hadminin

TAFHEEM-UL-QURAN

  
Home | Read | Q-Signs | Slides | Presentations | Prayers | Orders | About Us | Return To Group

Order, Namaz, Salat

Translation by   


اور نماز پڑھا کرو اور زکو?ة ديا کرو اور (خدا کے آگے) جھکنے والوں کے ساتھ جھکا کرو 2:43

اور (رنج وتکليف ميں) صبر اور نماز سے مدد ليا کرو اور بے شک نماز گراں ہے، مگر ان لوگوں پر (گراں نہيں) جو عجز کرنے والے ہيں2:45

اور نماز ادا کرتے رہو اور زکو?ة ديتے رہو. اور جو بھلائي اپنے ليے آگے بھيج رکھو گے، اس کو خدا کے ہاں پا لو گے. کچھ شک نہيں کہ خدا تمہارے سب کاموں کو ديکھ رہا ہے 2:110

اے ايمان والو صبر اور نماز سے مدد ليا کرو بےشک خدا صبر کرنے والوں کے ساتھ ہے2:153

نيکي يہي نہيں کہ تم مشرق يا مغرب کو (قبلہ سمجھ کر ان) کي طرف منہ کرلو بلکہ نيکي يہ ہے کہ لوگ خدا پر اور روز آخرت پر اور فرشتوں پر اور (خدا کي) کتاب پر اور پيغمبروں پر ايمان لائيں. اور مال باوجود عزيز رکھنے کے رشتہ داروں اور يتيموں اور محتاجوں اور مسافروں اور مانگنے والوں کو ديں اور گردنوں (کے چھڑانے) ميں (خرچ کريں) اور نماز پڑھيں اور زکو?ة ديں. اور جب عہد کرليں تو اس کو پورا کريں. اور سختي اور تکليف ميں اور (معرکہ) کارزار کے وقت ثابت قدم رہيں. يہي لوگ ہيں جو (ايمان ميں) سچے ہيں اور يہي ہيں جو (خدا سے) ڈرنے والے ہيں 2:177

(مسلمانو) سب نمازيں خصوصاً بيچ کي نماز (يعني نماز عصر) پورے التزام کے ساتھ ادا کرتے رہو. اور خدا کے آگے ادب سے کھڑے رہا کرو 2:238

اگر تم خوف کي حالت ميں ہو تو پيادے يا سوار (جس حال ميں ہو نماز پڑھ لو) پھر جب امن (واطمينان) ہوجائے تو جس طريق سے خدا نے تم کو سکھايا ہے جو تم پہلے نہيں جانتے تھے خدا کو ياد کرو 2:239

جو لوگ ايمان لائے اور نيک عمل کرتے اور نماز پڑھتے اور زکو?ة ديتے رہے ان کو ان کے کاموں کا صلہ خدا کے ہاں ملے گا اور (قيامت کے دن) ان کو نہ کچھ خوف ہوا اور نہ وہ غمناک ہوں گے 2:277

مومنو! جب تم نشے کي حالت ميں ہو تو جب تک (ان الفاظ کو) جو منہ سے کہو سمجھنے (نہ) لگو نماز کے پاس نہ جاؤ اور جنابت کي حالت ميں بھي (نماز کے پاس نہ جاؤ) جب تک کہ غسل (نہ) کرلو ہاں اگر بحالت سفر رستے چلے جارہے ہو اور پاني نہ ملنے کے سبب غسل نہ کرسکو تو تيمم کرکے نماز پڑھ لو) اور اگر تم بيمار ہو سفر ميں ہو يا تم ميں سے کوئي بيت الخلاء سے ہو کر آيا ہو يا تم عورتوں سے ہم بستر ہوئے ہو اور تمہيں پاني نہ ملے تو پاک مٹي لو اور منہ اور ہاتھوں پر مسح (کرکے تيمم) کرلو بےشک خدا معاف کرنے والا اور بخشنے والا ہے 4:43

اور جب تم سفر کو جاؤ تو تم پر کچھ گناہ نہيں کہ نماز کو کم کرکے پڑھو بشرطيکہ تم کو خوف ہو کہ کافر لوگ تم کو ايذا ديں گے بےشک کافر تمہارے کھلے دشمن ہيں 4:101

پھر جب تم نماز تمام کرچکو تو کھڑے اور بيٹھے اور ليٹے (ہر حالت ميں) خدا کو ياد کرو پھر جب خوف جاتا رہے تو (اس طرح سے) نماز پڑھو (جس طرح امن کي حالت ميں پڑھتے ہو) بےشک نماز کا مومنوں پر اوقات (مقررہ) ميں ادا کرنا فرض ہے 4:103

