تارے کي قسم جب غائب ہونے لگے 53:1
کہ تمہارے رفيق (محمد?) نہ رستہ بھولے ہيں نہ بھٹکے ہيں 53:2
اور نہ خواہش نفس سے منہ سے بات نکالتے ہيں 53:3
يہ (قرآن) تو حکم خدا ہے جو (ان کي طرف) بھيجا جاتا ہے 53:4
ان کو نہايت قوت والے نے سکھايا53:5
(يعني جبرائيل) طاقتور نے پھر وہ پورے نظر آئے53:6
اور وہ (آسمان کے) اونچے کنارے ميں تھے 53:7
پھر قريب ہوئے اوراَور آگے بڑھے 53:8
تو دو کمان کے فاصلے پر يا اس سے بھي کم 53:9
پھر خدا نے اپنے بندے کي طرف جو بھيجا سو بھيجا 53:10
جو کچھ انہوں نے ديکھا ان کے دل نے اس کو جھوٹ نہ مانا 53:11
کيا جو کچھ وہ ديکھتے ہيں تم اس ميں ان سے جھگڑتے ہو؟ 53:12
اور انہوں نے اس کو ايک بار بھي ديکھا ہے 53:13
پرلي حد کي بيري کے پاس 53:14
اسي کے پاس رہنے کي جنت ہے53:15
جب کہ اس بيري پر چھا رہا تھا جو چھا رہا تھا53:16
ان کي آنکھ نہ تو اور طرف مائل ہوئي اور نہ (حد سے) آگے بڑھي 53:17
انہوں نے اپنے پروردگار (کي قدرت) کي کتني ہي بڑي بڑي نشانياں ديکھيں 53:18 |