hadminin

TAFHEEM-UL-QURAN

  
Home | Read | Q-Signs | Slides | Presentations | Prayers | Orders | About Us | Return To Group

Allah(swt), Knows everything

Translation by   


جو کچھ آسمانوں ميں اور جو کچھ زمين ميں ہے سب خدا ہي کا ہے. تم اپنے دلوں کي بات کو ظاہر کرو گے تو يا چھپاؤ گے تو خدا تم سے اس کا حساب لے گا پھر وہ جسے چاہے مغفرت کرے اور جسے چاہے عذاب دے. اور خدا ہر چيز پر قادر ہے 2:284

خدا (ايسا خبير وبصير ہے کہ) کوئي چيز اس سے پوشيدہ نہيں نہ زمين ميں اور نہ آسمان ميں3:5

(اے پيغمبر لوگوں سے) کہہ دو کہ کوئي بات تم اپنے دلوں ميں مخفي رکھو يا اسے ظاہر کرو خدا اس کو جانتا ہے اور جو کچھ آسمانوں ميں اور جو کچھ زمين ميں ہے اس کو سب کي خبر ہے اور وہ ہر چيز پر قادر ہے 3:29

(وہ دن ياد رکھنے کے لائق ہے) جس دن خدا پيغمبروں کو جمع کرے گا پھر ان سے پوچھے گا کہ تمہيں کيا جواب ملا تھا وہ عرض کريں گے کہ ہميں کچھ معلوم نہيں توہي غيب کي باتوں سے واقف ہے 5:109

اور (اس وقت کو بھي ياد رکھو) جب خدا فرمائے گا کہ اے عيسي? بن مريم! کيا تم نے لوگوں سے کہا تھا کہ خدا کے سوا مجھے اور ميري والدہ کو معبود مقرر کرو؟ وہ کہيں گے کہ تو پاک ہے مجھے کب شاياں تھا کہ ميں ايسي بات کہتا جس کا مجھے کچھ حق نہيں اگر ميں نے ايسا کہا ہوگا تو تجھ کو معلوم ہوگا (کيونکہ) جو بات ميرے دل ميں ہے تو اسے جانتا ہے اور جو تيرے ضمير ميں ہے اسے ميں نہيں جانتا بےشک تو علاّم الغيوب ہے5:116

اور آسمانوں اور زمين ميں وہي (ايک) خدا ہے تمہاري پوشيدہ اور ظاہر سب باتيں جانتا ہے اور تم جو عمل کرتے ہو سب سے واقف ہے 6:3

اور جو مخلوق رات اور دن ميں بستي ہے سب اسي کي ہے اور وہ سنتا جانتا ہے 6:13

اور وہ اپنے بندوں پر غالب ہے اور وہ دانا اور خبردار ہے 6:18

اور زمين ميں جو چلنے پھرنے والا (حيوان) يا دو پروں سے اڑنے والا جانور ہے ان کي بھي تم لوگوں کي طرح جماعتيں ہيں. ہم نے کتاب (يعني لوح محفوظ) ميں کسي چيز (کے لکھنے) ميں کوتاہي نہيں کي پھر سب اپنے پروردگار کي طرف جمع کئے جائيں گے 6:38

اور اسي کے پاس غيب کي کنجياں ہيں جن کو اس کے سوا کوئي نہيں جانتا. اور اسے جنگلوں اور درياؤں کي سب چيزوں کا علم ہے. اور کوئي پتہ نہيں جھڑتا مگر وہ اس کو جانتا ہے اور زمين کے اندھيروں ميں کوئي دانہ اور کوئي ہري اور سوکھي چيز نہيں ہے مگر کتاب روشن ميں (لکھي ہوئي) ہے6:59

