تمہارے ليے دو گروہوں ميں جو (جنگ بدر کے دن) آپس ميں بھڑ گئے (قدرت خدا کي عظيم الشان) نشاني تھي ايک گروہ (مسلمانوں کا تھا وہ) خدا کي راہ ميں لڑ رہا تھا اور دوسرا گروہ (کافروں کا تھا وہ) ان کو اپني آنکھوں سے اپنے سے دگنا مشاہدہ کر رہا تھا اور خدا اپني نصرت سے جس کو چاہتا ہے مدد ديتا ہے جو اہل بصارت ہيں ان کے ليے اس (واقعے) ميں بڑي عبرت ہے 3:13
خدا چاہتا ہے کہ (اپني آيتيں) تم سے کھول کھول کر بيان فرمائے اور تم کو اگلے لوگوں کے طريقے بتائے اور تم پر مہرباني کرے اور خدا جاننے والا (اور) حکمت والا ہے4:26
اور خدا تو چاہتا ہے کہ تم پر مہرباني کرے اور جو لوگ اپني خواہشوں کے پيچھے چلتے ہيں وہ چاہتے ہيں کہ تم سيدھے راستے سے بھٹک کر دور جا پڑو 4:27
خدا چاہتا ہے کہ تم پر سے بوجھ ہلکا کرے اور انسان (طبعاً) کمزور پيدا ہوا ہے 4:28
لوگو! اگر وہ چاہے تو تم کو فنا کردے اور (تمہاري جگہ) اور لوگوں کو پيدا کردے.اور خدا اس بات پر قادر ہے 4:133
مومنو! ايسي چيزوں کے بارے ميں مت سوال کرو کہ اگر (ان کي حقيقتيں) تم پر ظاہر کر دي جائيں تو تمہيں بري لگيں اور اگر قرآن کے نازل ہونے کے ايام ميں ايسي باتيں پوچھو گے تو تم پر ظاہر بھي کر دي جائيں گي (اب تو) خدا نے ايسي باتوں (کے پوچھنے) سے درگزر فرمايا ہے اور خدا بخشنے والا بردبار ہے 5:101
اور جب ان لوگوں سے کہا جاتا ہے کہ جو (کتاب) خدا نے نازل فرمائي ہے اس کي اور رسول الله کي طرف رجوع کرو تو کہتے ہيں کہ جس طريق پر ہم نے اپنے باپ دادا کو پايا ہے وہي ہميں کافي ہے بھلا اگر ان کے باپ دادا نہ تو کچھ جانتے ہوں اور نہ سيدھے رستے پر ہوں (تب بھي؟) 5:104
وہي تو ہے جس نے تم کو مٹي سے پيدا کيا پھر (مرنے کا) ايک وقت مقرر کر ديا اور ايک مدت اس کے ہاں اور مقرر ہے پھر بھي تم (اے کافرو خدا کے بارے ميں) شک کرتے ہو 6:2
کيا انہوں نے نہيں ديکھا کہ ہم نے ان سے پہلے کتني امتوں کو ہلاک کر ديا جن کے پاؤں ملک ميں ايسے جما ديئے تھے کہ تمہارے پاؤں بھي ايسے نہيں جمائے اور ان پر آسمان سے لگاتار مينہ برسايا اور نہريں بنا ديں جو ان کے (مکانوں کے) نيچے بہہ رہي تھيں پھر ان کو ان کے گناہوں کے سبب ہلاک کر ديا اور ان کے بعد اور امتيں پيدا کر ديں6:6
اور کہتے ہيں کہ ان (پيغمبر) پر فرشتہ کيوں نازل نہ ہوا (جو ان کي تصديق کرتا) اگر ہم فرشتہ نازل کرتے تو کام ہي فيصل ہو جاتا پھر انھيں (مطلق) مہلت نہ دي جاتي 6:8
اور دنيا کي زندگي تو ايک کھيل اور مشغولہ ہے. اور بہت اچھا گھر تو آخرت کا گھر ہے (يعني) ان کے لئے جو (خدا سے) ڈرتے ہيں. کيا تم سمجھتے نہيں 6:32
(ان کافروں سے) کہو کہ بھلا ديکھو تو اگر خدا تمہارے کان اور آنکھيں چھين لے اور تمہارے دلوں پر مہر لگادے تو خداکے سوا کون سا معبود ہے جو تمہيں يہ نعمتيں پھر بخشے؟ ديکھو ہم کس کس طرح اپني آيتيں بيان کرتے ہيں. پھر بھي يہ لوگ ردگرداني کرتے ہيں6:46
کہو کہ بھلا بتاؤ تو اگر تم پر خدا کا عذاب بےخبري ميں يا خبر آنے کے بعد آئے تو کيا ظالم لوگوں کے سوا کوئي اور بھي ہلاک ہوگا؟ 6:47
اور اسي طرح ہم نے بعض لوگوں کي بعض سے آزمائش کي ہے کہ (جو دولتمند ہيں وہ غريبوں کي نسبت) کہتے ہيں کيا يہي لوگ ہيں جن پر خدا نے ہم ميں سے فضل کيا ہے (خدا نے فرمايا) بھلا خدا شکر کرنے والوں سے واقف نہيں؟6:53
