hadminin

TAFHEEM-UL-QURAN

  
Home | Read | Q-Signs | Slides | Presentations | Prayers | Orders | About Us | Return To Group

Those, Who shall be cursed by Allah(swt)

Translation by   


جو لوگ ہمارے حکموں اور ہدايتوں کو جو ہم نے نازل کي ہيں (کسي غرض فاسد سے) چھپاتے ہيں باوجود يہ کہ ہم نے ان لوگوں کے (سمجھانے کے) لئے اپني کتاب ميں کھول کھول کر بيان کرديا ہے. ايسوں پر خدا اور تمام لعنت کرنے والے لعنت کرتے ہيں2:159

جو لوگ کافر ہوئے اور کافر ہي مرے ايسوں پر خدا کي اور فرشتوں اور لوگوں کي سب کي لعنت2:161

وہ ہميشہ اسي (لعنت) ميں (گرفتار) رہيں گے. ان سے نہ تو عذاب ہي ہلکا کيا جائے گا اور نہ انہيں (کچھ) مہلت ملے گي2:162

خدا ايسے لوگوں کو کيونکر ہدايت دے جو ايمان لانے کے بعد کافر ہوگئے اور (پہلے) اس بات کي گواہي دے چکے کہ يہ پيغمبر برحق ہے اور ان کے پاس دلائل بھي آگئے اور خدا بے انصافوں کو ہدايت نہيں ديتا 3:86

ان لوگوں کي سزا يہ ہے کہ ان پر خدا کي اور فرشتوں کي اور انسانوں کي سب کي لعنت ہو 3:87

ہميشہ اس لعنت ميں (گرفتار) رہيں گے ان سے نہ تو عذاب ہلکا کيا جائے گا اور نہ انہيں مہلت دے جائے گي 3:88


Back to List View : Arabic Text