اور اسي کے پاس غيب کي کنجياں ہيں جن کو اس کے سوا کوئي نہيں جانتا. اور اسے جنگلوں اور درياؤں کي سب چيزوں کا علم ہے. اور کوئي پتہ نہيں جھڑتا مگر وہ اس کو جانتا ہے اور زمين کے اندھيروں ميں کوئي دانہ اور کوئي ہري اور سوکھي چيز نہيں ہے مگر کتاب روشن ميں (لکھي ہوئي) ہے6:59

اور وہي تو ہے جس نے آسمانوں اور زمين کو تدبير سے پيدا کيا ہے. اور جس دن وہ فرمائے گا کہ ہو جا تو (حشر برپا) ہوجائے گا . اس کا ارشاد برحق ہے. اور جس دن صور پھونکا جائے گا (اس دن) اسي کي بادشاہت ہوگي. وہي پوشيدہ اور ظاہر (سب) کا جاننے والا ہے اور وہي دانا اور خبردار ہے 6:73

(وہ ايسا ہے کہ) نگاہيں اس کا ادراک نہيں کرسکتيں اور وہ نگاہوں کا ادراک کرسکتا ہے اور وہ بھيد جاننے والا خبردار ہے 6:103

اور تمہارے پروردگار کي باتيں سچائي اور انصاف ميں پوري ہيں اس کي باتوں کو کوئي بدلنے والا نہيں اور وہ سنتا جانتا ہے6:115

تمہارا پروردگار ان لوگوں کو خوب جانتا ہے جو اس کے رستے سے بھٹکے ہوئے ہيں اور ان سے بھي خوب واقف ہے جو رستے پر چل رہے ہيں 6:117

اور جب ان کے پاس کوئي آيت آتي ہے تو کہتے ہيں کہ جس طرح کي رسالت خدا کے پيغمبروں کو ملي ہے جب تک اسي طرح کي رسالت ہم کو نہ ملے ہم ہرگز ايمان نہيں لائيں گے اس کو خدا ہي خوب جانتا ہے کہ (رسالت کا کون سا محل ہے اور) وہ اپني پيغمبري کسے عنايت فرمائے جو لوگ جرم کرتے ہيں ان کو خدا کے ہاں ذلّت اور عذابِ شديد ہوگا اس ليے کہ مکّارياں کرتے تھے 6:124

اور سب لوگوں کے بلحاظ اعمال درجے (مقرر) ہيں اور جو کام يہ لوگ کرتے ہيں خدا ان سے بے خبر نہيں 6:132

اور يہ بھي کہتے ہيں کہ جو بچہ ان چارپايوں کے پيٹ ميں ہے وہ خاص ہمارے مردوں کے لئے ہے اور ہماري عورتوں کو (اس کا کھانا) حرام ہے اور اگر وہ بچہ مرا ہوا ہو تو سب اس ميں شريک ہيں (يعني اسے مرد اور عورتيں سب کھائيں) عنقريب خدا ان کو ان کے ڈھکوسلوں کي سزا دے گا بےشک وہ حکمت والا خبردار ہے 6:139

پھر اپنے علم سے ان کے حالات بيان کريں گے اور ہم کہيں غائب تو نہيں تھے 7:7

(يہ لوگ) تم سے قيامت کے بارے ميں پوچھتے ہيں کہ اس کے واقع ہونے کا وقت کب ہے. کہہ دو کہ اس کا علم تو ميرے پروردگار ہي کو ہے. وہي اسے اس کے وقت پر ظاہر کردےگا. وہ آسمان وزمين ميں ايک بھاري بات ہوگي اور ناگہاں تم پر آجائے گي. يہ تم سے اس طرح دريافت کرتے ہيں کہ گويا تم اس سے بخوبي واقف ہو. کہو کہ اس کا علم تو خدا ہي کو ہے ليکن اکثر لوگ يہ نہيں جانتے 7:187

تم لوگوں نے ان (کفار) کو قتل نہيں کيا بلکہ خدا نے انہيں قتل کيا. اور (اے محمد) جس وقت تم نے کنکرياں پھينکي تھيں تو وہ تم نے نہيں پھينکي تھيں بلکہ الله نے پھينکي تھيں. اس سے يہ غرض تھي کہ مومنوں کو اپنے (احسانوں) سے اچھي طرح آزمالے. بےشک خدا سنتا جانتا ہے 8:17