مومنو! جب تم نماز پڑھنے کا قصد کيا کرو تم منہ اور کہنيوں تک ہاتھ دھو ليا کرو اور سر کا مسح کر ليا کرو اور ٹخنوں تک پاؤں (دھو ليا کرو) اور اگر نہانے کي حاجت ہو تو (نہا کر) پاک ہو جايا کرو اور اگر بيمار ہو يا سفر ميں ہو يا کوئي تم ميں سے بيت الخلا سے ہو کر آيا ہو يا تم عورتوں سے ہم بستر ہوئے ہو اور تمہيں پاني نہ مل سکے تو پاک مٹي لو اور اس سے منہ اور ہاتھوں کا مسح (يعني تيمم) کر لو. خدا تم پر کسي طرح کي تنگي نہيں کرنا چاہتا بلکہ يہ چاہتا ہے کہ تمہيں پاک کرے اور اپني نعمتيں تم پر پوري کرے تاکہ تم شکر کرو5:6

اور خدا نے بني اسرائيل سے اقرار ليا اور ان ميں ہم نے بارہ سردار مقرر کئے پھر خدا نے فرمايا کہ ميں تمہارے ساتھ ہوں اگر تم نماز پڑھتے اور زکو?ة ديتے رہو گے اور ميرے پيغمبروں پر ايمان لاؤ گے اور ان کي مدد کرو گے اور خدا کو قرض حسنہ دو گے تو ميں تم سے تمہارے گناہ دور کر دوں گا اور تم کو بہشتوں ميں داخل کروں گا جن کے نيچے نہريں بہہ رہي ہيں پھر جس نے اس کے بعد تم ميں سے کفر کيا وہ سيدھے رستے سے بھٹک گيا 5:12

اور يہ (بھي) کہ نماز پڑھتے رہو اور اس سے ڈرتے رہو. اور وہي تو ہے جس کے پاس تم جمع کئے جاؤ گے 6:72

کہہ دو کہ ميرے پروردگار نے تو انصاف کرنے کا حکم ديا ہے. اور يہ کہ ہر نماز کے وقت سيدھا (قبلے کي طرف) رخ کيا کرو اور خاص اسي کي عبادت کرو اور اسي کو پکارو. اس نے جس طرح تم کو ابتداء ميں پيدا کيا تھا اسي طرح تم پھر پيدا ہوگے 7:29

اور دن کے دونوں سروں (يعني صبح اور شام کے اوقات ميں) اور رات کي چند (پہلي) ساعات ميں نماز پڑھا کرو. کچھ شک نہيں کہ نيکياں گناہوں کو دور کر ديتي ہيں. يہ ان کے ليے نصيحت ہے جو نصيحت قبول کرنے والے ہيں 11:114

اور جو پروردگار کي خوشنودي حاصل کرنے کے ليے (مصائب پر) صبر کرتے ہيں اور نماز پڑھتے ہيں اور جو (مال) ہم نے ان کو ديا ہے اس ميں سے پوشيدہ اور ظاہر خرچ کرتے ہيں اور نيکي سے برائي دور کرتے ہيں يہي لوگ ہيں جن کے ليے عاقبت کا گھر ہے 13:22

(اے پيغمبر) ميرے مومن بندوں سے کہہ دو کہ نماز پڑھا کريں اور اس دن کے آنے سے پيشتر جس ميں نہ (اعمال کا) سودا ہوگا اور نہ دوستي (کام آئے گي) ہمارے ديئے ہوئے مال ميں سے درپردہ اور ظاہر خرچ کرتے رہيں 14:31

کہہ دو کہ تم (خدا کو) الله (کے نام سے) پکارو يا رحم?ن (کے نام سے) جس نام سے پکارو اس کے سب اچھے نام ہيں. اور نماز نہ بلند آواز سے پڑھو اور نہ آہستہ بلکہ اس کے بيچ کا طريقہ اختيار کرو 17:110

اور اپنے گھر والوں کو نماز اور زکو?ة کا حکم کرتے تھے اور اپنے پروردگار کے ہاں پسنديدہ (وبرگزيدہ) تھے19:55

بےشک ميں ہي خدا ہوں. ميرے سوا کوئي معبود نہيں تو ميري عبادت کرو اور ميري ياد کے لئے نماز پڑھا کرو 20:14

