hadminin

TAFHEEM-UL-QURAN

  
Home | Read | Q-Signs | Slides | Presentations | Prayers | Orders | About Us | Return To Group

Muhammad(pbuh), Tell Them About Yourself

Translation by   


کہہ دو کہ ميں تم سے يہ نہيں کہتا کہ ميرے پاس الله تعالي? کے خزانے ہيں اور نہ (يہ کہ) ميں غيب جانتا ہوں اور نہ تم سے يہ کہتا کہ ميں فرشتہ ہوں. ميں تو صرف اس حکم پر چلتا ہوں جو مجھے (خدا کي طرف سے) آتا ہے. کہہ دو کہ بھلا اندھا اور آنکھ والے برابر ہوتے ہيں؟ تو پھر تم غور کيوں نہيں کرتے6:50

کہہ دو کہ ميں بھي آدمي ہوں جيسے تم. (ہاں) مجھ پر يہ وحي آتي ہے کہ تمہارا معبود خدائے واحد ہے تو سيدھے اسي کي طرف (متوجہ) رہو اور اسي سے مغفرت مانگو اور مشرکوں پر افسوس ہے41:6

کيا يہ کہتے ہيں کہ اس نے اس کو از خود بنا ليا ہے. کہہ دو کہ اگر ميں نے اس کو اپني طرف سے بنايا ہو تو تم خدا کے سامنے ميرے (بچاؤ کے) لئے کچھ اختيار نہيں رکھتے. وہ اس گفتگو کو خوب جانتا ہے جو تم اس کے بارے ميں کرتے ہو. وہي ميرے اور تمہارے درميان گواہ کافي ہے. اور وہ بخشنے والا مہربان ہے 46:8

کہہ دو کہ ميں کوئي نيا پيغمبر نہيں آيا. اور ميں نہيں جانتا کہ ميرے ساتھ کيا سلوک کيا جائے گا اور تمہارے ساتھ کيا (کيا جائے گا) ميں تو اسي کي پيروي کرتا ہوں جو مجھ پر وحي آتي ہے اور ميرا کام تو علانيہ ہدايت کرنا ہے 46:9

کہہ دو کہ ميں تو اپنے پروردگار ہي کي عبادت کرتا ہوں اور کسي کو اس کا شريک نہيں بناتا 72:20

(يہ بھي) کہہ دو کہ ميں تمہارے حق ميں نقصان اور نفع کا کچھ اختيار نہيںرکھتا 72:21

(يہ بھي) کہہ دو کہ خدا (کے عذاب) سے مجھے کوئي پناہ نہيں دے سکتا. اور ميں اس کے سوا کہيں جائے پناہ نہيں ديکھتا 72:22

ہاں خدا کي طرف سے احکام کا اور اس کے پيغاموں کا پہنچا دينا (ہي) ميرے ذمے ہے. اور جو شخص خدا اور اس کے پيغمبر کي نافرماني کرے گا تو ايسوں کے لئے جہنم کي آگ ہے ہميشہ ہميشہ اس ميں رہيں گے 72:23

کہہ دو کہ جس (دن) کا تم سے وعدہ کيا جاتا ہے ميں نہيں جانتا کہ وہ (عن) قريب (آنے والا ہے) يا ميرے پروردگار نے اس کي مدت دراز کر دي ہے72:25


Back to List View : Arabic Text