اور خدا کي راہ ميں (مال) خرچ کرو اور اپنے آپ کو ہلاکت ميں نہ ڈالو اور نيکي کرو بےشک خدا نيکي کرنے والوں کو دوست رکھتا ہے 2:195
(اے محمد?) لوگ تم سے پوچھتے ہيں کہ (خدا کي راہ ميں) کس طرح کا مال خرچ کريں. کہہ دو کہ (جو چاہو خرچ کرو ليکن) جو مال خرچ کرنا چاہو وہ (درجہ بدرجہ اہل استحقاق يعني) ماں باپ اور قريب کے رشتے داروں کو اور يتيموں کو اور محتاجوں کو اور مسافروں کو (سب کو دو) اور جو بھلائي تم کرو گے خدا اس کو جانتا ہے2:215
اے ايمان والو جو (مال) ہم نے تم کو ديا ہے اس ميں سے اس دن کے آنے سے پہلے پہلے خرچ کرلو جس ميں نہ (اعمال کا) سودا ہو اور نہ دوستي اور سفارش ہو سکے اور کفر کرنے والے لوگ ظالم ہيں2:254
مومنو! جو پاکيزہ اور عمدہ مال تم کماتے ہوں اور جو چيزيں ہم تمہارے لئے زمين سےنکالتے ہيں ان ميں سے (راہ خدا ميں) خرچ کرو. اور بري اور ناپاک چيزيں دينے کا قصد نہ کرنا کہ (اگر وہ چيزيں تمہيں دي جائيں تو) بجز اس کے کہ (ليتے وقت) آنکھيں بند کرلو ان کو کبھي نہ لو. اور جان رکھو کہ خدا بےپروا (اور) قابل ستائش ہے2:267
اگر تم خيرات ظاہر دو تو وہ بھي خوب ہے اور اگر پوشيدہ دو اور دو بھي اہل حاجت کو تو وہ خوب تر ہے اور (اس طرح کا دينا) تمہارے گناہوں کو بھي دور کردے گا. اور خدا کو تمہارے سب کاموں کي خبر ہے 2:271
اور خدا ہي تو ہے جس نے باغ پيدا کئے چھتريوں پر چڑھائے ہوئے بھي اور جو چھتريوں پر نہيں چڑھائے ہوئے وہ بھي اور کھجور اور کھيتي جن کے طرح طرح کے پھل ہوتے ہيں اور زيتون اور انار جو (بعض باتوں ميں) ايک دوسرے سے ملتے ہيں جب يہ چيزيں پھليں تو ان کے پھل کھاؤ اور جس دن (پھل توڑو اور کھيتي) کاٹو تو خدا کا حق بھي اس ميں سے ادا کرو اور بےجا نہ اڑاؤ کہ خدا بيجا اڑانے والوں کو دوست نہيں رکھتا 6:141
اے نبي آدم! ہر نماز کے وقت اپنے تئيں مزّين کيا کرو اور کھاؤ اور پيؤ اور بےجا نہ اڑاؤ کہ خدا بےجا اڑانے والوں کو دوست نہيں رکھتا 7:31
مومنو! (اہل کتاب کے) بہت سے عالم اور مشائخ لوگوں کا مال ناحق کھاتے اور (ان کو) راہ خدا سے روکتے ہيں. اور جو لوگ سونا اور چاندي جمع کرتے ہيں اور اس کو خدا کے رستے ميں خرچ نہيں کرتے. ان کو اس دن عذاب اليم کي خبر سنادو 9:34
اور جو پروردگار کي خوشنودي حاصل کرنے کے ليے (مصائب پر) صبر کرتے ہيں اور نماز پڑھتے ہيں اور جو (مال) ہم نے ان کو ديا ہے اس ميں سے پوشيدہ اور ظاہر خرچ کرتے ہيں اور نيکي سے برائي دور کرتے ہيں يہي لوگ ہيں جن کے ليے عاقبت کا گھر ہے 13:22