اور اس طرح ہم اپني آيتيں کھول کھول کر بيان کرتے ہيں (تاکہ تم لوگ ان پر عمل کرو) اور اس لئے کہ گنہگاروں کا رستہ ظاہر ہوجائے6:55
(اے محمد?! ان سے کہہ دو کہ) تمہارے (پاس) پروردگار کي طرف سے (روشن) دليليں پہنچ چکي ہيں تو جس نے (ان کو آنکھ کھول کر) ديکھا اس نے اپنا بھلا کيا اور جو اندھا بنا رہا اس نے اپنے حق ميں برا کيا. اور ميں تمہارا نگہبان نہيں ہوں 6:104
اور تمہارا پروردگار بےپروا (اور) صاحب رحمت ہے اگر چاہے (تو اے بندوں) تمہيں نابود کر دے اور تمہارے بعد جن لوگوں کو چاہے تمہارا جانشين بنا دے جيسا تم کو بھي دوسرے لوگوں کي نسل سے پيدا کيا ہے 6:133
کيا بستيوں کے رہنے والے اس سے بےخوف ہيں کہ ان پر ہمارا عذاب رات کو واقع ہو اور وہ (بےخبر) سو رہے ہوں 7:97
اور کيا اہلِ شہر اس سے نڈر ہيں کہ ان پر ہمارا عذاب دن چڑھے آ نازل ہو اور وہ کھيل رہے ہوں 7:98
پھر ان کے بعد ناخلف ان کے قائم مقام ہوئے جو کتاب کے وارث بنے. يہ (بےتامل) اس دنيائے دني کا مال ومتاع لے ليتے ہيں اور کہتے ہيں کہ ہم بخش ديئے جائيں گے. اور (لوگ ايسوں پر طعن کرتے ہيں) اگر ان کے سامنے بھي ويسا ہي مال آجاتا ہے تو وہ بھي اسے لے ليتے ہيں. کيا ان سے کتاب کي نسبت عہد نہيں ليا گيا کہ خدا پر سچ کے سوا اور کچھ نہيں کہيں گے. اور جو کچھ اس (کتاب) ميں ہے اس کو انہوں نے پڑھ بھي ليا ہے. اور آخرت کا گھر پرہيزگاروں کے ليے بہتر ہے کيا تم سمجھتے نہيں7:169
اور اسي طرح ہم (اپني) آيتيں کھول کھول کر بيان کرتے ہيں تاکہ يہ رجوع کريں 7:174
اور ان کو اس شخص کا حال پڑھ کر سنا دو جس کو ہم نے اپني آيتيں عطا فرمائيں (اور ہفت پارچہ? علم شرائع سے مزين کيا) تو اس نے ان کو اتار ديا پھر شيطان اس کے پيچھے لگا تو وہ گمراہوں ميں ہوگيا 7:175
اور اگر ہم چاہتے تو ان آيتوں سے اس (کے درجے) کو بلند کر ديتے مگر وہ تو پستي کي طرف مائل ہوگيا اور اپني خواہش کے پيچھے چل پڑا. تو اس کي مثال کتے کي سي ہوگئي کہ اگر سختي کرو تو زبان نکالے رہے اور يونہي چھوڑ دو تو بھي زبان نکالے رہے. يہي مثال ان لوگوں کي ہے جنہوں نے ہماري آيتوں کو جھٹلايا تو ان سے يہ قصہ بيان کردو. تاکہ وہ فکر کريں 7:176
کيا تم نے حاجيوں کو پاني پلانا اور مسجد محترم يعني (خانہ? کعبہ) کو آباد کرنا اس شخص کے اعمال جيسا خيال کيا ہے جو خدا اور روز آخرت پر ايمان رکھتا ہے اور خدا کي راہ ميں جہاد کرتا ہے. يہ لوگ خدا کے نزديک برابر نہيں ہيں. اور خدا ظالم لوگوں کو ہدايت نہيں ديا کرتا 9:19
اور تمہارا پروردگار ايسا نہيں ہے کہ بستيوں کو جب کہ وہاں کے باشندے نيکوکار ہوں ازراہِ ظلم تباہ کردے 11:117
اور ہم نے تم سے پہلے بستيوں کے رہنے والوں ميں سے مرد ہي بھيجے تھے جن کي طرف ہم وحي بھيجتے تھے. کيا ان لوگوں نے ملک ميں سير (وسياحت) نہيں کي کہ ديکھ ليتے کہ جو لوگ ان سے پہلے تھے ان کا انجام کيا ہوا. اور متّقيوں کے ليے آخرت کا گھر بہت اچھا ہے. کيا تم سمجھتے نہيں؟ 12:109
يہاں تک کہ جب پيغمبر نااميد ہوگئے اور انہوں نے خيال کيا کہ اپني نصرت کے بارے ميں جو بات انہوں نے کہي تھي (اس ميں) وہ سچے نہ نکلے تو ان کے پاس ہماري مدد آ پہنچي. پھر جسے ہم نے چاہا بچا ديا. اور ہمارا عذاب (اتر کر) گنہگار لوگوں سے پھرا نہيں کرتا 12:110
خدا مومنوں (کے دلوں) کو (صحيح اور) پکي بات سے دنيا کي زندگي ميں بھي مضبوط رکھتا ہے اور آخرت ميں بھي (رکھے گا) اور خدا بےانصافوں کو گمراہ کر ديتا ہے اور خدا جو چاہتا ہے کرتا ہے 14:27