اور اپنے گھر والوں کو نماز کا حکم کرو اور اس پر قائم رہو. ہم تم سے روزي کے خواستگار نہيں. بلکہ تمہيں ہم روزي ديتے ہيں اور (نيک) انجام (اہل) تقوي? کا ہے 20:132

اور ان کو پيشوا بنايا کہ ہمارے حکم سے ہدايت کرتے تھے اور ان کو نيک کام کرنے اور نماز پڑھنے اور زکو?ة دينے کا حکم بھيجا. اور وہ ہماري عبادت کيا کرتے تھے 21:73

يہ وہ لوگ ہيں کہ جب خدا کا نام ليا جاتا ہے تو ان کے دل ڈر جاتے ہيں اور جب ان پر مصيبت پڑتي ہے تو صبر کرتے ہيں اور نماز آداب سے پڑھتے ہيں اور جو (مال) ہم نے ان کو عطا فرمايا ہے (اس ميں سے) (نيک کاموں ميں) خرچ کرتے ہيں22:35

يہ وہ لوگ ہيں کہ اگر ہم ان کو ملک ميں دسترس ديں تو نماز پڑھيں اور زکو?ة ادا کريں اور نيک کام کرنے کا حکم ديں اور برے کاموں سے منع کريں اور سب کاموں کا انجام خدا ہي کے اختيار ميں ہے 22:41

مومنو! رکوع کرتے اور سجدے کرتے اور اپنے پروردگار کي عبادت کرتے رہو اور نيک کام کرو تاکہ فلاح پاؤ 22:77

اور خدا (کي راہ) ميں جہاد کرو جيسا جہاد کرنے کا حق ہے. اس نے تم کو برگزيدہ کيا ہے اور تم پر دين کي (کسي بات) ميں تنگي نہيں کي. (اور تمہارے لئے) تمہارے باپ ابراہيم کا دين (پسند کيا) اُسي نے پہلے (يعني پہلي کتابوں ميں) تمہارا نام مسلمان رکھا تھا اور اس کتاب ميں بھي (وہي نام رکھا ہے تو جہاد کرو) تاکہ پيغمبر تمہارے بارے ميں شاہد ہوں. اور تم لوگوں کے مقابلے ميں شاہد اور نماز پڑھو اور زکو?ة دو اور خدا کے دين کي (رسي کو) پکڑے رہو. وہي تمہارا دوست ہے. اور خوب دوست اور خوب مددگار ہے 22:78

جو نماز ميں عجزو نياز کرتے ہيں 23:2

اور جو نمازوں کي پابندي کرتے ہيں 23:9

کيا تم نے نہيں ديکھا کہ جو لوگ آسمانوں اور زمين ميں ہيں خدا کي تسبيح کرتے ہيں اور پر پھيلائے ہوئے جانور بھي. اور سب اپني نماز اور تسبيح کے طريقے سے واقف ہيں. اور جو کچھ وہ کرتے ہيں (سب) خدا کو معلوم ہے 24:41

اور نماز پڑھتے رہو اور زکو?ة ديتے رہو اور پيغمبر خدا کے فرمان پر چلتے رہو تاکہ تم پر رحمت کي جائے24:56

وہ جو نماز پڑھتے اور زکو?ة ديتے اور آخرت کا يقين رکھتے ہيں 27:3

(اے محمد?! يہ) کتاب جو تمہاري طرف وحي کي گئي ہے اس کو پڑھا کرو اور نماز کے پابند رہو. کچھ شک نہيں کہ نماز بےحيائي اور بري باتوں سے روکتي ہے. اور خدا کا ذکر بڑا (اچھا کام) ہے. اور جو کچھ تم کرتے ہو خدا اُسے جانتا ہے29:45

(مومنو) اُسي (خدا )کي طرف رجوع کئے رہو اور اس سے ڈرتے رہو اور نماز پڑھتے رہو اور مشرکوں ميں نہ ہونا 30:31

جو نماز کي پابندي کرتے اور زکو?ة ديتے اور آخرت کا يقين رکھتے ہيں 31:4

بيٹا نماز کي پابندي رکھنا اور (لوگوں کو) اچھے کاموں کے کرنے کا امر اور بري باتوں سے منع کرتے رہنا اور جو مصيبت تجھ پر واقع ہو اس پر صبر کرنا. بيشک يہ بڑي ہمت کے کام ہيں 31:17