اس وقت خدا نے تمہيں خواب ميں کافروں کو تھوڑي تعداد ميں دکھايا. اور اگر بہت کر کے دکھاتا تو تم لوگ جي چھوڑ ديتے اور (جو) کام (درپيش تھا اس) ميں جھگڑنے لگتے ليکن خدا نے (تمہيں اس سے) بچا ليا. بےشک وہ سينوں کي باتوں تک سے واقف ہے 8:43

اور اگر يہ لوگ تم سے دغا کرنا چاہيں گے تو يہ پہلے ہي خدا سے دغا کرچکے ہيں تو اس نے ان کو (تمہارے) قبضے ميں کر ديا. اور خدا دانا حکمت والا ہے 8:71

کيا ان کو معلوم نہيں کہ خدا ان کے بھيدوں اور مشوروں تک سے واقف ہے اور يہ کہ وہ غيب کي باتيں جاننے والا ہے 9:78

اور خدا ايسا نہيں کہ کسي قوم کو ہدايت دينے کے بعد گمراہ کر دے جب تک کہ ان کو وہ چيز نہ بتا دے جس سے وہ پرہيز کريں. بےشک خدا ہر چيز سے واقف ہے9:115

اور تم جس حال ميں ہوتے ہو يا قرآن ميں کچھ پڑھتے ہو يا تم لوگ کوئي (اور) کام کرتے ہو جب اس ميں مصروف ہوتے ہو ہم تمہارے سامنے ہوتے ہيں اور تمہارے پروردگار سے ذرہ برابر بھي کوئي چيز پوشيدہ نہيں ہے نہ زمين ميں نہ آسمان ميں اور نہ کوئي چيز اس سے چھوٹي ہے يا بڑي مگر کتاب روشن ميں (لکھي ہوئي) ہے10:61

ديکھو يہ اپنے سينوں کو دوھرا کرتے ہيں تاکہ خدا سے پردہ کريں. سن رکھو جس وقت يہ کپڑوں ميں لپٹ کر پڑتے ہيں (تب بھي) وہ ان کي چھپي اور کھلي باتوں کو جانتا ہے. وہ تو دلوں تک کي باتوں سے آگاہ ہے11:5

اور آسمانوں اور زمين کي چھپي چيزوں کا علم خدا ہي کو ہے اور تمام امور کا رجوع اسي کي طرف ہے. تو اسي کي عبادت کرو اور اسي پر بھروسہ رکھو. اور جو کچھ تم کررہے ہو تمہارا پروردگار اس سے بےخبر نہيں 11:123

کوئي تم ميں سے چپکے سے بات کہے يا پکار کر يا رات کو کہيں چھپ جائے يا دن کي روشني ميں کھلم کھلا چلے پھرے (اس کے نزديک) برابر ہے 13:10

جو لوگ ان سے پہلے تھے وہ بھي (بہتري) چاليں چلتے رہے ہيں سو چال تو سب الله ہي کي ہے ہر متنفس جو کچھ کر رہا ہے وہ اسے جانتا ہے. اور کافر جلد معلوم کريں گے کہ عاقبت کا گھر (يعني انجام محمود) کس کے ليے ہے 13:42

اے پروردگار جو بات ہم چھپاتے اور جو ظاہر کرتے ہيں تو سب جانتا ہے. اور خدا سے کوئي چيز مخفي نہيں (نہ) زمين ميں نہ آسمان ميں 14:38

اور جو لوگ تم ميں پہلے گزر چکے ہيں ہم کو معلوم ہيں اور جو پيچھے آنے والے ہيں وہ بھي ہم کو معلوم ہيں 15:24

