hadminin

TAFHEEM-UL-QURAN

  
Home | Read | Q-Signs | Slides | Presentations | Prayers | Orders | About Us | Return To Group

Allah(swt), Lord of the Universe

Translation by   


سب طرح کي تعريف خدا ہي کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے 1:2

(وہي) آسمانوں اور زمين کا پيدا کرنے والاہے. جب کوئي کام کرنا چاہتا ہے تو اس کو ارشاد فرما ديتا ہے کہ ہوجا تو وہ ہو جاتا ہے 2:117

خدا (وہ معبود برحق ہے کہ) اس کے سوا کوئي عبادت کے لائق نہيں زندہ ہميشہ رہنے والا اسے نہ اونگھ آتي ہے نہ نيند جو کچھ آسمانوں ميں اور جو کچھ زمين ميں ہيں سب اسي کا ہے کون ہے جو اس کي اجازت کے بغير اس سے (کسي کي) سفارش کر سکے جو کچھ لوگوں کے روبرو ہو رہا ہے اور جو کچھ ان کے پيچھے ہوچکا ہے اسے سب معلوم ہے اور وہ اس کي معلومات ميں سے کسي چيز پر دسترس حاصل نہيں کر سکتے ہاں جس قدر وہ چاہتا ہے (اسي قدر معلوم کرا ديتا ہے) اس کي بادشاہي (اور علم) آسمان اور زمين سب پر حاوي ہے اور اسے ان کي حفاظت کچھ بھي دشوار نہيں وہ بڑا عالي رتبہ اور جليل القدر ہے2:255

خدا (جو معبود برحق ہے) اس کے سوا کوئي عبادت کے لائق نہيں ہميشہ زندہ رہنے والا 3:2

خدا تو اس بات کي گواہي ديتا ہے کہ اس کے سوا کوئي معبود نہيں اور فرشتے اور علم والے لوگ جو انصاف پر قائم ہيں وہ بھي (گواہي ديتے ہيں کہ) اس غالب حکمت والے کے سوا کوئي عبادت کے لائق نہيں 3:18

کہو کہ اے خدا (اے) بادشاہي کے مالک تو جس کو چاہے بادشاہي بخشے اور جس سے چاہے بادشاہي چھين لے اور جس کو چاہے عزت دے اور جسے چاہے ذليل کرے ہر طرح کي بھلائي تيرے ہي ہاتھ ہے اور بے شک تو ہر چيز پر قادر ہے3:26

تو ہي رات کو دن ميں داخل کرتا اور تو ہي دن کو رات ميں داخل کرتا ہے تو ہي بے جان سے جاندار پيدا کرتا ہے اور تو ہي جاندار سے بے جان پيدا کرتا ہے اور توہي جس کو چاہتا ہے بے شمار رزق بخشتا ہے 3:27

اور جو کچھ آسمانوں ميں اور جو کچھ زمين ميں ہے سب خدا ہي کا ہے اور سب کاموں کا رجوع (اور انجام) خدا ہي کي طرف ہے 3:109

اور آسمانوں اور زمين کي بادشاہي خدا ہي کو ہے اور خدا ہر چيز پر قادر ہے 3:189

اور آسمان وزمين ميں جو کچھ ہے سب خدا ہي کا ہے. اور خدا ہر چيز پر احاطے کئے ہوئے ہے4:126

اور جو کچھ آسمانوں اور جو کچھ زمين ميں ہے سب خدا ہي کا ہے. اور جن لوگوں کو تم سے پہلے کتاب دي گئي تھي ان کو بھي اور (اے محمد?) تم کو بھي ہم نے حکم تاکيدي کيا ہے کہ خدا سے ڈرتے رہو اور اگر کفر کرو گے تو (سمجھ رکھو کہ) جو کچھ آسمانوں ميں اور جو کچھ زمين ميں ہے سب خدا ہي کا ہے. اور خدا بے پروا اور سزاوار حمدوثنا ہے 4:131

اور (پھر سن رکھو کہ) جو کچھ آسمانوں ميں اور جو کچھ زمين ميں ہے سب خدا ہي کا ہے اور خدا کارساز کافي ہے 4:132

