hadminin

TAFHEEM-UL-QURAN

  
Home | Read | Q-Signs | Slides | Presentations | Prayers | Orders | About Us | Return To Group

Comments, On Humans

Translation by   


کيا تم يہ خيال کرتے ہو کہ (يوں ہي) بہشت ميں داخل ہوجاؤ گے اور ابھي تم کو پہلے لوگوں کي سي (مشکليں) تو پيش آئي ہي نہيں. ان کو (بڑي بڑي) سختياں اور تکليفيں پہنچيں اور وہ (صعوبتوں ميں) ہلا ہلا ديئے گئے. يہاں تک کہ پيغمبر اور مومن لوگ جو ان کے ساتھ تھے سب پکار اٹھے کہ کب خدا کي مدد آئے گي . ديکھو خدا کي مدد (عن) قريب (آيا چاہتي) ہے 2:214

بھلا تم نے ان لوگوں کو نہيں ديکھا جو (شمار ميں) ہزاروں ہي تھے اور موت کے ڈر سے اپنے گھروں سے نکل بھاگے تھے. تو خدا نے ان کو حکم ديا کہ مرجاؤ. پھر ان کو زندہ بھي کرديا. کچھ شک نہيں کہ خدا لوگوں پر مہرباني رکھتا ہے. ليکن اکثر لوگ شکر نہيں کرتے 2:243

خدا چاہتا ہے کہ تم پر سے بوجھ ہلکا کرے اور انسان (طبعاً) کمزور پيدا ہوا ہے 4:28

اور اکثر لوگ جو زمين پر آباد ہيں (گمراہ ہيں) اگر تم ان کا کہا مان لو گے تو وہ تمہيں خدا کا رستہ بھلا ديں گے يہ محض خيال کے پيچھے چلتے اور نرے اٹکل کے تير چلاتے ہيں6:116

(لوگو) جو (کتاب) تم پر تمہارے پروردگار کے ہاں نازل ہوئي ہے اس کي پيروي کرو اور اس کے سوا اور رفيقوں کي پيروي نہ کرو (اور) تم کم ہي نصيحت قبول کرتے ہو 7:3

اور جب انسان کو تکليف پہنچتي ہے تو ليٹا اور بيٹھا اور کھڑا (ہر حال ميں) ہميں پکارتا ہے. پھر جب ہم اس تکليف کو اس سے دور کر ديتے ہيں تو (بےلحاظ ہو جاتا ہے اور) اس طرح گزر جاتا ہے گويا کسي تکليف پہنچنے پر ہميں کبھي پکارا ہي نہ تھا. اسي طرح حد سے نکل جانے والوں کو ان کے اعمال آراستہ کرکے دکھائے گئے ہيں 10:12

اور اگر ہم انسان کو اپنے پاس سے نعمت بخشيں پھر اس سے اس کو چھين ليں تو نااميد (اور) ناشکرا (ہوجاتا) ہے 11:9

اور اگر تکليف پہنچنے کے بعد آسائش کا مزہ چکھائيں تو (خوش ہو کر) کہتا ہے کہ (آہا) سب سختياں مجھ سے دور ہوگئيں. بےشک وہ خوشياں منانے والا (اور) فخر کرنے والا ہے 11:10

اور ميں اپنے تئيں پاک صاف نہيں کہتا کيونکہ نفس امارہ (انسان کو) برائي سکھاتا رہتا ہے. مگر يہ کہ ميرا پروردگار رحم کرے گا. بےشک ميرا پروردگار بخشنے والا مہربان ہے12:53

اور جو کچھ تم نے مانگا سب ميں سے تم کو عنايت کيا. اور اگر خدا کے احسان گننے لگو تو شمار نہ کرسکو. (مگر لوگ نعمتوں کا شکر نہيں کرتے) کچھ شک نہيں کہ انسان بڑا بےانصاف اور ناشکرا ہے 14:34

اسي نے انسان کو نطفے سے بنايا مگر وہ اس (خالق) کے بارے ميں علانيہ جھگڑنے لگا 16:4

اور خدا ہي نے تم کو پيدا کيا. پھر وہي تم کو موت ديتا ہے اور تم ميں بعض ايسے ہوتے ہيں کہ نہايت خراب عمر کو پہنچ جاتے ہيں اور (بہت کچھ) جاننے کے بعد ہر چيز سے بےعلم ہوجاتے ہيں. بےشک خدا (سب کچھ) جاننے والا (اور) قدرت والا ہے 16:70

