اس کے آگے اور پيچھے خدا کے چوکيدار ہيں جو خدا کے حکم سے اس کي حفاظت کرتے ہيں. خدا اس (نعمت) کو جو کسي قوم کو (حاصل) ہے نہيں بدلتا جب تک کہ وہ اپني حالت کو نہ بدلے. اور جب خدا کسي قوم کے ساتھ برائي کا ارادہ کرتا ہے تو پھر وہ پھر نہيں سکتي. اور خدا کے سوا ان کا کوئي مددگار نہيں ہوتا 13:11
اور يہ کہ وہ ہنساتا اور رلاتا ہے 53:43
اور يہ کہ وہي مارتا اور جلاتا ہے 53:44
اور يہ کہ وہي دولت مند بناتا اور مفلس کرتا ہے 53:48
اسي نے اس کو بولنا سکھايا 55:4 |