اور جو طرح طرح کے رنگوں کي چيزيں اس نے زمين ميں پيدا کيں (سب تمہارے زير فرمان کرديں) نصيحت پکڑنے والوں کے ليے اس ميں نشاني ہے 16:13
تو جو (اتني مخلوقات) پيدا کرے. کيا وہ ويسا ہے جو کچھ بھي پيدا نہ کرسکے تو پھر تم غور کيوں نہيں کرتے؟ 16:17
اور اگر تم خدا کي نعمتوں کو شمار کرنا چاہو تو گن نہ سکو. بےشک خدا بخشنے والا مہربان ہے 16:18
کيا ان لوگوں نے خدا کي مخلوقات ميں سے ايسي چيزيں نہيں ديکھيں جن کے سائے دائيں سے (بائيں کو) اور بائيں سے (دائيں کو) لوٹتے رہتے ہيں (يعني) خدا کے آگے عاجز ہو کر سجدے ميں پڑے رہتے ہيں 16:48
اور خدا نے فرمايا ہے کہ دو دو معبود نہ بناؤ. معبود وہي ايک ہے. تو مجھ ہي سے ڈرتے رہو16:51
اور جو کچھ آسمانوں ميں اور جو کچھ زمين ميں ہے سب اسي کا ہے اور اسي کي عبادت لازم ہے. تو تم خدا کے سوا اوروں سے کيوں ڈرتے ہو16:52
اور جو نعمتيں تم کو ميسر ہيں سب خدا کي طرف سے ہيں. پھر جب تم کو کوئي تکليف پہنچتي ہے تو اسي کے آگے چلاتے ہو16:53
پھر جب وہ تم سے تکليف کو دور کرديتا ہے تو کچھ لوگ تم ميں سے خدا کے ساتھ شريک کرنے لگتے ہيں16:54
تاکہ جو (نعمتيں) ہم نے ان کو عطا فرمائي ہيں ان کي ناشکري کريں تو (مشرکو) دنيا ميں فائدے اٹھالو. عنقريب تم کو (اس کا انجام) معلوم ہوجائے گا16:55
اور تمہارے ليے چارپايوں ميں بھي (مقام) عبرت (وغور) ہے کہ ان کے پيٹوں ميں جو گوبر اور لہو ہے اس سے ہم تم کو خالص دودھ پلاتے ہيں جو پينے والوں کے ليے خوشگوار ہے16:66
اور خدا ہي نے تم کو پيدا کيا. پھر وہي تم کو موت ديتا ہے اور تم ميں بعض ايسے ہوتے ہيں کہ نہايت خراب عمر کو پہنچ جاتے ہيں اور (بہت کچھ) جاننے کے بعد ہر چيز سے بےعلم ہوجاتے ہيں. بےشک خدا (سب کچھ) جاننے والا (اور) قدرت والا ہے 16:70
اور خدا ہي نے تم ميں سے تمہارے ليے عورتيں پيدا کيں اور عورتوں سے تمہارے بيٹے اور پوتے پيدا کيے اور کھانے کو تمہيں پاکيزہ چيزيں ديں. تو کيا بےاصل چيزوں پر اعتقاد رکھتے اور خدا کي نعمتوں سے انکار کرتے ہيں 16:72
اور خدا ہي نے تم کو تمہاري ماؤں کے شکم سے پيدا کيا کہ تم کچھ نہيں جانتے تھے. اور اس نے تم کو کان اور آنکھيں اور دل (اور اُن کے علاوہ اور) اعضا بخشے تاکہ تم شکر کرو 16:78
اور اُس عورت کي طرح نہ ہونا جس نے محنت سے تو سوت کاتا. پھر اس کو توڑ کر ٹکڑے ٹکڑے کر ڈالا. کہ تم اپني قسموں کو آپس ميں اس بات کا ذريعہ بنانے لگو کہ ايک گروہ دوسرے گروہ سے زيادہ غالب رہے. بات يہ ہے کہ خدا تمہيں اس سے آزماتا ہے. اور جن باتوں ميں تم اختلاف کرتے ہو قيامت کو اس کي حقيقت تم پر ظاہر کر دے گا 16:92
اور (اے بندے) جس چيز کا تجھے علم نہيں اس کے پيچھے نہ پڑ. کہ کان اور آنکھ اور دل ان سب (جوارح) سے ضرور باز پرس ہوگي17:36
کہہ دو کہ اگر خدا کے ساتھ اور معبود ہوتے جيسا کہ يہ کہتے ہيں تو وہ ضرور (خدائے) مالک عرش کي طرف (لڑنے بھڑنے کے لئے) رستہ نکالتے 17:42
کيا تم (اس سے) بےخوف ہو کہ خدا تمہيں خشکي کي طرف (لے جا کر زمين ميں) دھنسا دے يا تم پر سنگريزوں کي بھري ہوئي آندھي چلادے. پھر تم اپنا کوئي نگہبان نہ پاؤ17:68
يا (اس سے) بےخوف ہو کر تم دوسري دفعہ دريا ميں لے جائے پھر تم پر تيز ہوا چلائے اور تمہارے کفر کے سبب تمہيں ڈبو دے. پھر تم اس غرق کے سبب اپنے لئے کوئي ہمارا پيچھا کرنے والا نہ پاؤ17:69