اور خدا نے رزق (ودولت) ميں بعض کو بعض پر فضيلت دي ہے تو جن لوگوں کو فضيلت دي ہے وہ اپنا رزق اپنے مملوکوں کو تو دے ڈالنے والے ہيں نہيں کہ سب اس ميں برابر ہوجائيں. تو کيا يہ لوگ نعمت الہي? کے منکر ہيں 16:71

اور انسان جس طرح (جلدي سے) بھلائي مانگتا ہے اسي طرح برائي مانگتا ہے. اور انسان جلد باز (پيدا ہوا) ہے 17:11

جو شخص ہدايت اختيار کرتا ہے تو اپنے لئے اختيار کرتا ہے. اور جو گمراہ ہوتا ہے گمراہي کا ضرر بھي اسي کو ہوگا. اور کوئي شخص کسي دوسرے کا بوجھ نہيں اٹھائے گا. اور جب تک ہم پيغمبر نہ بھيج ليں عذاب نہيں ديا کرتے17:15

جو شخص دنيا (کي آسودگي) کا خواہشمند ہو تو ہم اس ميں سے جسے چاہتے ہيں اور جتنا چاہتے ہيں جلد دے ديتے ہيں. پھر اس کے لئے جہنم کو (ٹھکانا) مقرر کر رکھا ہے. جس ميں وہ نفرين سن کر اور (درگاہ خدا سے) راندہ ہو کر داخل ہوگا 17:18

اور جو شخص آخرت کا خواستگار ہوا اور اس ميں اتني کوشش کرے جتني اسے لائق ہے اور وہ مومن بھي ہو تو ايسے ہي لوگوں کي کوشش ٹھکانے لگتي ہے 17:19

ہم اُن کو اور ان کو سب کو تمہارے پروردگار کي بخشش سے مدد ديتے ہيں. اور تمہارے پروردگار کي بخشش (کسي سے) رکي ہوئي نہيں 17:20

اور جب تم کو دريا ميں تکليف پہنچتي ہے (يعني ڈوبنے کا خوف ہوتا ہے) تو جن کو تم پکارا کرتے ہو سب اس (پروردگار) کے سوا گم ہوجاتے ہيں. پھر جب وہ تم کو (ڈوبنے سے) بچا کر خشکي پر لے جاتا ہے تو تم منہ پھير ليتے ہو اور انسان ہے ہي ناشکرا17:67

اور ہم نے بني آدم کو عزت بخشي اور ان کو جنگل اور دريا ميں سواري دي اور پاکيزہ روزي عطا کي اور اپني بہت سي مخلوقات پر فضيلت دي 17:70

اور جب ہم انسان کو نعمت بخشتے ہيں تو ردگرداں ہوجاتا اور پہلو پھير ليتا ہے. اور جب اسے سختي پہنچتي ہے تو نااميد ہوجاتا ہے 17:83

کہہ دو کہ ہر شخص اپنے طريق کے مطابق عمل کرتا ہے. سو تمہارا پروردگار اس شخص سے خوب واقف ہے جو سب سے زيادہ سيدھے رستے پر ہے 17:84

اور تم سے روح کے بارے ميں سوال کرتے ہيں. کہہ دو کہ وہ ميرے پروردگار کي ايک شان ہے اور تم لوگوں کو (بہت ہي) کم علم ديا گيا ہے 17:85

کہہ دو کہ اگر ميرے پروردگار کي رحمت کے خزانے تمہارے ہاتھ ميں ہوتے تو تم خرچ ہوجانے کے خوف سے (ان کو) بند رکھتے. اور انسان دل کا بہت تنگ ہے 17:100

اور ہم نے اس قرآن ميں لوگوں (کے سمجھانے) کے لئے طرح طرح کي مثاليں بيان فرمائي ہيں. ليکن انسان سب چيزوں سے بڑھ کر جھگڑالو ہے18:54

اور ہم نے پہلے آدم سے عہد ليا تھا مگر وہ (اسے) بھول گئے اور ہم نے ان ميں صبر وثبات نہ ديکھا20:115

