لوگو! اپنے پروردگار کي عبات کرو جس نے تم کو اور تم سے پہلے لوگوں کو پيدا کيا تاکہ تم (اس کے عذاب سے) بچو 2:21
اور اگر تم کو اس (کتاب) ميں، جو ہم نے اپنے بندے (محمد? عربي) پر نازل فرمائي ہے کچھ شک ہو تو اسي طرح کي ايک سورت تم بھي بنا لاؤ اور خدا کے سوا جو تمہارے مددگار ہوں ان کو بھي بلالو اگر تم سچے ہو 2:23
ليکن اگر (ايسا) نہ کر سکو اور ہرگز نہيں کر سکو گے تو اس آگ سے ڈرو جس کا ايندھن آدمي اور پتھر ہوں گے (اور جو) کافروں کے ليے تيار کي گئي ہے 2:24
(وہي) آسمانوں اور زمين کا پيدا کرنے والاہے. جب کوئي کام کرنا چاہتا ہے تو اس کو ارشاد فرما ديتا ہے کہ ہوجا تو وہ ہو جاتا ہے 2:117
يہ جماعت گزر چکي. ان کو وہ (ملے گا) جو انہوں نے کيا، اور تم کو وہ جو تم نے کيا. اور جو عمل وہ کرتے تھے، اس کي پرسش تم سے نہيں ہوگي 2:141
لوگو جو چيزيں زمين ميں حلال طيب ہيں وہ کھاؤ. اور شيطان کے قدموں پر نہ چلو. وہ تمہارا کھلا دشمن ہے2:168
وہ تو تم کو برائي اور بےحيائي ہي کے کام کرنے کو کہتا ہے اور يہ بھي کہ خدا کي نسبت ايسي باتيں کہو جن کا تمہيں (کچھ بھي) علم نہيں2:169
اور (اے پيغمبر) جب تم سے ميرے بندے ميرے بارے ميں دريافت کريں تو (کہہ دو کہ) ميں تو (تمہارے) پاس ہوں جب کوئي پکارنے والا مجھے پکارتا ہے تو ميں اس کي دعا قبول کرتا ہوں تو ان کو چاہيئے کہ ميرے حکموں کو مانيں اور مجھ پر ايمان لائيں تاکہ نيک رستہ پائيں 2:186
اور خدا کي راہ ميں (مال) خرچ کرو اور اپنے آپ کو ہلاکت ميں نہ ڈالو اور نيکي کرو بےشک خدا نيکي کرنے والوں کو دوست رکھتا ہے 2:195
(اے محمد?) لوگ تم سے پوچھتے ہيں کہ (خدا کي راہ ميں) کس طرح کا مال خرچ کريں. کہہ دو کہ (جو چاہو خرچ کرو ليکن) جو مال خرچ کرنا چاہو وہ (درجہ بدرجہ اہل استحقاق يعني) ماں باپ اور قريب کے رشتے داروں کو اور يتيموں کو اور محتاجوں کو اور مسافروں کو (سب کو دو) اور جو بھلائي تم کرو گے خدا اس کو جانتا ہے2:215
(مسلمانو) سب نمازيں خصوصاً بيچ کي نماز (يعني نماز عصر) پورے التزام کے ساتھ ادا کرتے رہو. اور خدا کے آگے ادب سے کھڑے رہا کرو 2:238
اگر تم خوف کي حالت ميں ہو تو پيادے يا سوار (جس حال ميں ہو نماز پڑھ لو) پھر جب امن (واطمينان) ہوجائے تو جس طريق سے خدا نے تم کو سکھايا ہے جو تم پہلے نہيں جانتے تھے خدا کو ياد کرو 2:239
(مومنو!) جب تک تم ان چيزوں ميں سے جو تمھيں عزيز ہيں (راہِ خدا ميں) صرف نہ کرو گے کبھي نيکي حاصل نہ کر سکو گے اور جو چيز تم صرف کرو گے خدا اس کو جانتا ہے 3:92
مومنو! خدا سے ڈرو جيسا کہ اس سے ڈرنے کا حق ہے اور مرنا تو مسلمان ہي مرنا 3:102
اور تم ميں ايک جماعت ايسي ہوني چاہيئے جو لوگوں کو نيکي کي طرف بلائے اور اچھے کام کرنے کا حکم دے اور برے کاموں سے منع کرے يہي لوگ ہيں جو نجات پانے والے ہيں 3:104
اور جو کچھ آسمانوں ميں اور جو کچھ زمين ميں ہے سب خدا ہي کا ہے اور سب کاموں کا رجوع (اور انجام) خدا ہي کي طرف ہے 3:109