اور موسي? نے (صاف صاف) کہہ ديا کہ اگر تم اور جتنے اور لوگ زمين ميں ہيں سب کے سب ناشکري کرو تو خدا بھي بےنياز (اور) قابل تعريف ہے 14:8

کيا تم نے نہيں ديکھا کہ خدا نے آسمانوں اور زمين کو تدبير سے پيدا کيا ہے. اگر وہ چاہے تو تم کو نابود کر دے اور (تمہاري جگہ) نئي مخلوق پيدا کر دے 14:19

اور يہ خدا کو کچھ بھي مشکل نہيں 14:20

اسي نے آسمانوں اور زمين کو مبني برحکمت پيدا کيا. اس کي ذات ان (کافروں) کے شرک سے اونچي ہے 16:3

جب ہم کسي چيز کا ارادہ کرتے ہيں تو ہماري بات يہي ہے کہ اس کو کہہ ديتے ہيں کہ ہوجا تو وہ ہوجاتي ہے 16:40

کيا ان لوگوں نے خدا کي مخلوقات ميں سے ايسي چيزيں نہيں ديکھيں جن کے سائے دائيں سے (بائيں کو) اور بائيں سے (دائيں کو) لوٹتے رہتے ہيں (يعني) خدا کے آگے عاجز ہو کر سجدے ميں پڑے رہتے ہيں 16:48

اور تمام جاندار جو آسمانوں ميں ہيں اور جو زمين ميں ہيں سب خدا کے آگے سجدہ کرتے ہيں اور فرشتے بھي اور وہ ذرا غرور نہيں کرتے 16:49

ساتوں آسمان اور زمين اور جو لوگ ان ميں ہيں سب اسي کي تسبيح کرتے ہيں. اور (مخلوقات ميں سے) کوئي چيز نہيں مگر اس کي تعريف کے ساتھ تسبيح کرتي ہے. ليکن تم ان کي تسبيح کو نہيں سمجھتے. بےشک وہ بردبار (اور) غفار ہے 17:44

کہہ دو کہ اگر سمندر ميرے پروردگار کي باتوں کے (لکھنے کے) لئے سياہي ہو تو قبل اس کے کہ ميرے پروردگار کي باتيں تمام ہوں سمندر ختم ہوجائے اگرچہ ہم ويسا ہي اور (سمندر) اس کي مدد کو لائيں 18:109

ہم ہي زمين کے اور جو لوگ اس پر (بستے) ہيں ان کے وارث ہيں. اور ہماري ہي طرف ان کو لوٹنا ہوگا 19:40

(يعني) آسمان اور زمين کا اور جو ان دونوں کے درميان ہے سب کا پروردگار ہے. تو اسي کي عبادت کرو اور اسي کي عبادت پر ثابت قدم رہو. بھلا تم کوئي اس کا ہم نام جانتے ہو19:65

جو کچھ آسمانوں ميں ہے اور جو کچھ زمين ميں ہے اور جو کچھ ان دونوں کے بيچ ميں ہے اور جو کچھ (زمين کي) مٹي کے نيچے ہے سب اسي کا ہے20:6

تمہارا معبود خدا ہي ہے جس کے سوا کوئي معبود نہيں. اس کا علم ہر چيز پر محيط ہے 20:98

کيا تم نے نہيں ديکھا کہ جو (مخلوق) آسمانوں ميں ہے اور جو زمين ميں ہے اور سورج اور چاند ستارے اور پہاڑ اور درخت اور چار پائے اور بہت سے انسان خدا کو سجدہ کرتے ہيں. اور بہت سے ايسے ہيں جن پر عذاب ثابت ہوچکا ہے. اور جس شخص کو خدا ذليل کرے اس کو عزت دينے والا نہيں. بےشک خدا جو چاہتا ہے کرتا ہے 22:18

يہ اس لئے کہ خدا ہي برحق ہے اور جس چيز کو (کافر) خدا کے سوا پکارتے ہيں وہ باطل ہے اور اس لئے خدا رفيع الشان اور بڑا ہے22:62

جو کچھ آسمانوں ميں ہے اور جو کچھ زمين ميں ہے اسي کا ہے. اور بےشک خدا بےنياز اور قابل ستائش ہے.22:64