لوگوں کا حساب (اعمال کا وقت) نزديک آپہنچا ہے اور وہ غفلت ميں (پڑے اس سے) منہ پھير رہے ہيں 21:1

ہم نے تمہاري طرف ايسي کتاب نازل کي ہے جس ميں تمہارا تذکرہ ہے. کيا تم نہيں سمجھتے 21:10

انسان (کچھ ايسا جلد باز ہے کہ گويا) جلد بازي ہي سے بنايا گيا ہے. ميں تم لوگوں کو عنقريب اپني نشانياں دکھاؤں گا تو تم جلدي نہ کرو 21:37

اور لوگوں ميں کوئي ايسا بھي ہے جو خدا (کي شان) ميں بغير علم (ودانش) کے اور بغير ہدايت کے اور بغير کتاب روشن کے جھگڑتا ہے 22:8

(اور تکبر سے) گردن موڑ ليتا (ہے) تاکہ (لوگوں کو) خدا کے رستے سے گمراہ کردے. اس کے لئے دنيا ميں ذلت ہے. اور قيامت کے دن ہم اسے عذاب (آتش) سوزاں کا مزہ چکھائيں گے 22:9

اور لوگوں ميں بعض ايسا بھي ہے جو کنارے پر (کھڑا ہو کر) خدا کي عبادت کرتا ہے. اگر اس کو کوئي (دنياوي) فائدہ پہنچے تو اس کے سبب مطمئن ہوجائے اور اگر کوئي آفت پڑے تو منہ کے بل لوٹ جائے (يعني پھر کافر ہوجائے) اس نے دنيا ميں بھي نقصان اٹھايا اور آخرت ميں بھي. يہي تو نقصان صريح ہے 22:11

يہ خدا کے سوا ايسي چيز کو پکارتا ہے جو نہ اسے نقصان پہنچائے اور نہ فائدہ دے سکے. يہي تو پرلے درجے کي گمراہي ہے 22:12

(بلکہ) ايسے شخص کو پکارتا ہے جس کا نقصان فائدہ سے زيادہ قريب ہے. ايسا دوست برا بھي اور ايسا ہم صحبت بھي برا 22:13

اور وہي تو ہے جس نے تم کو حيات بخشي. پھر تم کو مارتا ہے. پھر تمہيں زندہ بھي کرے گا. اور انسان تو بڑا ناشکر ہے22:66

ان لوگوں نے خدا کي قدر جيسي کرني چاہيئے تھي نہيں کي. کچھ شک نہيں کہ خدا زبردست اور غالب ہے 22:74

کيا لوگ يہ خيال کئے ہوئے ہيں کہ صرف يہ کہنے سے کہ ہم ايمان لے آئے چھوڑ ديئے جائيں گے اور اُن کي آزمائش نہيں کي جائے گي 29:2

اور جب لوگوں کو تکليف پہنچتي ہے تو اپنے پروردگار کو پکارتے اور اسي کي طرف رجوع ہوتے ہيں. پھر جب وہ ان کو اپني رحمت کا مزا چکھاتا ہے تو ايک فرقہ اُن ميں سے اپنے پروردگار سے شرک کرنے لگتا ہے 30:33

تاکہ جو ہم نے ان کو بخشا ہے اُس کي ناشکري کريں سو (خير) فائدے اُٹھالو عنقريب تم کو (اس کا انجام) معلوم ہو جائے گا 30:34

اور جب ہم لوگوں کو اپني رحمت کا مزا چکھاتے ہيں تو اُس سے خوش ہو جاتے ہيں اور اگر اُن کے عملوں کے سبب جو اُن کے ہاتھوں نے آگے بھيجے ہيں کوئي گزند پہنچے تو نااُميد ہو کر رہ جاتے ہيں30:36

خشکي اور تري ميں لوگوں کے اعمال کے سبب فساد پھيل گيا ہے تاکہ خدا اُن کو اُن کے بعض اعمال کا مزہ چکھائے عجب نہيں کہ وہ باز آجائيں 30:41

اور اگر ہم ايسي ہوا بھيجيں کہ وہ (اس کے سبب) کھيتي کو ديکھيں (کہ) زرد (ہو گئي ہے) تو اس کے بعد وہ ناشکري کرنے لگ جائيں30:51

