hadminin

TAFHEEM-UL-QURAN

  
Home | Read | Q-Signs | Slides | Presentations | Prayers | Orders | About Us | Return To Group

Allah(swt), Knowing Allah(swt)

Translation by   


شروع خدا کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہايت رحم والا ہے 1:1

خدا (وہ معبود برحق ہے کہ) اس کے سوا کوئي عبادت کے لائق نہيں زندہ ہميشہ رہنے والا اسے نہ اونگھ آتي ہے نہ نيند جو کچھ آسمانوں ميں اور جو کچھ زمين ميں ہيں سب اسي کا ہے کون ہے جو اس کي اجازت کے بغير اس سے (کسي کي) سفارش کر سکے جو کچھ لوگوں کے روبرو ہو رہا ہے اور جو کچھ ان کے پيچھے ہوچکا ہے اسے سب معلوم ہے اور وہ اس کي معلومات ميں سے کسي چيز پر دسترس حاصل نہيں کر سکتے ہاں جس قدر وہ چاہتا ہے (اسي قدر معلوم کرا ديتا ہے) اس کي بادشاہي (اور علم) آسمان اور زمين سب پر حاوي ہے اور اسے ان کي حفاظت کچھ بھي دشوار نہيں وہ بڑا عالي رتبہ اور جليل القدر ہے2:255

خدا (وہ معبود برحق ہے کہ) اس کے سوا کوئي عبادت کے لائق نہيں وہ قيامت کے دن تم سب کو ضرور جمع کرے گا اور خدا سے بڑھ کر بات کا سچا کون ہے؟ 4:87

يہ اس ليے کہ جو نعمت خدا کسي قوم کو ديا کرتا ہے جب تک وہ خود اپنے دلوں کي حالت نہ بدل ڈاليں خدا اسے نہيں بدلا کرتا. اور اس ليے کہ خدا سنتا جانتا ہے8:53

اور اگر يہ چاہيں کہ تم کو فريب ديں تو خدا تمہيں کفايت کرے گا. وہي تو ہے جس نے تم کو اپني مدد سے اور مسلمانوں (کي جمعيت) سے تقويت بخشي8:62

اور ان کے دلوں ميں الفت پيدا کردي. اور اگر تم دنيا بھر کي دولت خرچ کرتے تب بھي ان کے دلوں ميں الفت نہ پيدا کرسکتے. مگر خدا ہي نے ان ميں الفت ڈال دي. بےشک وہ زبردست (اور) حکمت والا ہے8:63

اے نبي! خدا تم کو اور مومنوں کو جو تمہارے پيرو ہيں کافي ہے8:64

کيا يہ لوگ نہيں جانتے کہ خدا ہي اپنے بندوں سے توبہ قبول فرماتا ہے اور صدقات (وخيرات) ليتا ہے اور بےشک خدا ہي توبہ قبول کرنے والا مہربان ہے 9:104

اور کچھ اور لوگ ہيں جن کا کام خدا کے حکم پر موقوف ہے. چاہے ان کو عذاب دے اور چاہے ان کو معاف کر دے. اور خدا جاننے والا اور حکمت والا ہے 9:106

خدا نے مومنوں سے ان کي جانيں اور ان کے مال خريد ليے ہيں (اور اس کے) عوض ان کے ليے بہشت (تيار کي) ہے. يہ لوگ خدا کي راہ ميں لڑتے ہيں تو مارتے بھي ہيں اور مارے بھي جاتے ہيں بھي ہيں. يہ تورات اور انجيل اور قرآن ميں سچا وعدہ ہے. جس کا پورا کرنا اسے ضرور ہے اور خدا سے زيادہ وعدہ پورا کرنے والا کون ہے تو جو سودا تم نے اس سے کيا ہے اس سے خوش رہو. اور يہي بڑي کاميابي ہے 9:111

وہ دانائے نہاں وآشکار ہے سب سے بزرگ (اور) عالي رتبہ ہے 13:9

خدا ہي تو ہے جس نے آسمانوں اور زمين کو پيدا کيا اور آسمان سے مينہ برسايا پھر اس سے تمہارے کھانے کے ليے پھل پيدا کئے. اور کشتيوں (اور جہازوں) کو تمہارے زير فرمان کيا تاکہ دريا (اور سمندر) ميں اس کے حکم سے چليں. اور نہروں کو بھي تمہارے زير فرمان کيا 14:32

