hadminin

TAFHEEM-UL-QURAN

  
Home | Read | Q-Signs | Slides | Presentations | Prayers | Orders | About Us | Return To Group

Allah(swt), His Controls

Translation by   


خدا نے فرمايا کہ وہ ملک ان پر چاليس برس تک کے ليے حرام کر ديا گيا (کہ وہاں جانے نہ پائيں گے اور جنگل کي) زمين ميں سرگرداں پھرتے رہيں گے تو ان نافرمان لوگوں کے حال پر افسوس نہ کرو5:26

اگر تو ان کو عذاب دے تو يہ تيرے بندے ہيں اور اگر بخش دے تو (تيري مہرباني ہے) بےشک تو غالب اور حکمت والا ہے 5:118

آسمان اور زمين اور جو کچھ ان (دونوں) ميں ہے سب پر خدا ہي کي بادشاہي ہے اور وہ ہر چيز پر قادر ہے 5:120

اور اگر خدا تم کو کوئي سختي پہنچائے تو اس کے سوا اس کو کوئي دور کرنے والا نہيں اور اگر نعمت (وراحت) عطا کرے تو (کوئي اس کو روکنے والا نہيں) وہ ہر چيز پر قادر ہے 6:17

اور وہ اپنے بندوں پر غالب ہے اور وہ دانا اور خبردار ہے 6:18

کہہ دو کہ ميں تو اپنے پروردگار کي دليل روشن پر ہوں اور تم اس کي تکذيب کرتے ہو. جس چيز (يعني عذاب) کے لئے تم جلدي کر رہے ہو وہ ميرے پاس نہيں ہے (ايسا) حکم الله ہي کے اختيار ميں ہے وہ سچي بات بيان فرماتا ہے اور وہ سب سے بہتر فيصلہ کرنے والا ہے6:57

اور وہي تو ہے جو رات کو (سونے کي حالت ميں) تمہاري روح قبض کرليتا ہے اور جو کچھ تم دن ميں کرتے ہو اس سے خبر رکھتا ہے پھر تمہيں دن کو اٹھا ديتا ہے تاکہ (يہي سلسلہ جاري رکھ کر زندگي کي) معين مدت پوري کردي جائے پھر تم (سب) کو اسي کي طرف لوٹ کر جانا ہے (اس روز) وہ تم کو تمہارے عمل جو تم کرتے ہو (ايک ايک کرکے) بتائے گا6:60

اور وہ اپنے بندوں پر غالب ہے. اور تم پر نگہبان مقرر کئے رکھتا ہے. يہاں تک کہ جب تم ميں سے کسي کي موت آتي ہے تو ہمارے فرشتے اس کي روح قبض کرليتے ہيں اور وہ کسي طرح کي کوتاہي نہيں کرتے 6:61

پھر (قيامت کے دن تمام) لوگ اپنے مالک برحق خدا تعالي? کے پاس واپس بلائے جائيں گے. سن لو کہ حکم اسي کا ہے اور وہ نہايت جلد حساب لينے والا ہے6:62

کہو بھلا تم کو جنگلوں اور درياؤں کے اندھيروں سے کون مخلصي ديتا ہے (جب) کہ تم اسے عاجزي اور نياز پنہاني سے پکارتے ہو (اور کہتے ہو) اگر خدا ہم کو اس (تنگي) سے نجات بخشے تو ہم اس کے بہت شکر گزار ہوں6:63

کہہ دو کہ وہ (اس پر بھي) قدرت رکھتا ہے کہ تم پر اوپر کي طرف سے يا تمہارے پاؤں کے نيچے سے عذاب بھيجے يا تمہيں فرقہ فرقہ کردے اور ايک کو دوسرے (سے لڑا کر آپس) کي لڑائي کا مزہ چکھادے. ديکھو ہم اپني آيتوں کو کس کس طرح بيان کرتے ہيں تاکہ يہ لوگ سمجھيں6:65

وہي (رات کے اندھيرے سے) صبح کي روشني پھاڑ نکالتا ہے اور اسي نے رات کو (موجب) آرام (ٹھہرايا) اور سورج اور چاند کو (ذرائع) شمار بنايا ہے. يہ خدا کے (مقرر کئے ہوئے) اندازے ہيں جو غالب (اور) علم والا ہے 6:96

بھلا جو پہلے مردہ تھا پھر ہم نے اس کو زندہ کيا اور اس کے ليے روشني کر دي جس کے ذريعے سے وہ لوگوں ميں چلتا پھرتا ہے کہيں اس شخص جيسا ہو سکتا ہے جو اندھيرے ميں پڑا ہوا ہو اور اس سے نکل ہي نہ سکے اسي طرح کافر جو عمل کر رہے ہيں وہ انہيں اچھے معلوم ہوتے ہيں 6:122

اور تمہارا پروردگار بےپروا (اور) صاحب رحمت ہے اگر چاہے (تو اے بندوں) تمہيں نابود کر دے اور تمہارے بعد جن لوگوں کو چاہے تمہارا جانشين بنا دے جيسا تم کو بھي دوسرے لوگوں کي نسل سے پيدا کيا ہے 6:133

اور اگر يوں لوگ تمہاري تکذيب کريں تو کہہ دو تمہارا پروردگار صاحب رحمت وسيع ہے مگر اس کا عذاب گنہ گاروں لوگوں سے نہيں ٹلے گا 6:147

