پھر يوسف نے اپنے بھائي کے شليتے سے پہلے ان کے شليتوں کو ديکھنا شروع کيا پھر اپنے بھائي کے شليتے ميں سے اس کو نکال ليا. اس طرح ہم نے يوسف کے ليے تدبير کي (ورنہ) بادشاہ کے قانون کے مطابق وہ مشيتِ خدا کے سوا اپنے بھائي کو لے نہيں سکتے تھے. ہم جس کے ليے چاہتے ہيں درجے بلند کرتے ہيں. اور ہر علم والے سے دوسرا علم والا بڑھ کر ہے 12:76
اور جب قافلہ (مصر سے) روانہ ہوا تو ان کے والد کہنے لگے کہ اگر مجھ کو يہ نہ کہو کہ (بوڑھا) بہک گيا ہے تو مجھے تو يوسف کي بو آ رہي ہے 12:94 |