hadminin

TAFHEEM-UL-QURAN

  
Home | Read | Q-Signs | Slides | Presentations | Prayers | Orders | About Us | Return To Group

Punishment, Denying Verses of Quran

Translation by   


اور جن لوگوں نے ہماري آيتوں کو جھٹلايا ان کو بتدريج اس طريق سے پکڑيں گے کہ ان کو معلوم ہي نہ ہوگا 7:182

اور ان لوگوں کي نماز خانہ? کعبہ کے پاس سيٹياں اور تالياں بجانے کے سوا کچھ نہ تھي. تو تم جو کفر کرتے تھے اب اس کے بدلے عذاب (کا مزہ) چکھو8:35

اور کاش تم اس وقت (کي کيفيت) ديکھو. جب فرشتے کافروں کي جانيں نکالتے ہيں ان کے مونہوں اور پيٹھوں پر (کوڑے اور ہتھوڑے وغيرہ) مارتے (ہيں اور کہتے ہيں) کہ (اب) عذاب آتش (کا مزہ) چکھو8:50

کہہ دو کہ اگر تم (خدا کو) نہيں پکارتے تو ميرا پروردگار بھي تمہاري کچھ پروا نہيں کرتا. تم نے تکذيب کي ہے سو اس کي سزا (تمہارے لئے) لازم ہوگي 25:77

پھر جن لوگوں نے برائي کي اُن کا انجام بھي برا ہوا اس ليے کہ خدا کي آيتوں کو جھٹلاتے اور اُن کي ہنسي اُڑاتے رہے تھے 30:10

اور جنہوں نے کفر کيا اور ہماري آيتوں اور آخرت کے آنے کو جھٹلايا. وہ عذاب ميں ڈالے جائيں گے 30:16

بےشک تم تکليف دينے والے عذاب کا مزہ چکھنے والے ہو 37:38

کيا تم نے ان لوگوں کو نہيں ديکھا جو خدا کي آيتوں ميں جھگڑتے ہيں. يہ کہاں بھٹک رہے ہيں؟40:69

جن لوگوں نے کتاب (خدا) کو اور جو کچھ ہم نے پيغمبروں کو دے کر بھيجا اس کو جھٹلايا. وہ عنقريب معلوم کرليں گے 40:70

جب کہ ان کي گردنوں ميں طوق اور زنجيريں ہوں گي (اور) گھسيٹے جائيں گے 40:71

(يعني) کھولتے ہوئے پاني ميں. پھر آگ ميں جھونک ديئے جائيں گے 40:72

پھر ان سے کہا جائے گا کہ وہ کہاں ہيں جن کو تم (خدا کے) شريک بناتے تھے 40:73

(يعني غير خدا) کہيں گے وہ تو ہم سے جاتے رہے بلکہ ہم تو پہلے کسي چيز کو پکارتے ہي نہيں تھے. اسي طرح خدا کافروں کو گمراہ کرتا ہے 40:74

يہ اس کا بدلہ ہے کہ تم زمين ميں حق کے بغير (يعني اس کے خلاف) خوش ہوا کرتے تھے اور اس کي (سزا ہے) کہ اترايا کرتے تھے 40:75

(اب) جہنم کے دروازوں ميں داخل ہوجاؤ. ہميشہ اسي ميں رہو گے. متکبروں کا کيا برا ٹھکانا ہے 40:76

تو (اے پيغمبر) صبر کرو خدا کا وعدہ سچا ہے. اگر ہم تم کو کچھ اس ميں سے دکھاديں جس کا ہم تم سے وعدہ کرتے ہيں. (يعني کافروں پر عذاب نازل کريں) يا تمہاري مدت حيات پوري کرديں تو ان کو ہماري ہي طرف لوٹ کر آنا ہے 40:77

يہ لوگ حساب (آخرت) کي اميد ہي نہيں رکھتے تھے 78:27

اور ہماري آيتوں کو جھوٹ سمجھ کر جھٹلاتے رہتے تھے 78:28

اور ہم نے ہر چيز کو لکھ کر ضبط کر رکھا ہے 78:29

سو (اب) مزہ چکھو. ہم تم پر عذاب ہي بڑھاتے جائيں گے 78:30


Back to List View : Arabic Text