اور جب اُن پر (دريا کي) لہريں سائبانوں کي طرح چھا جاتي ہيں تو خدا کو پکارنے (اور) خالص اس کي عبادت کرنے لگتے ہيں پھر جب وہ اُن کو نجات دے کر خشکي پر پہنچا ديتا ہے تو بعض ہي انصاف پر قائم رہتے ہيں. اور ہماري نشانيوں سے وہي انکار کرتے ہيں جو عہد شکن اور ناشکرے ہيں 31:32

پھر اُس کو درست کيا پھر اس ميں اپني( طرف سے) روح پھونکي اور تمہارے کان اور آنکھيں اور دل بنائے مگر تم بہت کم شکر کرتے ہو 32:9

ہم نے (بار) امانت کو آسمانوں اور زمين پر پيش کيا تو انہوں نے اس کے اٹھانے سے انکار کيا اور اس سے ڈر گئے. اور انسان نے اس کو اٹھا ليا. بےشک وہ ظالم اور جاہل تھا 33:72

وہ جو چاہتے يہ ان کے لئے بناتے يعني قلعے اور مجسمے اور (بڑے بڑے) لگن جيسے تالاب اور ديگيں جو ايک ہي جگہ رکھي رہيں. اے داؤد کي اولاد (ميرا) شکر کرو اور ميرے بندوں ميں شکرگزار تھوڑے ہيں 34:13

اور ہم نے کسي بستي ميں کوئي ڈرانے والا نہيں بھيجا مگر وہاں کے خوش حال لوگوں نے کہا کہ جو چيز تم دے کر بھيجے گئے ہو ہم اس کے قائل نہيں 34:34

وہي تو ہے جس نے تم کو زمين ميں (پہلوں کا) جانشين بنايا. تو جس نے کفر کيا اس کے کفر کا ضرر اسي کو ہے. اور کافروں کے حق ميں ان کے کفر سے پروردگار کے ہاں ناخوشي ہي بڑھتي ہے اور کافروں کو ان کا کفر نقصان ہي زيادہ کرتا ہے 35:39

بندوں پر افسوس ہے کہ ان کے پاس کوئي پيغمبر نہيں آتا مگر اس سے تمسخر کرتے ہيں 36:30

کيا انسان نے نہيں ديکھا کہ ہم نے اس کو نطفے سے پيدا کيا. پھر وہ تڑاق پڑاق جھگڑنے لگا 36:77

اور ہمارے بارے ميں مثاليں بيان کرنے لگا اور اپني پيدائش کو بھول گيا. کہنے لگا کہ (جب) ہڈياں بوسيدہ ہوجائيں گي تو ان کو کون زندہ کرے گا؟ 36:78

کہہ دو کہ ان کو وہ زندہ کرے گا جس نے ان کو پہلي بار پيدا کيا تھا. اور وہ سب قسم کا پيدا کرنا جانتا ہے 36:79

اگر ناشکري کرو گے تو خدا تم سے بےپروا ہے. اور وہ اپنے بندوں کے لئے ناشکري پسند نہيں کرتا اور اگر شکر کرو گے تو وہ اس کو تمہارے لئے پسند کرے گا. اور کوئي اٹھانے والا دوسرے کا بوجھ نہيں اٹھائے گا. پھر تم اپنے پروردگار کي طرف لوٹنا ہے. پھر جو کچھ تم کرتے رہے وہ تم کو بتائے گا. وہ تو دلوں کي پوشيدہ باتوں تک سے آگاہ ہے 39:7

اور جب انسان کو تکليف پہنچتي ہے تو اپنے پروردگار کو پکارتا (اور) اس کي طرف دل سے رجوع کرتا ہے. پھر جب وہ اس کو اپني طرف سے کوئي نعمت ديتا ہے تو جس کام کے لئے پہلے اس کو پکارتا ہے اسے بھول جاتا ہے اور خدا کا شريک بنانے لگتا ہے تاکہ (لوگوں کو) اس کے رستے سے گمراہ کرے. کہہ دو کہ (اے کافر نعمت) اپني ناشکري سے تھوڑا سا فائدہ اٹھالے. پھر تُو تو دوزخيوں ميں ہوگا 39:8

