. تو اپنے آپ کو پاک صاف نہ جتاؤ. جو پرہيزگار ہے وہ اس سے خوب واقف ہے 53:32

مومنو! خدا سے ڈرو اور اس کے پيغمبر پر ايمان لاؤ وہ تمہيں اپني رحمت سے دگنا اجر عطا فرمائے گا اور تمہارے لئے روشني کردے گا جس ميں چلو گے اور تم کو بخش دے گا. اور خدا بخشنے والا مہربان ہے 57:28

اسي نے موت اور زندگي کو پيدا کيا تاکہ تمہاري آزمائش کرے کہ تم ميں کون اچھے عمل کرتا ہے. اور وہ زبردست (اور) بخشنے والا ہے 67:2


Back to List View : Arabic Text