اور جو کچھ تم چھپاتے اور جو کچھ ظاہر کرتے ہو سب سے خدا واقف ہے 16:19

يہ جو کچھ چھپاتے ہيں اور جو ظاہر کرتے ہيں خدا اس کو ضرور جانتا ہے. وہ سرکشوں کو ہرگز پسند نہيں کرتا 16:23

اور آسمانوں اور زمين کا علم خدا ہي کو ہے اور (خدا کے نزديک) قيامت کا آنا يوں ہے جيسے آنکھ کا جھپکنا بلکہ اس سے بھي جلد تر. کچھ شک نہيں کہ خدا ہر چيز پر قادر ہے 16:77

(اے پيغمبر) لوگوں کو دانش اور نيک نصيحت سے اپنے پروردگار کے رستے کي طرف بلاؤ. اور بہت ہي اچھے طريق سے ان سے مناظرہ کرو. جو اس کے رستے سے بھٹک گيا تمہارا پروردگار اسے بھي خوب جانتا ہے اور جو رستے پر چلنے والے ہيں ان سے بھي خوب واقف ہے16:125

اور ہم نے نوح کے بعد بہت سي اُمتوں کو ہلاک کر ڈالا. اور تمہارا پروردگار اپنے بندوں کے گناہوں کو جاننے اور ديکھنے والا کافي ہے 17:17

جو کچھ تمہارے دلوں ميں ہے تمہارا پروردگار اس سے بخوبي واقف ہے. اگر تم نيک ہوگے تو وہ رجوع لانے والوں کو بخش دينے والا ہے17:25

اور جو لوگ آسمانوں اور زمين ميں ہيں تمہارا پروردگار ان سے خوب واقف ہے. اور ہم نے بعض پيغمبروں کو بعض پر فضيلت بخشي اور داؤد کو زبور عنايت کي17:55

کہہ دو کہ ہر شخص اپنے طريق کے مطابق عمل کرتا ہے. سو تمہارا پروردگار اس شخص سے خوب واقف ہے جو سب سے زيادہ سيدھے رستے پر ہے 17:84

کہہ دو کہ جتني مدّت وہ رہے اسے خدا ہي خوب جانتا ہے. اسي کو آسمانوں اور زمين کي پوشيدہ باتيں (معلوم) ہيں. وہ کيا خوب ديکھنے والا اور کيا خوب سننے والا ہے. اس کے سوا ان کا کوئي کارساز نہيں اور نہ وہ اپنے حکم ميں کسي شريک کو کرتا ہے18:26

اور ہم ان لوگوں سے خوب واقف ہيں جو ان ميں داخل ہونے کے زيادہ لائق ہيں 19:70

اور اگر تم پکار کر بات کہو تو وہ تو چھپے بھيد اور نہايت پوشيدہ بات تک کو جانتا ہے 20:7

جو کچھ ان کے آگے ہے اور کچھ ان کے پيچھے ہے وہ اس کو جانتا ہے اور وہ (اپنے) علم سے خدا (کے علم) پر احاطہ نہيں کرسکتے 20:110

(پيغمبر نے) کہا کہ جو بات آسمان اور زمين ميں (کہي جاتي) ہے ميرا پروردگار اسے جانتا ہے. اور وہ سننے والا (اور) جاننے والا ہے 21:4

اور جو بات پکار کي جائے وہ اسے بھي جانتا ہے اور جو تم پوشيدہ کرتے ہو اس سے بھي واقف ہے 21:110

جو لوگ مومن (يعني مسلمان) ہيں اور جو يہودي ہيں اور ستارہ پرست اور عيسائي اور مجوسي اور مشرک. خدا ان (سب) ميں قيامت کے دن فيصلہ کردے گا. بےشک خدا ہر چيز سے باخبر ہے 22:17

کيا تم نہيں جانتے کہ جو کچھ آسمان اور زمين ميں ہے خدا اس کو جانتا ہے. يہ (سب کچھ) کتاب ميں (لکھا ہوا) ہے. بےشک يہ سب خدا کو آسان ہے 22:70