پھر ہم نے تکليف کو آسودگي سے بدل ديا يہاں تک کہ (مال واولاد ميں) زيادہ ہوگئے تو کہنے لگے کہ اس طرح کا رنج وراحت ہمارے بڑوں کو بھي پہنچتا رہا ہے تو ہم نے ان کو ناگہاں پکڑليا اور وہ (اپنے حال ميں) بےخبر تھے 7:95

اور جب ہم نے ان (کے سروں) پر پہاڑ اٹھا کھڑا کيا گويا وہ سائبان تھا اور انہوں نے خيال کيا کہ وہ ان پر گرتا ہے تو (ہم نے کہا کہ) جو ہم نے تمہيں ديا ہے اسے زور سے پکڑے رہو. اور جو اس ميں لکھا ہے اس پر عمل کرو تاکہ بچ جاؤ 7:171

اور ميں ان کو مہلت ديئے جاتا ہوں ميري تدبير (بڑي) مضبوط ہے 7:183

(بات) يہ (ہے) کچھ شک نہيں کہ خدا کافروں کي تدبير کو کمزور کر دينے والا ہے 8:18

مومنو! خدا اور اس کے رسول کا حکم قبول کرو جب کہ رسول خدا تمہيں ايسے کام کے ليے بلاتے ہيں جو تم کو زندگي (جاوداں) بخشتا ہے. اور جان رکھو کہ خدا آدمي اور اس کے دل کے درميان حامل ہوجاتا ہے اور يہ بھي کہ تم سب اس کے روبرو جمع کيے جاؤ گے 8:24

اور (اے محمد اس وقت کو ياد کرو) جب کافر لوگ تمہارے بارے ميں چال چل رہے تھے کہ تم کو قيد کر ديں يا جان سے مار ڈاليں يا (وطن سے) نکال ديں تو (ادھر تو) وہ چال چل رہے تھے اور (اُدھر) خدا چال چل رہا تھا. اور خدا سب سے بہتر چال چلنے والا ہے 8:30

خدا ہي ہے جس کے ليے آسمانوں اور زمينوں کي بادشاہت ہے. وہي زندگاني بخشتا ہے (وہي) موت ديتا ہے اور خدا کے سوا تمہارا کوئي دوست اور مددگار نہيں ہے9:116

سن رکھو جو کچھ آسمانوں اور زمينوں ميں ہے سب خدا ہي کا ہے. اور يہ بھي سن رکھو کہ خدا کا وعدہ سچا ہے ليکن اکثر لوگ نہيں جانتے10:55

اور تمہارا پروردگار جب نافرمان بستيوں کو پکڑا کرتا ہے تو اس کي پکڑ اسي طرح کي ہوتي ہے. بےشک اس کي پکڑ دکھ دينے والي اور سخت ہے 11:102

خدا جس کو چاہتا ہے مٹا ديتا ہے اور (جس کو چاہتا ہے) قائم رکھتا ہے اور اسي کے پاس اصل کتاب ہے 13:39

اور ہمارے ہاں ہر چيز کے خزانے ہيں اور ہم ان کو بمقدار مناسب اُتارتے رہتے ہيں 15:21

وہي آسمان سے زمين تک (کے) ہر کام کا انتظام کرتا ہے. پھر وہ ايک روز جس کي مقدار تمہارے شمار کے مطابق ہزار برس ہوگي. اس کي طرف صعود (اور رجوع) کرے گا32:5

خدا ہي آسمانوں اور زمين کو تھامے رکھتا ہے کہ ٹل نہ جائيں. اگر وہ ٹل جائيں تو خدا کے سوا کوئي ايسا نہيں جو ان کو تھام سکے. بےشک وہ بردبار (اور) بخشنے والا ہے 35:41

اور ہم ہي نے انسان کو پيدا کيا ہے اور جو خيالات اس کے دل ميں گزرتے ہيں ہم ان کو جانتے ہيں. اور ہم اس کي رگ جان سے بھي اس سے زيادہ قريب ہيں50:16

جب (وہ کوئي کام کرتا ہے تو) دو لکھنے والے جو دائيں بائيں بيٹھے ہيں، لکھ ليتے ہيں 50:17

کوئي بات اس کي زبان پر نہيں آتي مگر ايک نگہبان اس کے پاس تيار رہتا ہے 50:18

اور يہ کہ وہ ہنساتا اور رلاتا ہے 53:43

اور يہ کہ وہي مارتا اور جلاتا ہے 53:44

اور يہ کہ وہي نر اور مادہ دو قسم (کے حيوان) پيدا کرتا ہے53:45

اور يہ کہ وہي دولت مند بناتا اور مفلس کرتا ہے 53:48

اور ہمارا حکم تو آنکھ کے جھپکنے کي طرح ايک بات ہوتي ہے54:50

خدا کا حکم ناطق ہے کہ ميں اور ميرے پيغمبر ضرور غالب رہيں گے. بےشک خدا زورآور (اور) زبردست ہے 58:21

اور تم کچھ بھي نہيں چاہ سکتے مگر جو خدا کو منظور ہو. بےشک خدا جاننے والا حکمت والا ہے 76:30

بےشک تمہارے پروردگار کي پکڑ بڑي سخت ہے 85:12


Back to List View : Arabic Text