(اور) جو ايمان لائے اور کام بھي نيک کرتے رہے تو ہم نيک کام کرنے والوں کا اجر ضائع نہيں کرتے 18:30
مال اور بيٹے تو دنيا کي زندگي کي (رونق و) زينت ہيں. اور نيکياں جو باقي رہنے والي ہيں وہ ثواب کے لحاظ سے تمہارے پروردگار کے ہاں بہت اچھي اور اميد کے لحاظ سے بہت بہتر ہيں18:46
اگر آسمان اور زمين ميں خدا کے سوا اور معبود ہوتے تو زمين وآسمان درہم برہم ہوجاتے. جو باتيں يہ لوگ بتاتے ہيں خدائے مالک عرش ان سے پاک ہے 21:22
لوگو اگر تم کو مرنے کے بعد جي اُٹھنے ميں کچھ شک ہو تو ہم نے تم کو (پہلي بار بھي تو) پيدا کيا تھا (يعني ابتدا ميں) مٹي سے پھر اس سے نطفہ بنا کر. پھر اس سے خون کا لوتھڑا بنا کر. پھر اس سے بوٹي بنا کر جس کي بناوٹ کامل بھي ہوتي ہے اور ناقص بھي تاکہ تم پر (اپني خالقيت) ظاہر کرديں. اور ہم جس کو چاہتے ہيں ايک ميعاد مقرر تک پيٹ ميں ٹھہرائے رکھتے ہيں پھر تم کو بچہ بنا کر نکالتے ہيں. پھر تم جواني کو پہنچتے ہو. اور بعض (قبل از پيري مرجاتے ہيں اور بعض شيخ فالي ہوجاتے اور بڑھاپے کي) نہايت خراب عمر کي طرف لوٹائے جاتے ہيں کہ بہت کچھ جاننے کے بعد بالکل بےعلم ہوجاتے ہيں. اور (اے ديکھنے والے) تو ديکھتا ہے (کہ ايک وقت ميں) زمين خشک (پڑي ہوتي ہے) پھر جب ہم اس پر مينہ برساتے ہيں تو شاداب ہوجاتي اور ابھرنے لگتي ہے اور طرح طرح کي بارونق چيزيں اُگاتي ہے22:5
ان قدرتوں سے ظاہر ہے کہ خدا ہي (قادر مطلق ہے جو) برحق ہے اور يہ کہ وہ مردوں کو زندہ کرديتا ہے. اور يہ کہ وہ ہر چيز پر قدرت رکھتا ہے22:6
کيا ان لوگوں نے ملک ميں سير نہيں کي تاکہ ان کے دل (ايسے) ہوتے کہ ان سے سمجھ سکتے. اور کان (ايسے) ہوتے کہ ان سے سن سکتے. بات يہ ہے کہ آنکھيں اندھي نہيں ہوتيں بلکہ دل جو سينوں ميں ہيں (وہ) اندھے ہوتے ہيں22:46
کيا تم نہيں ديکھتے کہ جتني چيزيں زمين ميں ہيں (سب) خدا نے تمہارے زيرفرمان کر رکھي ہيں اور کشتياں (بھي) جو اسي کے حکم سے دريا ميں چلتي ہيں. اور وہ آسمان کو تھامے رہتا ہے کہ زمين پر (نہ) گڑ پڑے مگر اس کے حکم سے. بےشک خدا لوگوں پر نہايت شفقت کرنے والا مہربان ہے22:65
بھلا کس نے آسمانوں اور زمين کو پيدا کيا اور (کس نے) تمہارے لئے آسمان سے پاني برسايا. (ہم نے) پھر ہم ہي نے اس سے سرسبز باغ اُگائے. تمہارا کام تو نہ تھا کہ تم اُن کے درختوں کو اگاتے. تو کيا خدا کے ساتھ کوئي اور بھي معبود ہے؟ (ہرگز نہيں) بلکہ يہ لوگ رستے سے الگ ہو رہے ہيں27:60
بھلا کس نے زمين کو قرار گاہ بنايا اور اس کے بيچ نہريں بنائيں اور اس کے لئے پہاڑ بنائے اور (کس نے) دو درياؤں کے بيچ اوٹ بنائي (يہ سب کچھ خدا نے بنايا) تو کيا خدا کے ساتھ کوئي اور معبود بھي ہے؟ (ہرگز نہيں) بلکہ ان ميں اکثر دانش نہيں رکھتے27:61
بھلا کون بيقرار کي التجا قبول کرتا ہے. جب وہ اس سے دعا کرتا ہے اور (کون اس کي) تکليف کو دور کرتا ہے اور (کون) تم کو زمين ميں (اگلوں کا) جانشين بناتا ہے (يہ سب کچھ خدا کرتا ہے) تو کيا خدا کے ساتھ کوئي اور معبود بھي ہے (ہرگز نہيں مگر) تم بہت کم غور کرتے ہو27:62
بھلا کون تم کو جنگل اور دريا کے اندھيروں ميں رستہ بناتا ہے اور (کون) ہواؤں کو اپني رحمت کے آگے خوشخبري بناکر بھيجتا ہے (يہ سب کچھ خدا کرتا ہے) تو کيا خدا کے ساتھ کوئي اور معبود بھي ہے؟ (ہرگز نہيں). يہ لوگ جو شرک کرتے ہيں خدا (کي شان) اس سے بلند ہے27:63