جب انسان کو تکليف پہنچتي ہے تو ہميں پکارنے لگتا ہے. پھر جب ہم اس کو اپني طرف سے نعمت بخشتے ہيں تو کہتا ہے کہ يہ تو مجھے (ميرے) علم (ودانش) کے سبب ملي ہے. (نہيں) بلکہ وہ آزمائش ہے مگر ان ميں سے اکثر نہيں جانتے 39:49

اور اندھا اور آنکھ والا برابر نہيں. اور نہ ايمان لانے والے نيکوکار اور نہ بدکار (برابر ہيں) (حقيقت يہ ہے کہ) تم بہت کم غور کرتے ہو40:58

خدا ہي تو ہے جس نے تمہارے لئے رات بنائي کہ اس ميں آرام کرو اور دن کو روشن بنايا (کہ اس ميں کام کرو) بےشک خدا لوگوں پر فضل کرنے والا ہے. ليکن اکثر لوگ شکر نہيں کرتے40:61

وہي تو ہے جس نے تم کو (پہلے) مٹي سے پيدا کيا. ہھر نطفہ بنا کر پھر لوتھڑا بنا کر پھر تم کو نکالتا ہے (کہ تم) بچّے (ہوتے ہو) پھر تم اپني جواني کو پہنچتے ہو. پھر بوڑھے ہوجاتے ہو. اور کوئي تم ميں سے پہلے ہي مرجاتا ہے اور تم (موت کے) وقت مقرر تک پہنچ جاتے ہو اور تاکہ تم سمجھو40:67

اور اس شخص سے بات کا اچھا کون ہوسکتا ہے جو خدا کي طرف بلائے اور عمل نيک کرے اور کہے کہ ميں مسلمان ہوں 41:33

اور بھلائي اور برائي برابر نہيں ہوسکتي. تو (سخت کلامي کا) ايسے طريق سے جواب دو جو بہت اچھا ہو (ايسا کرنے سے تم ديکھو گے) کہ جس ميں اور تم ميں دشمني تھي گويا وہ تمہارا گرم جوش دوست ہے 41:34

اور يہ بات ان ہي لوگوں کو حاصل ہوتي ہے جو برداشت کرنے والے ہيں. اور ان ہي کو نصيب ہوتي ہے جو بڑے صاحب نصيب ہيں41:35

انسان بھلائي کي دعائيں کرتا کرتا تو تھکتا نہيں اور اگر تکليف پہنچ جاتي ہے تو نااميد ہوجاتا اور آس توڑ بيٹھتا ہے 41:49

اور اگر تکليف پہنچنے کے بعد ہم اس کو اپني رحمت کا مزہ چکھاتے ہيں تو کہتا ہے کہ يہ تو ميرا حق تھا اور ميں نہيں خيال کرتا کہ قيامت برپا ہو. اور اگر (قيامت سچ مچ بھي ہو اور) ميں اپنے پروردگار کي طرف لوٹايا بھي جاؤں تو ميرے لئے اس کے ہاں بھي خوشحالي ہے. پس کافر جو عمل کيا کرتے وہ ہم ان کو ضرور جتائيں گے اور ان کو سخت عذاب کا مزہ چکھائيں گے41:50

اور جب ہم انسان پر کرم کرتے ہيں تو منہ موڑ ليتا ہے اور پہلو پھير کر چل ديتا ہے. اور جب اس کو تکليف پہنچتي ہے تو لمبي لمبي دعائيں کرنے لگتا ہے41:51

جو شخص آخرت کي کھيتي کا خواستگار ہو اس کو ہم اس ميں سے ديں گے. اور جو دنيا کي کھيتي کا خواستگار ہو اس کو ہم اس ميں سے دے ديں گے. اور اس کا آخرت ميں کچھ حصہ نہ ہوگا 42:20

اور اگر خدا اپنے بندوں کے لئے رزق ميں فراخي کرديتا تو زمين ميں فساد کرنے لگتے. ليکن وہ جو چيز چاہتا ہے اندازے کے ساتھ نازل کرتا ہے. بےشک وہ اپنے بندوں کو جانتا اور ديکھتا ہے 42:27

پھر اگر يہ منہ پھير ليں تو ہم نے تم کو ان پر نگہبان بنا کر نہيں بھيجا. تمہارا کام تو صرف (احکام کا) پہنچا دينا ہے. اور جب ہم انسان کو اپني رحمت کا مزہ چکھاتے ہيں تو اس سے خوش ہوجاتا ہے. اور اگر ان کو ان ہي کے اعمال کے سبب کوئي سختي پہنچتي ہے تو (سب احسانوں کو بھول جاتے ہيں) بےشک انسان بڑا ناشکرا ہے 42:48