اے پروردگار جو بات ہم چھپاتے اور جو ظاہر کرتے ہيں تو سب جانتا ہے. اور خدا سے کوئي چيز مخفي نہيں (نہ) زمين ميں نہ آسمان ميں 14:38

تو ايسا خيال نہ کرنا کہ خدا نے جو اپنے پيغمبروں سے وعدہ کيا ہے اس کے خلاف کرے گا بےشک خدا زبردست (اور) بدلہ لينے والا ہے 14:47

کچھ شک نہيں کہ تمہارا پروردگار (سب کچھ) پيدا کرنے والا (اور) جاننے والا ہے 15:86

وہ پاک ہے اور جو کچھ يہ بکواس کرتے ہيں اس سے (اس کا رتبہ) بہت عالي ہے 17:43

ساتوں آسمان اور زمين اور جو لوگ ان ميں ہيں سب اسي کي تسبيح کرتے ہيں. اور (مخلوقات ميں سے) کوئي چيز نہيں مگر اس کي تعريف کے ساتھ تسبيح کرتي ہے. ليکن تم ان کي تسبيح کو نہيں سمجھتے. بےشک وہ بردبار (اور) غفار ہے 17:44

اور کہو کہ سب تعريف خدا ہي کو ہے جس نے نہ تو کسي کو بيٹا بنايا ہے اور نہ اس کي بادشاہي ميں کوئي شريک ہے اور نہ اس وجہ سے کہ وہ عاجز وناتواں ہے کوئي اس کا مددگار ہے اور اس کو بڑا جان کر اس کي بڑائي کرتے رہو 17:111

يعني خدائے) رحم?ن جس نےعرش پر قرار پکڑا20:5

(وہ معبود برحق ہے کہ) اس کے سوا کوئي معبود نہيں ہے. اس کے (سب) نام اچھے ہيں 20:8

اور وہي تو ہے جس نے تمہارے کان اور آنکھيں اور دل بنائے. (ليکن) تم کم شکرگزاري کرتے ہو 23:78

اور وہي تو ہے جس نے تم کو زمين ميں پيدا کيا اور اسي کي طرف تم جمع ہو کر جاؤ گے 23:79

اور وہي ہے جو زندگي بخشتا ہے اور موت ديتا ہے اور رات اور دن کا بدلتے رہنا اسي کا تصرف ہے، کيا تم سمجھتے نہيں 23:80

تو خدا جو سچا بادشاہ ہے (اس کي شان) اس سے اونچي ہے، اس کے سوا کوئي معبود نہيں، وہي عرش بزرگ کا مالک ہے23:116

خدا آسمانوں اور زمين کا نور ہے. اس کے نور کي مثال ايسي ہے کہ گويا ايک طاق ہے جس ميں چراغ ہے. اور چراغ ايک قنديل ميں ہے. اور قنديل (ايسي صاف شفاف ہے کہ) گويا موتي کا سا چمکتا ہوا تارہ ہے اس ميں ايک مبارک درخت کا تيل جلايا جاتا ہے (يعني) زيتون کہ نہ مشرق کي طرف ہے نہ مغرب کي طرف. (ايسا معلوم ہوتا ہے کہ) اس کا تيل خواہ آگ اسے نہ بھي چھوئے جلنے کو تيار ہے (پڑي) روشني پر روشني (ہو رہي ہے) خدا اپنے نور سے جس کو چاہتا ہے سيدھي راہ دکھاتا ہے. اور خدا نے (جو مثاليں) بيان فرماتا ہے (تو) لوگوں کے (سمجھانے کے) لئے اور خدا ہر چيز سے واقف ہے24:35

(وہ قنديل) ان گھروں ميں (ہے) جن کے بارے ميں خدا نے ارشاد فرمايا ہے کہ بلند کئے جائيں اور وہاں خدا کے نام کا ذکر کيا جائے (اور) ان ميں صبح وشام اس کي تسبيح کرتے رہيں 24:36

اور اس (خدائے) زندہ پر بھروسہ رکھو جو (کبھي) نہيں مرے گا اور اس کي تعريف کے ساتھ تسبيح کرتے رہو. اور وہ اپنے بندوں کے گناہوں سے خبر رکھنے کو کافي ہے25:58

جس نے آسمانوں اور زمين کو اور جو کچھ ان دونوں کے درميان ہے چھ دن ميں پيدا کيا پھر عرش پر جا ٹھہرا وہ (جس کا نام) رحم?ن (يعني بڑا مہربان ہے) تو اس کا حال کسي باخبر سے دريافت کرلو25:59