جو ان کے آگے ہے اور جن ان کے پيچھے ہے وہ اس سے واقف ہے. اور سب کاموں کا رجوع خدا ہي کي طرف ہے 22:76

اور ہم نے تمہارے اوپر (کي جانب) سات آسمان پيدا کئے. اور ہم خلقت سے غافل نہيں ہيں 23:17

وہ پوشيدہ اور ظاہر کو جانتا ہے اور (مشرک) جو اس کے ساتھ شريک کرتے ہيں اس کي شان اس سے اونچي ہے 23:92

اور (خدائے) غالب اور مہربان پر بھروسا رکھو 26:217

جو تم کو جب تم (تہجد) کے وقت اُٹھتے ہو ديکھتا ہے 26:218

اور نمازيوں ميں تمہارے پھرنے کو بھي 26:219

بےشک وہ سننے اور جاننے والا ہے 26:220

کہہ دو کہ جو لوگ آسمانوں اور زمين ميں ہيں خدا کے سوا غيب کي باتيں نہيں جانتے. اور نہ يہ جانتے ہيں کہ کب (زندہ کرکے) اٹھائے جائيں گے27:65

اور جو باتيں ان کے سينوں ميں پوشيدہ ہوتي ہيں اور جو کام وہ ظاہر کرتے ہيں تمہارا پروردگار ان (سب) کو جانتا ہے 27:74

اور آسمانوں اور زمين ميں کوئي پوشيدہ چيز نہيں ہے مگر (وہ) کتاب روشن ميں (لکھي ہوئي) ہے 27:75

اور کہو کہ خدا کا شکر ہے. وہ تم کو عنقريب اپني نشانياں دکھائے گا تو تم اُن کو پہچان لو گے. اور جو کام تم کرتے ہو تمہارا پروردگار اُن سے بےخبر نہيں ہے 27:93

اور ان کے سينے جو کچھ مخفي کرتے اور جو يہ ظاہر کرتے ہيں تمہارا پروردگار اس کو جانتا ہے28:69

(اے پيغمبر) جس (خدا) نے تم پر قرآن (کے احکام) کو فرض کيا ہے وہ تمہيں بازگشت کي جگہ لوٹا دے گا. کہہ دو کہ ميرا پروردگار اس شخص کو بھي خوب جانتا ہے جو ہدايت لےکر آيا اور (اس کو بھي) جو صريح گمراہي ميں ہے 28:85

اور بعض لوگ ايسے ہيں جو کہتے ہيں کہ ہم خدا پر ايمان لائے جب اُن کو خدا (کے رستے) ميں کوئي ايذا پہنچتي ہے تو لوگوں کي ايذا کو (يوں) سمجھتے ہيں جيسے خدا کا عذاب. اگر تمہارے پروردگار کي طرف سے مدد پہنچے تو کہتے ہيں کہ ہم تمہارے ساتھ تھے. کيا جو اہل عالم کے سينوں ميں ہے خدا اس سے واقف نہيں؟ 29:10

يہ جس چيز کو خدا کے سوا پکارتے ہيں (خواہ) وہ کچھ ہي ہو خدا اُسے جانتا ہے. اور وہ غالب اور حکمت والا ہے 29:42

کہہ دو کہ ميرے اور تمہارے درميان خدا ہي گواہ کافي ہے جو چيز آسمانوں ميں اور زمين ميں ہے وہ سب کو جانتا ہے. اور جن لوگوں نے باطل کو مانا اور خدا سے انکار کيا وہي نقصان اُٹھانے والے ہيں29:52

اور جو کفر کرے تو اُس کا کفر تمہيں غمناک نہ کردے ان کو ہماري طرف لوٹ کر آنا ہے پھر جو کام وہ کيا کرتے تھے ہم اُن کو جتا ئيں گے. بيشک خدا دلوں کي باتوں سے واقف ہے 31:23