(مومنو) جتني امتيں (يعني قوميں) لوگوں ميں پيدا ہوئيں تم ان سب سے بہتر ہو کہ نيک کام کرنے کو کہتے ہو اور برے کاموں سے منع کرتے ہو اور خدا پر ايمان رکھتے ہو اور اگر اہلِ کتاب بھي ايمان لے آتے تو ان کے ليے بہت اچھا ہوتا ان ميں ايمان لانے والے بھي ہيں (ليکن تھوڑے) اور اکثر نافرمان ہيں 3:110
اور کسي شخص ميں طاقت نہيں کہ خدا کے حکم کے بغير مر جائے (اس نے موت کا) وقت مقرر کر کے لکھ رکھا ہے اور جو شخص دنيا ميں (اپنے اعمال کا) بدلہ چاہے اس کو ہم يہيں بدلہ دے ديں گے اور جو آخرت ميں طالبِ ثواب ہو اس کو وہاں اجر عطا کريں گے اور ہم شکر گزاروں کو عنقريب (بہت اچھا) صلہ ديں گے3:145
اور خدا تمہارا مددگار ہے تو تم پر کوئي غالب نہيں آسکتا. اور اگر وہ تمہيں چھوڑ دے تو پھر کون ہے کہ تمہاري مدد کرے اور مومنوں کو چاہيئے کہ خدا ہي پر بھروسا رکھيں3:160
اور کبھي نہيں ہوسکتا کہ پيغمبر (خدا) خيانت کريں. اور خيانت کرنے والوں کو قيامت کے دن خيانت کي ہوئي چيز (خدا کے روبرو) لاحاضر کرني ہوگي. پھر ہر شخص کو اس کے اعمال کا پورا پورا بدلا ديا جائے گا اور بےانصافي نہيں کي جائے گي3:161
لوگ يتيموں کا مال ناجائز طور پر کھاتے ہيں وہ اپنے پيٹ ميں آگ بھرتے ہيں. اور دوزخ ميں ڈالے جائيں گے 4:10
اگر تم بڑے بڑے گناہوں سے جن سے تم کو منع کيا جاتا ہے اجتناب رکھو گے تو ہم تمہارے (چھوٹے چھوٹے) گناہ معاف کرديں گے اور تمہيں عزت کے مکانوں ميں داخل کريں گے 4:31
خدا اس گناہ کو نہيں بخشے گا کہ کسي کو اس کا شريک بنايا جائے اور اس کے سوا اور گناہ جس کو چاہے معاف کردے اور جس نے خدا کا شريک مقرر کيا اس نے بڑا بہتان باندھا 4:48
بھلا يہ قرآن ميں غور کيوں نہيں کرتے؟ اگر يہ خدا کے سوا کسي اور کا (کلام) ہوتا تو اس ميں (بہت سا) اختلاف پاتے 4:82
جو شخص نيک بات کي سفارش کرے تو اس کو اس (کے ثواب) ميں سے حصہ ملے گا اور جو بري بات کي سفارش کرے اس کو اس (کے عذاب) ميں سے حصہ ملے گا اور خدا ہر چيز پر قدرت رکھتا ہے 4:85
اور جب تم کو کوئي دعا دے تو (جواب ميں) تم اس سے بہتر (کلمے) سے (اسے) دعا دو يا انہيں لفظوں سے دعا دو بےشک خدا ہر چيز کا حساب لينے والا ہے 4:86
خدا (وہ معبود برحق ہے کہ) اس کے سوا کوئي عبادت کے لائق نہيں وہ قيامت کے دن تم سب کو ضرور جمع کرے گا اور خدا سے بڑھ کر بات کا سچا کون ہے؟ 4:87
بھلا تم لوگ دنيا کي زندگي ميں تو ان کي طرف سے بحث کر ليتے ہو قيامت کو ان کي طرف سے خدا کے ساتھ کون جھگڑے گا اور کون ان کا وکيل بنے گا؟ 4:109
اور جو شخص کوئي قصور يا گناہ تو خود کرے ليکن اس سے کسي بےگناہ کو مہتم کردے تو اس نے بہتان اور صريح گناہ کا بوجھ اپنے سر پر رکھا 4:112
خدا اس کے گناہ کو نہيں بخشے گا کہ کسي کو اس کا شريک بنايا جائے اور اس کے سوا (اور گناہ) جس کو چاہيے گا بخش دے گا. اور جس نے خدا کے ساتھ شريک بنايا وہ رستے سے دور جا پڑا4:116
اے ايمان والوں! خدا کے ليے انصاف کي گواہي دينے کے ليے کھڑے ہو جايا کرو. اور لوگوں کي دشمني تم کو اس بات پر آمادہ نہ کرے کہ انصاف چھوڑ دو. انصاف کيا کرو کہ يہي پرہيزگاري کي بات ہے اور خدا سے ڈرتے رہو. کچھ شک نہيں کہ خدا تمہارے سب اعمال سے خبردار ہے 5:8 |