بھلا کون خلقت کو پہلي بار پيدا کرتا. پھر اس کو بار بار پيدا کرتا رہتا ہے اور (کون) تم کو آسمان اور زمين سے رزق ديتا ہے (يہ سب کچھ خدا کرتا ہے) تو کيا خدا کے ساتھ کوئي اور معبود بھي ہے (ہرگز نہيں) کہہ دو کہ (مشرکو) اگر تم سچے ہو تو دليل پيش کرو27:64
اور جو چيز تم کو دي گئي ہے وہ دنيا کي زندگي کا فائدہ اور اس کي زينت ہے. اور جو خدا کے پاس ہے وہ بہتر اور باقي رہنے والي ہے. کيا تم سمجھتے نہيں؟28:60
بھلا جس شخص سے ہم نے نيک وعدہ کيا اور اُس نے اُسے حاصل کرليا تو کيا وہ اس شخص کا سا ہے جس کو ہم نے دنيا کي زندگي کے فائدے سے بہرہ مند کيا پھر وہ قيامت کے روز ان لوگوں ميں ہو جو (ہمارے روبرو) حاضر کئے جائيں گے28:61
کہو بھلا ديکھو تو اگر خدا تم پر ہميشہ قيامت کے دن تک رات (کي تاريکي) کئے رہے تو خدا کے سوا کون معبود ہے ہے جو تم کو روشني لا دے تو کيا تم سنتے نہيں؟ 28:71
کہو تو بھلا ديکھو تو اگر خدا تم پر ہميشہ قيامت تک دن کئے رہے تو خدا کے سوا کون معبود ہے کہ تم کو رات لا دے جس ميں تم آرام کرو. تو کيا تم ديکھتے نہيں؟ 28:72
کيا لوگ يہ خيال کئے ہوئے ہيں کہ صرف يہ کہنے سے کہ ہم ايمان لے آئے چھوڑ ديئے جائيں گے اور اُن کي آزمائش نہيں کي جائے گي 29:2
اور بعض لوگ ايسے ہيں جو کہتے ہيں کہ ہم خدا پر ايمان لائے جب اُن کو خدا (کے رستے) ميں کوئي ايذا پہنچتي ہے تو لوگوں کي ايذا کو (يوں) سمجھتے ہيں جيسے خدا کا عذاب. اگر تمہارے پروردگار کي طرف سے مدد پہنچے تو کہتے ہيں کہ ہم تمہارے ساتھ تھے. کيا جو اہل عالم کے سينوں ميں ہے خدا اس سے واقف نہيں؟ 29:10
جن لوگوں نے خدا کے سوا (اوروں کو) کارساز بنا رکھا ہے اُن کي مثال مکڑي کي سي ہے کہ وہ بھي ايک (طرح کا) گھر بناتي ہے. اور کچھ شک نہيں کہ تمام گھروں سے کمزور مکڑي کا گھر ہے کاش يہ (اس بات کو) جانتے 29:41
کيا اُنہوں نے نہيں ديکھا کہ ہم نے حرم کو مقام امن بنايا ہے اور لوگ اس کے گرد ونواح سے اُچک لئے جاتے ہيں. کيا يہ لوگ باطل پر اعتقاد رکھتے ہيں اور خدا کي نعمتوں کي ناشکري کرتے ہيں29:67
خدا ہي تو ہے جس نے تم کو پيدا کيا پھر تم کو رزق ديا پھر تمہيں مارے گا. پھر زندہ کرے گا. بھلا تمہارے (بنائے ہوئے) شريکوں ميں بھي کوئي ايسا ہے جو ان کاموں ميں سے کچھ کر سکے. وہ پاک ہے اور (اس کي شان) ان کے شريکوں سے بلند ہے 30:40
تو (اے ديکھنے والے) خدا کي رحمت کي نشانيوں کي طرف ديکھ کہ وہ کس طرح زمين کو اس کے مرنے کے بعد زندہ کرتا ہے. بيشک وہ مردوں کو زندہ کرنے والا ہے. اور وہ ہر چيز پر قادر ہے30:50
اُسي نے آسمانوں کو ستونوں کے بغير پيدا کيا جيسا کہ تم ديکھتے ہو اور زمين پر پہاڑ (بنا کر) رکھ ديئے تاکہ تم کو ہلا ہلا نہ دے اور اس ميں ہر طرح کے جانور پھيلا ديئے. اور ہم ہي نے آسمانوں سے پاني نازل کيا پھر (اُس سے) اس ميں ہر قسم کي نفيس چيزيں اُگائيں 31:10
يہ تو خدا کي پيدائش ہے تو مجھے دکھاؤ کہ خدا کے سوا جو لوگ ہيں اُنہوں نے کيا پيدا کيا ہے؟ حقيقت يہ ہے کہ يہ ظالم صريح گمراہي ميں ہيں 31:11
کيا تم نے نہيں ديکھا کہ جو کچھ آسمانوں ميں اور جو کچھ زمين ميں ہے سب کو خدا نے تمہارے قابو ميں کر ديا ہے اور تم پر اپني ظاہري اور باطني نعمتيں پوري کردي ہيں. اور بعض لوگ ايسے ہيں کہ خدا کے بارے ميں جھگڑتے ہيں نہ علم رکھتے ہيں اور نہ ہدايت اور نہ کتاب روشن 31:20