اور انہوں نے اس کے بندوں ميں سے اس کے لئے اولاد مقرر کي. بےشک انسان صريح ناشکرا ہے43:15

ليکن يہ لوگ شک ميں کھيل رہے ہيں 44:9

ہم تو تھوڑے دنوں عذاب ٹال ديتے ہيں (مگر) تم پھر کفر کرنے لگتے ہو44:15

اگر وہ تم سے مال طلب کرے اور تمہيں تنگ کرے تو تم بخل کرنے لگو اور وہ (بخل) تمہاري بدنيتي ظاہر کرکے رہے 47:37

لوگو! ہم نے تم کو ايک مرد اور ايک عورت سے پيدا کيا اور تمہاري قوميں اور قبيلے بنائے. تاکہ ايک دوسرے کو شناخت کرو. اور خدا کے نزديک تم ميں زيادہ عزت والا وہ ہے جو زيادہ پرہيزگار ہے. بےشک خدا سب کچھ جاننے والا (اور) سب سے خبردار ہے 49:13

اور ميں نے جنوں اور انسانوں کو اس لئے پيدا کيا ہے کہ ميري عبادت کريں51:56

کيا جس چيز کي انسان آرزو کرتا ہے وہ اسے ضرور ملتي ہے 53:24

جو صغيرہ گناہوں کے سوا بڑے بڑے گناہوں اور بےحيائي کي باتوں سے اجتناب کرتے ہيں. بےشک تمہارا پروردگار بڑي بخشش والا ہے. وہ تم کو خوب جانتا ہے. جب اس نے تم کو مٹي سے پيدا کيا اور جب تم اپني ماؤں کے پيٹ ميں بچّے تھے. تو اپنے آپ کو پاک صاف نہ جتاؤ. جو پرہيزگار ہے وہ اس سے خوب واقف ہے 53:32

مومنو! تم ايسي باتيں کيوں کہا کرتے ہو جو کيا نہيں کرتے 61:2

کہو وہ خدا ہي تو ہے جس نے تم کو پيدا کيا. اور تمہارے کان اور آنکھيں اور دل بنائے (مگر) تم کم احسان مانتے ہو 67:23

کچھ شک نہيں کہ انسان کم حوصلہ پيدا ہوا ہے 70:19

جب اسے تکليف پہنچتي ہے تو گھبرا اٹھتا ہے 70:20

اور جب آسائش حاصل ہوتي ہے تو بخيل بن جاتا ہے 70:21

مگر نماز گزار 70:22

جو نماز کا التزام رکھتے (اور بلاناغہ پڑھتے) ہيں 70:23

اور جن کے مال ميں حصہ مقرر ہے 70:24

(يعني) مانگنے والے کا. اور نہ مانگے والے والا کا70:25

اور جو روز جزا کو سچ سمجھتے ہيں70:26

اور جو اپنے پروردگار کے عذاب سے خوف رکھتے ہيں 70:27

بےشک ان کے پروردگار کا عذاب ہے ہي ايسا کہ اس سے بےخوف نہ ہوا جائے 70:28

کيا انسان يہ خيال کرتا ہے کہ ہم اس کي (بکھري ہوئي) ہڈياں اکٹھي نہيں کريں گے؟ 75:3

ضرور کريں گے (اور) ہم اس بات پر قادر ہيں کہ اس کي پور پور درست کرديں 75:4

مگر انسان چاہتا ہے کہ آگے کو خود سري کرتا جائے75:5

پوچھتا ہے کہ قيامت کا دن کب ہوگا؟75:6

مگر (لوگو) تم دنيا کو دوست رکھتے ہو 75:20

اور آخرت کو ترک کئے ديتے ہو 75:21

تو اس (ناعاقبت) انديش نے نہ تو (کلام خدا) کي تصديق کي نہ نماز پڑھي 75:31

بلکہ جھٹلايا اور منہ پھير ليا 75:32

پھر اپنے گھر والوں کے پاس اکڑتا ہوا چل ديا 75:33

افسوس ہے تجھ پر پھر افسوس ہے 75:34

پھر افسوس ہے تجھ پر پھر افسوس ہے75:35

کيا انسان خيال کرتا ہے کہ يوں ہي چھوڑ ديا جائے گا؟75:36

کيا وہ مني کا جو رحم ميں ڈالي جاتي ہے ايک قطرہ نہ تھا؟ 75:37

بےشک انسان پر زمانے ميں ايک ايسا وقت بھي آچکا ہے کہ وہ کوئي چيز قابل ذکر نہ تھي 76:1