کيا تم نے نہيں ديکھا کہ جو لوگ آسمانوں اور زمين ميں ہيں خدا کي تسبيح کرتے ہيں اور پر پھيلائے ہوئے جانور بھي. اور سب اپني نماز اور تسبيح کے طريقے سے واقف ہيں. اور جو کچھ وہ کرتے ہيں (سب) خدا کو معلوم ہے 24:41

اور آسمان اور زمين کي بادشاہي خدا کے لئے ہے. اور خدا ہي کي طرف لوٹ کر جانا ہے 24:42

وہي کہ آسمان اور زمين کي بادشاہي اسي کي ہے اور جس نے (کسي کو) بيٹا نہيں بنايا اور جس کا بادشاہي ميں کوئي شريک نہيں اور جس نے ہر چيز کو پيدا کيا اور پھر اس کا ايک اندازہ ٹھہرايا 25:2

اور وہي خدا ہے اس کے سوا کوئي معبود نہيں دنيا اور آخرت ميں اُسي کي تعريف ہے اور اُسي کا حکم اور اسي کي طرف تم لوٹائے جاؤ گے 28:70

اور تم (اُس کو) نہ زمين ميں عاجز کرسکتے ہو نہ آسمان ميں اور نہ خدا کے سوا تمہارا کوئي دوست ہے اور نہ مددگار 29:22

اور آسمانوں اور زمين ميں (جتنے فرشتے اور انسان وغيرہ ہيں) اسي کے( مملوک )ہيں (اور) تمام اس کے فرمانبردار ہيں30:26

جو کچھ آسمانوں اور زمين ميں ہے (سب) خدا ہي کا ہے. بيشک خدا بےپروا اور سزا وارِ حمد (وثنا) ہے31:26

اور اگر يوں ہو کہ زمين ميں جتنے درخت ہيں (سب کے سب) قلم ہوں اور سمندر (کا تمام پاني) سياہي ہو (اور) اس کے بعد سات سمندر اور (سياہي ہو جائيں) تو خدا کي باتيں (يعني اس کي صفتيں) ختم نہ ہوں. بيشک خدا غالب حکمت والا ہے 31:27

(خدا کو) تمہارا پيدا کرنا اور جِلا اُٹھانا ايک شخص (کے پيدا کرنے اور جلا اُٹھانے) کي طرح ہے. بيشک خدا سننے والا ديکھنے والا ہے 31:28

يہ اس لئے کہ خدا کي ذات برحق ہے اور جن کو يہ لوگ خدا کے سوا پکارتے ہيں وہ لغو ہيں اور يہ کہ خدا ہي عالي رتبہ اور گرامي قدر ہے 31:30

سب تعريف خدا ہي کو (سزاوار) ہے (جو سب چيزوں کا مالک ہے يعني) وہ کہ جو کچھ آسمانوں ميں ہے اور جو کچھ زمين ميں ہے سب اسي کا ہے اور آخرت ميں بھي اسي کي تعريف ہے. اور وہ حکمت والا خبردار ہے 34:1

سب تعريف خدا ہي کو (سزاوار ہے) جو آسمانوں اور زمين کا پيدا کرنے والا (اور) فرشتوں کو قاصد بنانے والا ہے جن کے دو دو اور تين تين اور چار چار پر ہيں. وہ (اپني) مخلوقات ميں جو چاہتا ہے بڑھاتا ہے. بےشک خدا ہر چيز پر قادر ہے 35:1

جو آسمانوں اور زمين اور جو چيزيں ان ميں ہيں سب کا مالک ہے اور سورج کے طلوع ہونے کے مقامات کا بھي مالک ہے37:5

اور سب طرح کي تعريف خدائے رب العالمين کو (سزاوار) ہے 37:182

کہہ دو کہ ميں تو صرف ہدايت کرنے والا ہوں. اور خدائے يکتا اور غالب کے سوا کوئي معبود نہيں38:65

جو آسمانوں اور زمين اور جو مخلوق ان ميں ہے سب کا مالک ہے غالب (اور) بخشنے والا38:66

