اور يہ قرآن ايسا نہيں کہ خدا کے سوا کوئي اس کو اپني طرف سے بنا لائے. ہاں (ہاں يہ خدا کا کلام ہے) جو (کتابيں) اس سے پہلے (کي) ہيں. ان کي تصديق کرتا ہے اور ان ہي کتابوں کي (اس ميں) تفصيل ہے اس ميں کچھ شک نہيں (کہ) يہ رب العالمين کي طرف سے (نازل ہوا) ہے 10:37
کيا يہ لوگ کہتے ہيں کہ پيغمبر نے اس کو اپني طرف سے بنا ليا ہے کہہ دو کہ اگر سچے ہو تو تم بھي اس طرح کي ايک سورت بنا لاؤ اور خدا کے سوا جن کو تم بلا سکو بلا بھي لو 10:38 |