اور تمہارا پروردگار غالب (اور) مہربان ہے 26:9

خدا کے سوا کوئي عبادت کے لائق نہيں وہي عرش عظيم کا مالک ہے27:26

اور تمہارا پروردگار تو لوگوں پر فضل کرنے والا ہے ليکن ان ميں سے اکثر شکر نہيں کرتے 27:73

يہ) خدا کا وعدہ (ہے) خدا اپنے وعدے کے خلاف نہيں کرتا ليکن اکثر لوگ نہيں جانتے30:6

وہي زندے کو مردے سے نکالتا اور (وہي) مردے کو زندے سے نکالتا ہے اور( وہي) زمين کو اس کے مرنے کے بعد زندہ کرتا ہے. اور اسي طرح تم (دوبارہ زمين ميں سے) نکالے جاؤ گے 30:19

اور آسمانوں اور زمين ميں (جتنے فرشتے اور انسان وغيرہ ہيں) اسي کے( مملوک )ہيں (اور) تمام اس کے فرمانبردار ہيں30:26

اور وہي تو ہے جو خلقت کو پہلي دفعہ پيدا کرتا ہے پھر اُسے دوبارہ پيدا کرے گا. اور يہ اس کو بہت آسان ہے. اور آسمانوں اور زمين ميں اس کي شان بہت بلند ہے. اور وہ غالب حکمت والا ہے 30:27

يہي تو پوشيدہ اور ظاہر کا جاننے والا (اور) غالب اور رحم والا (خدا) ہے32:6

سب تعريف خدا ہي کو (سزاوار) ہے (جو سب چيزوں کا مالک ہے يعني) وہ کہ جو کچھ آسمانوں ميں ہے اور جو کچھ زمين ميں ہے سب اسي کا ہے اور آخرت ميں بھي اسي کي تعريف ہے. اور وہ حکمت والا خبردار ہے 34:1

يعني (انہوں نے) ملک ميں غرور کرنا اور بري چال چلنا (اختيار کيا) اور بري چال کا وبال اس کے چلنے والے ہي پر پڑتا ہے. يہ اگلے لوگوں کي روش کے سوا اور کسي چيز کے منتظر نہيں. سو تم خدا کي عادت ميں ہرگز تبدل نہ پاؤ گے. اور خدا کے طريقے ميں کبھي تغير نہ ديکھو گے 35:43

اس کي شان يہ ہے کہ جب وہ کسي چيز کا ارادہ کرتا ہے تو اس سے فرما ديتا ہے کہ ہوجا تو وہ ہوجاتي ہے 36:82

وہ (ذات) پاک ہے جس کے ہاتھ ميں ہر چيز کي بادشاہت ہے اور اسي کي طرف تم کو لوٹ کر جانا ہے 36:83

کہ تمہارا معبود ايک ہے 37:4

جو آسمانوں اور زمين اور جو چيزيں ان ميں ہيں سب کا مالک ہے اور سورج کے طلوع ہونے کے مقامات کا بھي مالک ہے37:5

تم سے وہي باتيں کہيں جاتي ہيں جو تم سے پہلے اور پيغمبروں سے کہي گئي تھيں. بےشک تمہارا پروردگار بخش دينے والا بھي اور عذاب اليم دينے والا بھي ہے 41:43

جو نيک کام کرے گا تو اپنے لئے. اور جو برے کام کرے گا تو ان کا ضرر اسي کو ہوگا. اور تمہارا پروردگار بندوں پر ظلم کرنے والا نہيں41:46

اور اگر تم سے کافر لڑتے تو پيٹھ پھير کر بھاگ جاتے پھر کسي کو دوست نہ پاتے اور نہ مددگار 48:22

(يہي) خدا کي عادت ہے جو پہلے سے چلي آتي ہے. اور تم خدا کي عادت کبھي بدلتي نہ ديکھو گے 48:23

وہي تو ہے جس نے اپنے پيغمبر کو ہدايت (کي کتاب) اور دين حق دے کر بھيجا تاکہ اس کو تمام دينوں پر غالب کرے. اور حق ظاہر کرنے کے لئے خدا ہي کافي ہے 48:28

ہمارے ہاں بات بدلا نہيں کرتي اور ہم بندوں پر ظلم نہيں کيا کرتے 50:29

خدا جو) نہايت مہربان 55:1

اور تمہارے پروردگار ہي کي ذات (بابرکات) جو صاحب جلال وعظمت ہے باقي رہے گي 55:27

آسمان اور زمين ميں جتنے لوگ ہيں سب اسي سے مانگتے ہيں. وہ ہر روز کام ميں مصروف رہتا ہے 55:29

