اور ہم نے فرعونيوں کو قحطوں اور ميووں کے نقصان ميں پکڑا تاکہ نصيحت حاصل کريں 7:130
تو جب ان کو آسائش حاصل ہوتي تو کہتے کہ ہم اس کے مستحق ہيں. اور اگر سختي پہنچتي تو موسي? اور ان کے رفيقوں کي بدشگوني بتاتے. ديکھو ان کي بدشگوني خدا کے ہاں مقرر ہے ليکن ان ميں اکثر نہيں جانتے 7:131
اور کہنے لگے کہ تم ہمارے پاس (خواہ) کوئي ہي نشاني لاؤ تاکہ اس سے ہم پر جادو کرو. مگر ہم تم پر ايمان لانے والے نہيں ہيں 7:132
تو ہم نے ان پر طوفان اور ٹڈياں اور جوئيں اور مينڈک اور خون کتني کھلي ہوئي نشانياں بھيجيں. مگر وہ تکبر ہي کرتے رہے اور وہ لوگ تھے ہي گنہگار 7:133
اور جب ان پر عذاب واقع ہوتا تو کہتے کہ موسي? ہمارے ليے اپنے پروردگار سے دعا کرو. جيسا اس نے تم سے عہد کر رکھا ہے. اگر تم ہم سے عذاب کو ٹال دو گے تو ہم تم پر ايمان بھي لے آئيں گے اور بني اسرائيل کو بھي تمہارے ساتھ جانے (کي اجازت) ديں گے 7:134
پھر جب ہم ايک مدت کے ليے جس تک ان کو پہنچنا تھا ان سے عذاب دور کرديتے تو وہ عہد کو توڑ ڈالتے7:135
تو ہم نے ان سے بدلہ لے کر ہي چھوڑا کہ ان کو دريا ميں ڈبو ديا اس ليے کہ وہ ہماري آيتوں کو جھٹلاتے اور ان سے بےپروائي کرتے تھے7:136 |