(اے پيغمبر) ميرے مومن بندوں سے کہہ دو کہ نماز پڑھا کريں اور اس دن کے آنے سے پيشتر جس ميں نہ (اعمال کا) سودا ہوگا اور نہ دوستي (کام آئے گي) ہمارے ديئے ہوئے مال ميں سے درپردہ اور ظاہر خرچ کرتے رہيں 14:31
اور رشتہ داروں اور محتاجوں اور مسافروں کو ان کا حق ادا کرو. اور فضول خرچي سے مال نہ اُڑاؤ17:26
اور اپنے ہاتھ کو نہ تو گردن سے بندھا ہوا (يعني بہت تنگ) کرلو (کہ کسي کچھ دو ہي نہيں) اور نہ بالکل کھول ہي دو (کہ سبھي دے ڈالو اور انجام يہ ہو) کہ ملامت زدہ اور درماندہ ہو کر بيٹھ جاؤ 17:29
بےشک تمہارا پروردگار جس کي روزي چاہتا ہے فراخ کرديتا ہے اور (جس کي روزي چاہتا ہے) تنگ کرديتا ہے وہ اپنے بندوں سے خبردار ہے اور (ان کو) ديکھ رہا ہے 17:30
يہ وہ لوگ ہيں کہ جب خدا کا نام ليا جاتا ہے تو ان کے دل ڈر جاتے ہيں اور جب ان پر مصيبت پڑتي ہے تو صبر کرتے ہيں اور نماز آداب سے پڑھتے ہيں اور جو (مال) ہم نے ان کو عطا فرمايا ہے (اس ميں سے) (نيک کاموں ميں) خرچ کرتے ہيں22:35
اور وہ جب خرچ کرتے ہيں تو نہ بےجا اُڑاتے ہيں اور نہ تنگي کو کام ميں لاتے ہيں بلکہ اعتدال کے ساتھ. نہ ضرورت سے زيادہ نہ کم25:67
ان لوگوں کو دگنا بدلہ ديا جائے گا کيونکہ صبر کرتے رہے ہيں اور بھلائي کے ساتھ برائي کو دور کرتے ہيں اور جو (مال) ہم نے اُن کو ديا ہے اس ميں سے خرچ کرتے ہيں28:54
اُن کے پہلو بچھونوں سے الگ رہتے ہيں (اور) وہ اپنے پروردگار کو خوف اور اُميد سے پکارتے اور جو (مال) ہم نے اُن کو ديا ہے اس ميں سے خرچ کرتے ہيں32:16
کہہ دو کہ ميرا پروردگار اپنے بندوں ميں سے جس کے لئے چاہتا ہے روزي فراخ کرديتا ہے اور (جس کے لئے چاہتا ہے) تنگ کرديتا ہے اور تم جو چيز خرچ کرو گے وہ اس کا (تمہيں) عوض دے گا. اور وہ سب سے بہتر رزق دينے والا ہے 34:39
جو لوگ خدا کي کتاب پڑھتے اور نماز کي پابندي کرتے ہيں اور جو کچھ ہم نے ان کو ديا ہے اس ميں سے پوشيدہ اور ظاہر خرچ کرتے ہيں وہ اس تجارت (کے فائدے) کے اميدوار ہيں جو کبھي تباہ نہيں ہوگي 35:29
ديکھو تم وہ لوگ ہو کہ خدا کي راہ ميں خرچ کرنے کے لئے بلائے جاتے ہو. تو تم ميں ايسے شخص بھي ہيں جو بخل کرنے لگتے ہيں. اور جو بخل کرتا ہے اپنے آپ سے بخل کرتا ہے. اور خدا بےنياز ہے اور تم محتاج. اور اگر تم منہ پھيرو گے تو وہ تمہاري جگہ اور لوگوں کو لے آئے گا اور وہ تمہاري طرح کے نہيں ہوں گے 47:38
(تو) خدا پر اور اس کے رسول پر ايمان لاؤ اور جس (مال) ميں اس نے تم کو (اپنا) نائب بنايا ہے اس ميں سے خرچ کرو. جو لوگ تم ميں سے ايمان لائے اور (مال) خرچ کرتےرہے ان کے لئے بڑا ثواب ہے 57:7