بھلا جو مومن ہو وہ اس شخص کي طرح ہوسکتا ہے جو نافرمان ہو؟ دونوں برابر نہيں ہو سکتے 32:18
کيا اُن کو اس (امر )سے ہدايت نہ ہوئي کہ ہم نے اُن سے پہلے بہت سي اُمتوں کو جن کے مقامات سکونت ميں يہ چلتے پھرتے ہيں ہلاک کر ديا. بيشک اس ميں نشانياں ہيں. تو يہ سنتے کيوں نہيں32:26
کيا اُنہوں نے نہيں ديکھا کہ ہم بنجر زمين کي طرف پاني رواں کرتے ہيں پھر اس سے کھيتي پيدا کرتے ہيں جس ميں سے ان کے چوپائے بھي کھاتے ہيں اور وہ خود بھي (کھاتے ہيں) تو يہ ديکھتے کيوں نہيں. 32:27
کہہ دو کہ اگر خدا تمہارے ساتھ برائي کا ارادہ کرے تو کون تم کو اس سے بچا سکتا ہے يا اگر تم پر مہرباني کرني چاہے تو (کون اس کو ہٹا سکتا ہے) اور يہ لوگ خدا کے سوا کسي کو نہ اپنا دوست پائيں گے اور نہ مددگار 33:17
لوگو خدا کے جو تم پر احسانات ہيں ان کو ياد کرو. کيا خدا کے سوا کوئي اور خالق (اور رازق ہے) جو تم کو آسمان اور زمين سے رزق دے. اس کے سوا کوئي معبود نہيں پس تم کہاں بہکے پھرتے ہو؟ 35:3
اور خدا ہي تو ہے جو ہوائيں چلاتا ہے اور وہ بادل کو اُبھارتي ہيں پھر ہم ان کو ايک بےجان شہر کي طرف چلاتے ہيں. پھر اس سے زمين کو اس کے مرنے کے بعد زندہ کرديتے ہيں. اسي طرح مردوں کو جي اُٹھنا ہوگا 35:9
وہي رات کو دن ميں داخل کرتا اور (وہي) دن کو رات ميں داخل کرتا ہے اور اسي نے سورج اور چاند کو کام ميں لگا ديا ہے. ہر ايک ايک وقت مقرر تک چل رہا ہے. يہي خدا تمہارا پروردگار ہے اسي کي بادشاہي ہے. اور جن لوگوں کو تم اس کے سوا پکارتے ہو وہ کھجور کي گٹھلي کے چھلکے کے برابر بھي تو (کسي چيز کے) مالک نہيں 35:13
لوگو تم (سب) خدا کے محتاج ہو اور خدا بےپروا سزاوار (حمد وثنا) ہے35:15
اگر چاہے تو تم کو نابود کردے اور نئي مخلوقات لا آباد کرے35:16
اور يہ خدا کو کچھ مشکل نہيں 35:17
اور اندھا اور آنکھ والا برابر نہيں 35:19
اور نہ اندھيرا اور روشني 35:20
اور نہ سايہ اور دھوپ 35:21
يعني (انہوں نے) ملک ميں غرور کرنا اور بري چال چلنا (اختيار کيا) اور بري چال کا وبال اس کے چلنے والے ہي پر پڑتا ہے. يہ اگلے لوگوں کي روش کے سوا اور کسي چيز کے منتظر نہيں. سو تم خدا کي عادت ميں ہرگز تبدل نہ پاؤ گے. اور خدا کے طريقے ميں کبھي تغير نہ ديکھو گے 35:43
کيا انہوں نے زمين ميں کبھي سير نہيں کي تاکہ ديکھتے کہ جو لوگ ان سے پہلے تھے ان کا انجام کيا ہوا حالانکہ وہ ان سے قوت ميں بہت زيادہ تھے. اور خدا ايسا نہيں کہ آسمانوں اور زمين ميں کوئي چيز اس کو عاجز کرسکے. وہ علم والا (اور) قدرت والا ہے 35:44
کيا انہوں نے نہيں ديکھا کہ ہم نے ان سے پہلے بہت سے لوگوں کو ہلاک کرديا تھا اب وہ ان کي طرف لوٹ کر نہيں آئيں گے 36:31
اور سب کے سب ہمارے روبرو حاضر کيے جائيں گے 36:32
اور جس کو ہم بڑي عمر ديتے ہيں تو اسے خلقت ميں اوندھا کرديتے ہيں تو کيا يہ سمجھتے نہيں؟36:68
بھلا جس نے آسمانوں اور زمين کو پيدا کيا، کيا وہ اس بات پر قادر نہيں کہ (ان کو پھر) ويسے ہي پيدا کر دے. کيوں نہيں. اور وہ تو بڑا پيدا کرنے والا اور علم والا ہے 36:81
کيا ہم سب ميں سے اسي پر نصيحت (کي کتاب) اُتري ہے؟ (نہيں) بلکہ يہ ميري نصيحت کي کتاب سے شک ميں ہيں. بلکہ انہوں نے ابھي ميرے عذاب کا مزہ نہيں چکھا 38:8