(اے محمد) تمہارا پروردگار جو صاحب جلال وعظمت ہے اس کا نام بڑا بابرکت ہے 55:78

جو مخلوق آسمانوں اور زمين ميں ہے خدا کي تسبيح کرتي ہے. اور وہ غالب (اور) حکمت والا ہے 57:1

آسمانوں اور زمين کي بادشاہي اسي کي ہے. (وہي) زندہ کرتا اور مارتا ہے. اور وہ ہر چيز پر قادر ہے 57:2

وہ (سب سے) پہلا اور (سب سے) پچھلا اور (اپني قدرتوں سے سب پر) ظاہر اور (اپني ذات سے) پوشيدہ ہے اور وہ تمام چيزوں کو جانتا ہے 57:3

وہي ہے جس نے آسمانوں اور زمين کو چھ دن ميں پيدا کيا پھر عرش پر جا ٹھہرا. جو چيز زمين ميں داخل ہوتي اور جو اس سے نکلتي ہے اور جو آسمان سے اُترتي اور جو اس کي طرف چڑھتي ہے سب اس کو معلوم ہے. اور تم جہاں کہيں ہو وہ تمہارے ساتھ ہے. اور جو کچھ تم کرتے ہو خدا اس کو ديکھ رہا ہے 57:4

وہي تو ہے جو اپنے بندے پر واضح (المطالب) آيتيں نازل کرتا ہے تاکہ تم کو اندھيروں ميں سے نکال کر روشني ميں لائے. بےشک خدا تم پر نہايت شفقت کرنے والا (اور) مہربان ہے 57:9

وہي خدا ہے جس کے سوا کوئي معبود نہيں. پوشيدہ اور ظاہر کا جاننے والا ہے وہ بڑا مہربان نہايت رحم والا ہے 59:22

وہي خدا ہے جس کے سوا کوئي عبادت کے لائق نہيں. بادشاہ (حقيقي) پاک ذات (ہر عيب سے) سلامتي امن دينے والا نگہبان غالب زبردست بڑائي والا. خدا ان لوگوں کے شريک مقرر کرنے سے پاک ہے 59:23

وہي خدا (تمام مخلوقات کا) خالق. ايجاد واختراع کرنے والا صورتيں بنانے والا اس کے سب اچھے سے اچھے نام ہيں. جتني چيزيں آسمانوں اور زمين ميں ہيں سب اس کي تسبيح کرتي ہيں اور وہ غالب حکمت والا ہے 59:24

يہ چاہتے ہيں کہ خدا کے (چراغ) کي روشني کو منہ سے (پھونک مار کر) بجھا ديں. حالانکہ خدا اپني روشني کو پورا کرکے رہے گا خواہ کافر ناخوش ہي ہوں 61:8

وہي تو ہے جس نے اپنے پيغمبر کو ہدايت اور دين حق دے کر بھيجا تاکہ اسے اور سب دينوں پر غالب کرے خواہ مشرکوں کو برا ہي لگے 61:9

وہي تو ہے جس نے تمہارے لئے زمين کو نرم کيا تو اس کي راہوں ميں چلو پھرو اور خدا کا (ديا ہو) رزق کھاؤ اور تم کو اسي کے پاس (قبروں سے) نکل کر جانا ہے67:15

کہہ دو کہ وہي ہے جس نے تم کو زمين ميں پھيلايا اور اسي کے روبرو تم جمع کئے جاؤ گے 67:24

اور يہ کہ ہمارے پروردگار کي عظمت (شان) بہت بڑي ہے اور وہ نہ بيوي رکھتا ہے نہ اولاد 72:3

وہي) غيب (کي بات) جاننے والا ہے اور کسي پر اپنے غيب کو ظاہر نہيں کرتا72:26

اور وہ بخشنے والا اور محبت کرنے والا ہے 85:14

عرش کا مالک بڑي شان والا85:15

جو چاہتا ہے کر ديتا ہے85:16

کہو کہ وہ (ذات پاک جس کا نام) الله (ہے) ايک ہے 112:1

وہ) معبود برحق جو بےنياز ہے )112:2

نہ کسي کا باپ ہے اور نہ کسي کا بيٹا 112:3

اور کوئي اس کا ہمسر نہيں 112:4


Back to List View : Arabic Text