اور خدا تمہارا مددگار ہے تو تم پر کوئي غالب نہيں آسکتا. اور اگر وہ تمہيں چھوڑ دے تو پھر کون ہے کہ تمہاري مدد کرے اور مومنوں کو چاہيئے کہ خدا ہي پر بھروسا رکھيں3:160
اور جب ان کے پاس امن يا خوف کي کوئي خبر پہنچتي ہے تو اس کو مشہور کرديتے ہيں اور اگر اس کو پيغمبر اور اپنے سرداروں کے پاس پہنچاتے تو تحقيق کرنے والے اس کي تحقيق کر ليتے اور اگر تم پر خدا کا فضل اور اس کي مہرباني نہ ہوتي تو چند اشخاص کے سوا سب شيطان کے پيرو ہوجاتے 4:83
اور اگر تم پر خدا کا فضل اور مہرباني نہ ہوتي تو ان ميں سے ايک جماعت تم کو بہکانے کا قصد کر ہي چکي تھي اور يہ اپنے سوا (کسي کو) بہکا نہيں سکتے اور نہ تمہارا کچھ بگاڑ سکتے ہيں اور خدا نے تم پر کتاب اور دانائي نازل فرمائي ہے اور تمہيں وہ باتيں سکھائي ہيں جو تم جانتے نہيں تھے اور تم پر خدا کا بڑا فضل ہے 4:113
جب تم اپنے پروردگار سے فرياد کرتے تھے تو اس نے تمہاري دعا قبول کرلي (اور فرمايا) کہ (تسلي رکھو) ہم ہزار فرشتوں سے جو ايک دوسرے کے پيچھے آتے جائيں گے تمہاري مدد کريں گے 8:9
اور اس مدد کو خدا نے محض بشارت بنايا تھا کہ تمہارے دل سے اطمينان حاصل کريں. اور مدد تو الله ہي کي طرف سے ہے. بےشک خدا غالب حکمت والا ہے 8:10
جب اس نے (تمہاري) تسکين کے ليے اپني طرف سے تمہيں نيند (کي چادر) اُڑھا دي اور تم پر آسمان سے پاني برساديا تاکہ تم کو اس سے (نہلا کر) پاک کر دے اور شيطاني نجاست کو تم سے دور کردے. اور اس ليے بھي کہ تمہارے دلوں کو مضبوط کردے اور اس سے تمہارے پاؤں جمائے رکھے 8:11
جب تمہارا پروردگار فرشتوں کو ارشاد فرماتا تھا کہ ميں تمہارے ساتھ ہوں تم مومنوں کو تسلي دو کہ ثابت قدم رہيں. ميں ابھي ابھي کافروں کے دلوں ميں رعب وہيبت ڈالے ديتا ہوں تو ان کے سر مار (کر) اڑا دو اور ان کا پور پور مار (کر توڑ) دو 8:12
تم لوگوں نے ان (کفار) کو قتل نہيں کيا بلکہ خدا نے انہيں قتل کيا. اور (اے محمد) جس وقت تم نے کنکرياں پھينکي تھيں تو وہ تم نے نہيں پھينکي تھيں بلکہ الله نے پھينکي تھيں. اس سے يہ غرض تھي کہ مومنوں کو اپنے (احسانوں) سے اچھي طرح آزمالے. بےشک خدا سنتا جانتا ہے 8:17
اور اس عورت نے ان کا قصد کيا اور انہوں نے اس کا قصد کيا. اگر وہ اپنے پروردگار کي نشاني نہ ديکھتے (تو جو ہوتا ہوتا) يوں اس ليے (کيا گيا) کہ ہم ان سے برائي اور بےحيائي کو روک ديں. بےشک وہ ہمارے خالص بندوں ميں سے تھے 12:24 |