انسان ہلاک ہو جائے کيسا ناشکرا ہے 80:17

اُسے (خدا نے) کس چيز سے بنايا؟ 80:18

نطفے سے بنايا پھر اس کا اندازہ مقرر کيا 80:19

کچھ شک نہيں کہ خدا نے اسے جو حکم ديا اس نے اس پر عمل نہ کيا 80:23

تو انسان کو چاہيئے کہ اپنے کھانے کي طرف نظر کرے 80:24

بے شک ہم ہي نے پاني برسايا80:25

پھر ہم ہي نے زمين کو چيرا پھاڑا80:26

مگر انسان (عجيب مخلوق ہے کہ) جب اس کا پروردگار اس کو آزماتا ہے تو اسے عزت ديتا اور نعمت بخشتا ہے. تو کہتا ہے کہ (آہا) ميرے پروردگار نے مجھے عزت بخشي89:15

اور جب (دوسري طرح) آزماتا ہے کہ اس پر روزي تنگ کر ديتا ہے تو کہتا ہے کہ (ہائے) ميرے پروردگار نے مجھے ذليل کيا89:16

کہ ہم نے انسان کو تکليف (کي حالت) ميں (رہنے والا) بنايا ہے 90:4

کيا وہ خيال رکھتا ہے کہ اس پر کوئي قابو نہ پائے گا90:5

کہتا ہے کہ ميں نے بہت سا مال برباد کيا90:6

کيا اسے يہ گمان ہے کہ اس کو کسي نے ديکھا نہيں 90:7

بھلا ہم نےاس کو دو آنکھيں نہيں ديں؟ 90:8

اور زبان اور دو ہونٹ (نہيں ديئے) 90:9

(يہ چيزيں بھي ديں) اور اس کو (خير و شر کے) دونوں رستے بھي دکھا ديئے 90:10

مگر وہ گھاٹي پر سے ہو کر نہ گزرا 90:11

اور تم کيا سمجھے کہ گھاٹي کيا ہے؟ 90:12

کسي (کي) گردن کا چھڑانا 90:13

يا بھوک کے دن کھانا کھلانا 90:14

يتيم رشتہ دار کو90:15

يا فقير خاکسار کو90:16

پھر ان لوگوں ميں بھي (داخل) ہو جو ايمان لائے اور صبر کي نصيحت اور (لوگوں پر) شفقت کرنے کي وصيت کرتے رہے 90:17

يہي لوگ صاحب سعادت ہيں 90:18

پڑھو اور تمہارا پروردگار بڑا کريم ہے 96:3

جس نے قلم کے ذريعے سے علم سکھايا 96:4

اور انسان کو وہ باتيں سکھائيں جس کا اس کو علم نہ تھا96:5

مگر انسان سرکش ہو جاتا ہے96:6

جب کہ اپنے تيئں غني ديکھتا ہے 96:7

کچھ شک نہيں کہ (اس کو) تمہارے پروردگار ہي کي طرف لوٹ کر جانا ہے 96:8

کہ انسان اپنے پروردگار کا احسان ناشناس (اور ناشکرا) ہے100:6

اور وہ اس سے آگاہ بھي ہے 100:7

وہ تو مال سے سخت محبت کرنے والا ہے 100:8

کيا وہ اس وقت کو نہيں جانتا کہ جو( مردے) قبروں ميں ہيں وہ باہر نکال ليے جائيں گے 100:9

اور جو (بھيد) دلوں ميں ہيں وہ ظاہر کر ديئے جائيں گے 100:10

بےشک ان کا پروردگار اس روز ان سے خوب واقف ہوگا 100:11

(لوگو) تم کو(مال کي) بہت سي طلب نے غافل کر ديا 102:1

يہاں تک کہ تم نے قبريں جا ديکھيں 102:2


Back to List View : Arabic Text