اور اپنے گھروں ميں ٹھہري رہو اور جس طرح (پہلے) جاہليت (کے دنوں) ميں اظہار تجمل کرتي تھيں اس طرح زينت نہ دکھاؤ. اور نماز پڑھتي رہو اور زکو?ة ديتي رہو اور خدا اور اس کے رسول کي فرمانبرداري کرتي رہو. اے (پيغمبر کے) اہل بيت خدا چاہتا ہے کہ تم سے ناپاکي (کا ميل کچيل) دور کردے اور تمہيں بالکل پاک صاف کردے 33:33

اور کوئي اٹھانے والا دوسرے کا بوجھ نہ اٹھائے گا. اور کوئي بوجھ ميں دبا ہوا اپنا بوجھ بٹانے کو کسي کو بلائے تو کوئي اس ميں سے کچھ نہ اٹھائے گا اگرچہ قرابت دار ہي ہو. (اے پيغمبر) تم انہي لوگوں کو نصيحت کرسکتے ہو جو بن ديکھے اپنے پروردگار سے ڈرتے اور نماز بالالتزام پڑھتے ہيں. اور جو شخص پاک ہوتا ہے اپنے ہي لئے پاک ہوتا ہے. اور (سب کو) خدا ہي کي طرف لوٹ کر جانا ہے 35:18

جو لوگ خدا کي کتاب پڑھتے اور نماز کي پابندي کرتے ہيں اور جو کچھ ہم نے ان کو ديا ہے اس ميں سے پوشيدہ اور ظاہر خرچ کرتے ہيں وہ اس تجارت (کے فائدے) کے اميدوار ہيں جو کبھي تباہ نہيں ہوگي 35:29

اور رات کے بعض اوقات ميں بھي اور نماز کے بعد بھي اس (کے نام) کي تنزيہ کيا کرو 50:40

کيا تم اس سےکہ پيغمبر کے کان ميں کوئي بات کہنے سے پہلے خيرات ديا کرو ڈر گئے؟ پھر جب تم نے (ايسا) نہ کيا اور خدا نے تمہيں معاف کرديا تو نماز پڑھتے اور زکو?ة ديتے رہو اور خدا اور اس کے رسول کي فرمانبرداري کرتے رہو. اور جو کچھ تم کرتے ہو خدا اس سے خبردار ہے 58:13

مومنو! جب جمعے کے دن نماز کے لئے اذان دي جائے تو خدا کي ياد (يعني نماز) کے لئے جلدي کرو اور (خريدو) فروخت ترک کردو. اگر سمجھو تو يہ تمہارے حق ميں بہتر ہے 62:9

تمہارا پروردگار خوب جانتا ہے کہ تم اور تمہارے ساتھ کے لوگ (کبھي) دو تہائي رات کے قريب اور (کبھي) آدھي رات اور (کبھي) تہائي رات قيام کيا کرتے ہو. اور خدا تو رات اور دن کا اندازہ رکھتا ہے. اس نے معلوم کيا کہ تم اس کو نباہ نہ سکو گے تو اس نے تم پر مہرباني کي. پس جتنا آساني سے ہوسکے (اتنا) قرآن پڑھ ليا کرو. اس نے جانا کہ تم ميں بعض بيمار بھي ہوتے ہيں اور بعض خدا کے فضل (يعني معاش) کي تلاش ميں ملک ميں سفر کرتے ہيں اور بعض خدا کي راہ ميں لڑتے ہيں. تو جتنا آساني سے ہوسکے اتنا پڑھ ليا کرو. اور نماز پڑھتے رہو اور زکو?ة ادا کرتے رہو اور خدا کو نيک (اور خلوص نيت سے) قرض ديتے رہو. اور جو عمل نيک تم اپنے لئے آگے بھيجو گے اس کو خدا کے ہاں بہتر اور صلے ميں بزرگ تر پاؤ گے. اور خدا سےبخشش مانگتے رہو. بےشک خدا بخشنے والا مہربان ہے 73:20

بے شک وہ مراد کو پہنچ گيا جو پاک ہوا 87:14

اور اپنے پروردگار کے نام کا ذکر کرتا رہا اور نماز پڑھتا رہا87:15

اور ان کو حکم تو يہي ہوا تھا کہ اخلاص عمل کے ساتھ خدا کي عبادت کريں (اور) يکسو ہو کراورنماز پڑھيں اور زکو?ة ديں اور يہي سچا دين ہے98:5


Back to List View : Arabic Text