خدا ہي کو قيامت کا علم ہے اور وہي مينھہ برساتا ہے. اور وہي (حاملہ کے) پيٹ کي چيزوں کو جانتا ہے (کہ نر ہے يا مادہ) اور کوئي شخص نہيں جانتا کہ وہ کل کيا کام کرے گا. اور کوئي متنفس نہيں جانتا کہ کس سرزمين ميں اُسے موت آئے گي بيشک خدا ہي جاننے والا (اور) خبردار ہے 31:34

اگر تم کسي چيز کو ظاہر کرو يا اس کو مخفي رکھو تو (ياد رکھو کہ) خدا ہر چيز سے باخبر ہے 33:54

جو کچھ زمين ميں داخل ہوتا ہے اور جو اس ميں سے نکلتا ہے اور جو آسمان سے اُترتا ہے اور جو اس پر چڑھتا ہے سب اس کو معلوم ہے. اور وہ مہربان (اور) بخشنے والا ہے 34:2

اور کافر کہتے ہيں کہ (قيامت کي) گھڑي ہم پر نہيں آئے گي. کہہ دو کيوں نہيں (آئے گي) ميرے پروردگار کي قسم وہ تم پر ضرور آکر رہے گي (وہ پروردگار) غيب کا جاننے والا (ہے) ذرہ بھر چيز بھي اس سے پوشيدہ نہيں (نہ) آسمانوں ميں اور نہ زمين ميں اور کوئي چيز ذرے سے چھوٹي يا بڑي ايسي نہيں مگر کتاب روشن ميں (لکھي ہوئي) ہے 34:3

کہہ دو کہ ہمارا پروردگار ہم کو جمع کرے گا پھر ہمارے درميان انصاف کے ساتھ فيصلہ کردے گا. اور وہ خوب فيصلہ کرنے والا اور صاحب علم ہے34:26

اور يہ کتاب جو ہم نے تمہاري طرف بھيجي ہے برحق ہے. اور ان (کتابوں) کي تصديق کرتي ہے جو اس سے پہلے کي ہيں. بےشک خدا اپنے بندوں سے خبردار (اور ان کو) ديکھنے والا ہے 35:31

بےشک خدا ہي آسمانوں اور زمين کي پوشيدہ باتوں کا جاننے والا ہے. وہ تو دل کے بھيدوں تک سے واقف ہے 35:38

اگر ناشکري کرو گے تو خدا تم سے بےپروا ہے. اور وہ اپنے بندوں کے لئے ناشکري پسند نہيں کرتا اور اگر شکر کرو گے تو وہ اس کو تمہارے لئے پسند کرے گا. اور کوئي اٹھانے والا دوسرے کا بوجھ نہيں اٹھائے گا. پھر تم اپنے پروردگار کي طرف لوٹنا ہے. پھر جو کچھ تم کرتے رہے وہ تم کو بتائے گا. وہ تو دلوں کي پوشيدہ باتوں تک سے آگاہ ہے 39:7

وہ آنکھوں کي خيانت کو جانتا ہے اور جو (باتيں) سينوں ميں پوشيدہ ہيں (ان کو بھي) 40:19

قيامت کے علم کا حوالہ اسي کي طرف ديا جاتا ہے (يعني قيامت کا علم اسي کو ہے) اور نہ تو پھل گا بھوں سے نکلتے ہيں اور نہ کوئي مادہ حاملہ ہوتي اور نہ جنتي ہے مگر اس کے علم سے. اور جس دن وہ ان کو پکارے گا (اور کہے گا) کہ ميرے شريک کہاں ہيں تو وہ کہيں گے کہ ہم تجھ سے عرض کرتے ہيں کہ ہم ميں سے کسي کو (ان کي) خبر ہي نہيں 41:47

ہم عنقريب ان کو اطراف (عالم) ميں بھي اور خود ان کي ذات ميں بھي اپني نشانياں دکھائيں گے يہاں تک کہ ان پر ظاہر ہوجائے گا کہ (قرآن) حق ہے. کيا تم کو يہ کافي نہيں کہ تمہارا پروردگار ہر چيز سے خبردار ہے41:53