کہہ دو کہ سفارش تو سب خدا ہي کے اختيار ميں ہے. اسي کے لئے آسمانوں اور زمين کي بادشاہت ہے. پھر تم اسي کي طرف لوٹ کر جاؤ گے 39:44

خدا ہي ہر چيز کا پيدا کرنے والا ہے. اور وہي ہر چيز کا نگراں ہے39:62

اسي کے پاس آسمانوں اور زمين کي کنجياں ہيں. اور جنہوں نے خدا کي آيتوں سے کفر کيا وہي نقصان اُٹھانے والے ہيں39:63

يہي خدا تمہارا پروردگار ہے جو ہر چيز کا پيدا کرنے والا ہے. اس کے سوا کوئي معبود نہيں پھر تم کہاں بھٹک رہے ہو؟40:62

خدا ہي تو ہے جس نے زمين کو تمہارے لئے ٹھيرنے کي جگہ اور آسمان کو چھت بنايا اور تمہاري صورتيں بنائيں اور صورتيں بھي خوب بنائيں اور تمہيں پاکيزہ چيزيں کھانے کو ديں. يہي خدا تمہارا پروردگار ہے. پس خدائے پروردگار عالم بہت ہي بابرکت ہے40:64

وہ زندہ ہے (جسے موت نہيں) اس کے سوا کوئي عبادت کے لائق نہيں تو اس کي عبادت کو خالص کر کر اسي کو پکارو. ہر طرح کي تعريف خدا ہي کو (سزاوار) ہے جو تمام جہان کا پروردگار ہے40:65

وہي تو ہے جو جلاتا ہے اور مارتا ہے. پھر جب وہ کوئي کام کرنا (اور کسي کو پيدا کرنا) چاہتا ہے تو اس سے کہہ ديتا ہے کہ ہوجا تو وہ جاتا ہے40:68

ديکھو يہ اپنے پروردگار کے روبرو حاضر ہونے سے شک ميں ہيں. سن رکھو کہ وہ ہر چيز پر احاطہ کئے ہوئے ہے41:54

جو کچھ آسمانوں ميں اور جو کچھ زمين ميں ہے سب اسي کا ہے. اور وہ عالي رتبہ اور گرامي قدر ہے 42:4

آسمانوں اور زمين کا پيدا کرنے والا (وہي ہے). اسي نے تمہارے لئے تمہاري ہي جنس کے جوڑے بنائے اور چارپايوں کے بھي جوڑے (بنائے اور) اسي طريق پر تم کو پھيلاتا رہتا ہے. اس جيسي کوئي چيز نہيں. اور وہ ديکھتا سنتا ہے 42:11

اور وہي تو ہے جو اپنے بندوں کي توبہ قبول کرتا اور (ان کے) قصور معاف فرماتا ہے اور جو تم کرتے ہو (سب) جانتا ہے42:25

(تمام) بادشاہت خدا ہي کي ہے آسمانوں کي بھي اور زمين کي بھي. وہ جو چاہتا ہے پيدا کرتا ہے. جسے چاہتا ہے بيٹياں عطا کرتا ہے اور جسے چاہتا ہے بيٹے بخشتا ہے 42:49

(يعني) خدا کا رستہ جو آسمانوں اور زمين کي سب چيزوں کا مالک ہے. ديکھو سب کام خدا کي طرف رجوع ہوں گے (اور وہي ان ميں فيصلہ کرے گا42:53

اور وہي (ايک) آسمانوں ميں معبود ہے اور (وہي) زمين ميں معبود ہے. اور وہ دانا (اور) علم والا ہے 43:84

اور وہ بہت بابرکت ہے جس کے لئے آسمانوں اور زمين کي اور جو کچھ ان دونوں ميں ہے سب کي بادشاہت ہے. اور اسي کو قيامت کا علم ہے اور اسي کي طرف تم لوٹ کر جاؤ گے 43:85

آسمانوں اور زمين کا اور جو کچھ ان دونوں ميں ہے سب کا مالک. بشرطيکہ تم لوگ يقين کرنے والے ہو 44:7

