اور ہم نے موسي? سے تيس رات کي ميعاد مقرر کي. اور اس دس (راتيں) اور ملا کر اسے پورا (چلّہ) کرديا تو اس کے پروردگار کي چاليس رات کي ميعاد پوري ہوگئي. اور موسي? نے اپنے بھائي ہارون سے کہا کہ ميرے (کوہِ? طور پر جانے کے) بعد تم ميري قوم ميں ميرے جانشين ہو (ان کي) اصلاح کرتے رہنا ٹھيک اور شريروں کے رستے نہ چلنا 7:142
اور جب موسي? ہمارے مقرر کيے ہوئے وقت پر (کوہ طور) پر پہنچے اور ان کے پروردگار نے ان سے کلام کيا تو کہنے لگے کہ اے پروردگار مجھے (جلوہ) دکھا کہ ميں تيرا ديدار (بھي) ديکھوں. پروردگار نے کہا کہ تم مجھے ہرگز نہ ديکھ سکو گے. ہاں پہاڑ کي طرف ديکھتے رہو اگر يہ اپني جگہ قائم رہا تو تم مجھے ديکھ سکو گے. جب ان کا پروردگار پہاڑ پر نمودار ہوا تو (تجلي انوارِ رباني) نے اس کو ريزہ ريزہ کرديا اور موسي? بےہوش ہو کر گر پڑے. جب ہوش ميں آئے تو کہنے لگے کہ تيري ذات پاک ہے اور ميں تيرے حضور توبہ کرتا ہوں اور جو ايمان لانے والے ہيں ان ميں سب سے اول ہوں 7:143
(خدا نے) فرمايا موسي? ميں نے تم کو اپنے پيغام اور اپنے کلام سے لوگوں سے ممتاز کيا ہے. تو جو ميں نے تم کو عطا کيا ہے اسے پکڑ رکھو اور (ميرا) شکر بجالاؤ 7:144
اور ہم نے (تورات) کي تختيوں ميں ان کے ليے ہر قسم کي نصيحت اور ہر چيز کي تفصيل لکھ دي پھر (ارشاد فرمايا کہ) اسے زور سے پکڑے رہو اور اپني قوم سے بھي کہہ دو کہ ان باتوں کو جو اس ميں (مندرج ہيں اور) بہت بہتر ہيں پکڑے رہيں. ميں عنقريب تم کو نافرمان لوگوں کا گھر دکھاؤں گا7:145
اور ہم نے پہلي اُمتوں کے ہلاک کرنے کے بعد موس?ي کو کتاب دي جو لوگوں کے لئے بصيرت اور ہدايت اور رحمت ہے تاکہ وہ نصيحت پکڑيں 28:43 |