(بھلا مشرک اچھا ہے) يا وہ جو رات کے وقتوں ميں زمين پر پيشاني رکھ کر اور کھڑے ہو کر عبادت کرتا اور آخرت سے ڈرتا اور اپنے پروردگار کي رحمت کي اميد رکھتا ہے. کہو بھلا جو لوگ علم رکھتے ہيں اور جو نہيں رکھتے دونوں برابر ہوسکتے ہيں؟ (اور) نصيحت تو وہي پکڑتے ہيں جو عقلمند ہيں 39:9
بھلا جس شخص کا سينہ خدا نے اسلام کے لئے کھول ديا ہو اور وہ اپنے پروردگار کي طرف سے روشني پر ہو (تو کيا وہ سخت دل کافر کي طرح ہوسکتا ہے) پس ان پر افسوس ہے جن کے دل خدا کي ياد سے سخت ہو رہے ہيں. اور يہي لوگ صريح گمراہي ميں ہيں 39:22
بھلا جو شخص قيامت کے دن اپنے منہ سے برے عذاب کو روکتا ہو (کيا وہ ويسا ہوسکتا ہے جو چين ميں ہو) اور ظالموں سے کہا جائے گا کہ جو کچھ تم کرتے رہے تھے اس کے مزے چکھو 39:24
تو اس سے بڑھ کر ظالم کون جو خدا پر جھوٹ بولے اور سچي بات جب اس کے پاس پہنچ جائے تو اسے جھٹلائے. کيا جہنم ميں کافروں کا ٹھکانا نہيں ہے؟ 39:32
اور جو شخص سچي بات لے کر آيا اور جس نے اس کي تصديق کي وہي لوگ متقي ہيں 39:33
(اے پيغمبر ميري طرف سے لوگوں کو) کہہ دو کہ اے ميرے بندو جنہوں نے اپني جانوں پر زيادتي کي ہے خدا کي رحمت سے نااميد نہ ہونا. خدا تو سب گناہوں کو بخش ديتا ہے. اور) وہ تو بخشنے والا مہربان ہے39:53
اور اس سے پہلے کہ تم پر عذاب آ واقع ہو، اپنے پروردگار کي طرف رجوع کرو اور اس کے فرمانبردار ہوجاؤ پھر تم کو مدد نہيں ملے گي39:54
اور اس سے پہلے کہ تم پر ناگہاں عذاب آجائے اور تم کو خبر بھي نہ ہو اس نہايت اچھي (کتاب) کي جو تمہارے پروردگار کي طرف سے تم پر نازل ہوئي ہے پيروي کرو39:55
کہ (مبادا اس وقت) کوئي متنفس کہنے لگے کہ (ہائے ہائے) اس تقصير پر افسوس ہے جو ميں نے خدا کے حق ميں کي اور ميں تو ہنسي ہي کرتا رہا39:56
يا يہ کہنے لگے کہ اگر خدا مجھ کو ہدايت ديتا تو ميں بھي پرہيزگاروں ميں ہوتا39:57
يا جب عذاب ديکھ لے تو کہنے لگے کہ اگر مجھے پھر ايک دفعہ دنيا ميں جانا ہو تو ميں نيکوکاروں ميں ہو جاؤں39:58
خدا فرمائے گا) کيوں نہيں ميري آيتيں تيرے پاس پہنچ گئي ہيں مگر تو نے ان کو جھٹلايا اور شيخي ميں آگيا اور تو کافر بن گيا39:59
آسمانوں اور زمين کا پيدا کرنا لوگوں کے پيدا کرنے کي نسبت بڑا (کام) ہے ليکن اکثر لوگ نہيں جانتے40:57
اور اندھا اور آنکھ والا برابر نہيں. اور نہ ايمان لانے والے نيکوکار اور نہ بدکار (برابر ہيں) (حقيقت يہ ہے کہ) تم بہت کم غور کرتے ہو40:58
جو لوگ ہماري آيتوں ميں کج راہي کرتے ہيں وہ ہم سے پوشيدہ نہيں ہيں. بھلا جو شخص دوزخ ميں ڈالا جائے وہ بہتر ہے يا وہ جو قيامت کے دن امن وامان سے آئے. (تو خير) جو چاہو سو کرلو. جو کچھ تم کرتے ہو وہ اس کو ديکھ رہا ہے 41:40
اور اگر يہ خيال نہ ہوتا کہ سب لوگ ايک ہي جماعت ہوجائيں گے تو جو لوگ خدا سے انکار کرتے ہيں ہم ان کے گھروں کي چھتيں چاندي کي بنا ديتے اور سيڑھياں (بھي) جن پر وہ چڑھتے ہيں 43:33
اور ان کے گھروں کے دروازے بھي اور تخت بھي جن پر تکيہ لگاتے ہيں 43:34
اور (خوب) تجمل وآرائش (کرديتے) اور يہ سب دنيا کي زندگي کا تھوڑا سا سامان ہے. اور آخرت تمہارے پروردگار کے ہاں پرہيزگاروں کے لئے ہے43:35
اور جو شخص خدا کي طرف بلانے والے کي بات قبول نہ کرے گا تو وہ زمين ميں (خدا کو) عاجز نہيں کرسکے گا اور نہ اس کے سوا اس کے حمايتي ہوں گے. يہ لوگ صريح گمراہي ميں ہيں 46:32