اس کے سوا کوئي معبود نہيں. (وہي) جِلاتا ہے اور (وہي) مارتا ہے. وہي تمہارا اور تمہارے باپ دادا کا پروردگار ہے 44:8

پس خدا ہي کو ہر طرح کي تعريف (سزاوار) ہے جو آسمانوں کا مالک اور زمين کا مالک اور تمام جہان کا پروردگار ہے45:36

اور آسمانوں اور زمين ميں اُسي کے لئے بڑائي ہے. اور وہ غالب اور دانا ہے 45:37

اور آسمانوں اور زمين کے لشکر خدا ہي کے ہيں. اور خدا غالب (اور) حکمت والا ہے 48:7

اور آسمانوں اور زمين کي بادشاہي خدا ہي کي ہے. وہ جسے چاہے بخشے اور جسے چاہے سزا دے. اور خدا بخشنے والا مہربان ہے 48:14

بےشک خدا آسمانوں اور زمين کي پوشيدہ باتوں کو جانتا ہے اور جو کچھ تم کرتے ہو اسے ديکھتا ہے 49:18

وہي دونوں مشرقوں اور دونوں مغربوں کا مالک (ہے) 55:17

جو مخلوق آسمانوں اور زمين ميں ہے خدا کي تسبيح کرتي ہے. اور وہ غالب (اور) حکمت والا ہے 57:1

آسمانوں اور زمين کي بادشاہي اسي کي ہے. (وہي) زندہ کرتا اور مارتا ہے. اور وہ ہر چيز پر قادر ہے 57:2

وہ (سب سے) پہلا اور (سب سے) پچھلا اور (اپني قدرتوں سے سب پر) ظاہر اور (اپني ذات سے) پوشيدہ ہے اور وہ تمام چيزوں کو جانتا ہے 57:3

آسمانوں اور زمين کي بادشاہي اسي کي ہے. اور سب امور اسي کي طرف رجوع ہوتے ہيں57:5

جو چيزيں آسمانوں ميں ہيں اور جو چيزيں زمين ميں ہيں (سب) خدا کي تسبيح کرتي ہيں. اور وہ غالب حکمت والا ہے 59:1

جو چيز آسمانوں ميں ہے اور زمين ميں ہے سب خدا کي تنزيہ کرتي ہے اور وہ غالب حکمت والا ہے 61:1

جو چيز آسمانوں ميں ہے اور جو چيز زمين ميں ہے سب خدا کي تسبيح کرتي ہے جو بادشاہ حقيقي پاک ذات زبردست حکمت والا ہے 62:1

جو چيز آسمانوں ميں ہے اور جو چيز زمين ميں ہے (سب) خدا کي تسبيح کرتي ہے. اسي کي سچي بادشاہي ہے اور اسي کي تعريف (لامتناہي) ہے اور وہ ہر چيز پر قادر ہے 64:1

خدا (جو معبود برحق ہے اس) کے سوا کوئي عبادت کے لائق نہيں تو مومنوں کو چاہيئے کہ خدا ہي پر بھروسا رکھيں 64:13

پوشيدہ اور ظاہر کا جاننے والا غالب اور حکمت والا ہے 64:18

خدا ہي تو ہے جس نے سات آسمان پيدا کئے اور ايسي ہي زمينيں. ان ميں (خدا کے) حکم اُترتے رہتے ہيں تاکہ تم لوگ جان لو کہ خدا چيز پر قادر ہے. اور يہ کہ خدا اپنے علم سے ہر چيز پر احاطہ کئے ہوئے ہے 65:12

وہ (خدا) جس کے ہاتھ ميں بادشاہي ہے بڑي برکت والا ہے. اور وہ ہر چيز پر قادر ہے 67:1

وہ جو آسمانوں اور زمين اور جو ان دونوں ميں ہے سب کا مالک ہے بڑا مہربان کسي کو اس سے بات کرنے کا يارا نہيں ہوگا 78:37

اور تم کچھ بھي نہيں چاہ سکتے مگر وہي جو خدائے رب العالمين چاہے 81:29

وہي جس کي آسمانوں اور زمين ميں بادشاہت ہے. اور خدا ہر چيز سے واقف ہے 85:9


Back to List View : Arabic Text