تمہيں اپنے پروردگار کے پيغام پہنچاتا ہوں اور تمہاري خيرخواہي کرتا ہوں اور مجھ کو خدا کي طرف سے ايسي باتيں معلوم ہيں جن سے تم بےخبر ہو7:62
جب خوشخبري دينے والا آ پہنچا تو کرتہ يعقوب کے منہ پر ڈال ديا اور وہ بينا ہو گئے (اور بيٹوں سے) کہنے لگے کيا ميں نے تم سے نہيں کہا تھا کہ ميں خدا کي طرف سے وہ باتيں جانتا ہوں جو تم نہيں جانتے 12:96 |