اور تم کو کيا ہوا ہے کہ خدا کے رستے ميں خرچ نہيں کرتے حالانکہ آسمانوں اور زمين کي وراثت خدا ہي کي ہے. جس شخص نے تم ميں سے فتح (مکہ) سے پہلے خرچ کيا اور لڑائي کي وہ (اور جس نے يہ کام پيچھے کئے وہ) برابر نہيں. ان کا درجہ ان لوگوں سے کہيں بڑھ کر ہے جنہوں نے بعد ميں خرچ (اموال) اور (کفار سے) جہاد وقتال کيا. اور خدا نے سب سے (ثواب) نيک (کا) وعدہ تو کيا ہے. اور جو کام تم کرتے ہو خدا ان سے واقف ہے 57:10
کون ہے جو خدا کو (نيت) نيک (اور خلوص سے) قرض دے تو وہ اس کو اس سے دگنا کرے اور اس کے لئے عزت کا صلہ (يعني جنت) ہے 57:11
(وہ يہ کہ) خدا پر اور اس کے رسول? پر ايمان لاؤ اور خدا کي راہ ميں اپنے مال اور جان سے جہاد کرو. اگر سمجھو تو يہ تمہارے حق ميں بہتر ہے 61:11
اور جو (مال) ہم نے تم کو ديا ہے اس ميں سے اس (وقت) سے پيشتر خرچ کرلو کہ تم ميں سے کسي کي موت آجائے تو (اس وقت) کہنے لگے کہ اے ميرے پروردگار تو نے مجھے تھوڑي سي اور مہلت کيوں نہ دي تاکہ ميں خيرات کرليتا اور نيک لوگوں ميں داخل ہوجاتا 63:10
سو جہاں تک ہوسکے خدا سے ڈرو اور (اس کے احکام کو) سنو اور (اس کے) فرمانبردار رہو اور (اس کي راہ ميں) خرچ کرو (يہ) تمہارے حق ميں بہتر ہے. اور جو شخص طبعيت کے بخل سے بچايا گيا تو ايسے ہي لوگ راہ پانے والے ہيں64:16
صاحب وسعت کو اپني وسعت کے مطابق خرچ کرنا چاہيئے. اور جس کے رزق ميں تنگي ہو وہ جتنا خدا نے اس کو ديا ہے اس کے موافق خرچ کرے. خدا کسي کو تکليف نہيں ديتا مگر اسي کے مطابق جو اس کو ديا ہے. اور خدا عنقريب تنگي کے بعد کشائش بخشے گا 65:7
تمہارا پروردگار خوب جانتا ہے کہ تم اور تمہارے ساتھ کے لوگ (کبھي) دو تہائي رات کے قريب اور (کبھي) آدھي رات اور (کبھي) تہائي رات قيام کيا کرتے ہو. اور خدا تو رات اور دن کا اندازہ رکھتا ہے. اس نے معلوم کيا کہ تم اس کو نباہ نہ سکو گے تو اس نے تم پر مہرباني کي. پس جتنا آساني سے ہوسکے (اتنا) قرآن پڑھ ليا کرو. اس نے جانا کہ تم ميں بعض بيمار بھي ہوتے ہيں اور بعض خدا کے فضل (يعني معاش) کي تلاش ميں ملک ميں سفر کرتے ہيں اور بعض خدا کي راہ ميں لڑتے ہيں. تو جتنا آساني سے ہوسکے اتنا پڑھ ليا کرو. اور نماز پڑھتے رہو اور زکو?ة ادا کرتے رہو اور خدا کو نيک (اور خلوص نيت سے) قرض ديتے رہو. اور جو عمل نيک تم اپنے لئے آگے بھيجو گے اس کو خدا کے ہاں بہتر اور صلے ميں بزرگ تر پاؤ گے. اور خدا سےبخشش مانگتے رہو. بےشک خدا بخشنے والا مہربان ہے 73:20 |