ديکھو تم وہ لوگ ہو کہ خدا کي راہ ميں خرچ کرنے کے لئے بلائے جاتے ہو. تو تم ميں ايسے شخص بھي ہيں جو بخل کرنے لگتے ہيں. اور جو بخل کرتا ہے اپنے آپ سے بخل کرتا ہے. اور خدا بےنياز ہے اور تم محتاج. اور اگر تم منہ پھيرو گے تو وہ تمہاري جگہ اور لوگوں کو لے آئے گا اور وہ تمہاري طرح کے نہيں ہوں گے 47:38
کيا انہوں نے اپنے اوپر آسمان کي طرف نگاہ نہيں کي کہ ہم نے اس کو کيونکر بنايا اور (کيونکر) سجايا اور اس ميں کہيں شگاف تک نہيں50:6
اور ہم تمہارے ہم مذہبوں کو ہلاک کرچکے ہيں تو کوئي ہے کہ سوچے سمجھے؟54:51
اور جو کچھ انہوں نے کيا، (ان کے) اعمال ناموں ميں (مندرج) ہے54:52
تو (اے گروہ جن وانس) تم اپنے پروردگار کي کون کون سي نعمت کو جھٹلاؤ گے؟ 55:13
اور تم کيسے لوگ ہو کہ خدا پر ايمان نہيں لاتے. حالانکہ (اس کے) پيغمبر تمہيں بلا رہے ہيں کہ اپنے پروردگار پر ايمان لاؤ اور اگر تم کو باور ہو تو وہ تم سے (اس کا) عہد بھي لے چکا ہے 57:8
کيا ابھي تک مومنوں کے لئے اس کا وقت نہيں آيا کہ خدا کي ياد کرنے کے وقت اور (قرآن) جو (خدائے) برحق (کي طرف) سے نازل ہوا ہے اس کے سننے کے وقت ان کے دل نرم ہوجائيں اور وہ ان لوگوں کي طرف نہ ہوجائيں جن کو (ان سے) پہلے کتابيں دي گئي تھيں. پھر ان پر زمان طويل گزر گيا تو ان کے دل سخت ہوگئے. اور ان ميں سے اکثر نافرمان ہيں57:16
وہي تو ہے جس نے کفار اہل کتاب کو حشر اول کے وقت ان کے گھروں سے نکال ديا. تمہارے خيال ميں بھي نہ تھا کہ وہ نکل جائيں گے اور وہ لوگ يہ سمجھے ہوئے تھے کہ ان کے قلعے ان کو خدا (کے عذاب) سے بچا ليں گے. مگر خدا نے ان کو وہاں سے آ ليا جہاں سے ان کو گمان بھي نہ تھا. اور ان کے دلوں ميں دہشت ڈال دي کہ اپنے گھروں کو خود اپنے ہاتھوں اور مومنوں کے ہاتھوں سے اُجاڑنے لگے تو اے (بصيرت کي) آنکھيں رکھنے والو عبرت پکڑو 59:2
اس نے سات آسمان اوپر تلے بنائے. (اے ديکھنے والے) کيا تو (خدا) رحم?ن کي آفرنيش ميں کچھ نقص ديکھتا ہے؟ ذرا آنکھ اٹھا کر ديکھ بھلا تجھ کو (آسمان ميں) کوئي شکاف نظر آتا ہے؟ 67:3
کيا تم اس سے جو آسمان ميں ہے بےخوف ہو کہ تم کو زمين ميں دھنسا دے اور وہ اس وقت حرکت کرنے لگے67:16
کيا تم اس سے جو آسمان ميں ہے نڈر ہو کہ تم پر کنکر بھري ہوا چھوڑ دے. سو تم عنقريب جان لو گے کہ ميرا ڈرانا کيسا ہے 67:17
بھلا ايسا کون ہے جو تمہاري فوج ہو کر خدا کے سوا تمہاري مدد کرسکے. کافر تو دھوکے ميں ہيں 67:20
بھلا اگر وہ اپنا رزق بند کرلے تو کون ہے جو تم کو رزق دے؟ ليکن يہ سرکشي اور نفرت ميں پھنسے ہوئے ہيں 67:21
بھلا جو شخص چلتا ہوا منہ کے بل گر پڑتا ہے وہ سيدھے رستے پر ہے يا وہ جو سيدھے رستے پر برابر چل رہا ہو؟ 67:22
کہو کہ بھلا ديکھو تو اگر تمہارا پاني (جو تم پيتے ہو اور برتے ہو) خشک ہوجائے تو (خدا کے) سوا کون ہے جو تمہارے لئے شيريں پاني کا چشمہ بہا لائے 67:30
بھلا تمہارا بنانا آسان ہے يا آسمان کا؟ اسي نے اس کو بنايا 79:27
اس کي چھت کو اونچا کيا اور پھر اسے برابر کر ديا 79:28
اور تم کچھ بھي نہيں چاہ سکتے مگر وہي جو خدائے رب العالمين چاہے 81:29
يہ لوگ اونٹوں کي طرف نہيں ديکھتے کہ کيسے (عجيب )پيدا کيے گئے ہيں 88:17
اور آسمان کي طرف کہ کيسا بلند کيا گيا ہے 88:18
اور پہاڑوں کي طرف کہ کس طرح کھڑے کيے گئے ہيں 88:19
اور زمين کي طرف کہ کس طرح بچھائي گئي 88:20 |