کيا يہ لوگ يہ خيال کرتے ہيں کہ ہم ان کي پوشيدہ باتوں اور سرگوشيوں کو سنتے نہيں؟ ہاں ہاں (سب سنتے ہيں) اور ہمارے فرشتے ان کے پاس (ان کي سب باتيں) لکھ ليتے ہيں 43:80

(اے پيغمبر) جب مومن تم سے درخت کے نيچے بيعت کر رہے تھے تو خدا ان سے خوش ہوا. اور جو (صدق وخلوص) ان کے دلوں ميں تھا وہ اس نے معلوم کرليا. تو ان پر تسلي نازل فرمائي اور انہيں جلد فتح عنايت کي 48:18

بےشک خدا آسمانوں اور زمين کي پوشيدہ باتوں کو جانتا ہے اور جو کچھ تم کرتے ہو اسے ديکھتا ہے 49:18

ان کے علم کي انتہا يہي ہے. تمہارا پروردگار اس کو بھي خوب جانتا ہے جو اس کے رستے سے بھٹک گيا اور اس سے بھي خوب واقف ہے جو رستے پر چلا 53:30

وہي ہے جس نے آسمانوں اور زمين کو چھ دن ميں پيدا کيا پھر عرش پر جا ٹھہرا. جو چيز زمين ميں داخل ہوتي اور جو اس سے نکلتي ہے اور جو آسمان سے اُترتي اور جو اس کي طرف چڑھتي ہے سب اس کو معلوم ہے. اور تم جہاں کہيں ہو وہ تمہارے ساتھ ہے. اور جو کچھ تم کرتے ہو خدا اس کو ديکھ رہا ہے 57:4

(وہي) رات کو دن ميں داخل کرتا اور دن کو رات ميں داخل کرتا ہے. اور وہ دلوں کے بھيدوں تک سے واقف ہے57:6

کيا تم کو معلوم نہيں کہ جو کچھ آسمانوں ميں ہے اور جو کچھ زمين ميں ہے خدا کو سب معلوم ہے. (کسي جگہ) تين (شخصوں) کا (مجمع اور) کانوں ميں صلاح ومشورہ نہيں ہوتا مگر وہ ان ميں چوتھا ہوتا ہے اور نہ کہيں پانچ کا مگر وہ ان ميں چھٹا ہوتا ہے اور نہ اس سے کم يا زيادہ مگر وہ ان کے ساتھ ہوتا ہے خواہ وہ کہيں ہوں. پھر جو جو کام يہ کرتے رہے ہيں قيامت کے دن وہ (ايک ايک) ان کو بتائے گا. بےشک خدا ہر چيز سے واقف ہے 58:7

جو کچھ آسمانوں اور زمين ميں ہے وہ سب جانتا ہے اور جو کچھ تم چھپا کر کرتے ہو اور جو کھلم کھلا کرتے ہو اس سے بھي آگاہ ہے. اور خدا دل کے بھيدوں سے واقف ہے 64:4

اور تم (لوگ) بات پوشيدہ کہو يا ظاہر. وہ دل کے بھيدوں تک سے واقف ہے 67:13

بھلا جس نے پيدا کيا وہ بےخبر ہے؟ وہ تو پوشيدہ باتوں کا جاننے والا اور (ہر چيز سے) آگاہ ہے 67:14

تمہارا پروردگار اس کو بھي خوب جانتا ہے جو اس کے رستے سے بھٹک گيا اور ان کو بھي خوب جانتا ہے جو سيدھے راستے پر چل رہے ہيں 68:7

اور خدا ان باتوں کو جو يہ اپنے دلوں ميں چھپاتے ہيں خوب جانتا ہے 84:23

ہم تمہيں پڑھا ديں گے کہ تم فراموش نہ کرو گے87:6

مگر جو خدا چاہے. وہ کھلي بات کو بھي جانتا ہے اور چھپي کو بھي 87:7


Back to List View : Arabic Text