پھر شيطان نے دونوں کو وہاں سے پھسلا ديا اور جس (عيش ونشاط) ميں تھے، اس سے ان کو نکلوا ديا. تب ہم نے حکم ديا کہ (بہشت بريں سے) چلے جاؤ. تم ايک دوسرے کے دشمن ہو، اور تمہارے ليے زمين ميں ايک وقت تک ٹھکانا اور معاش (مقرر کر ديا گيا) ہے2:36
اور جو کافر ہيں ان کے لئے دنيا کي زندگي خوشنما کر دي گئي ہے اور وہ مومنوں سے تمسخر کرتے ہيں ليکن جو پرہيز گار ہيں وہ قيامت کے دن ان پر غالب ہوں گے اور خدا جس کو چاہتا ہے بےشمار رزق ديتا ہے 2:212
کوئي ہے کہ خدا کو قرض حسنہ دے کہ وہ اس کے بدلے اس کو کئي حصے زيادہ دے گا. اور خدا ہي روزي کو تنگ کرتا اور (وہي اسے) کشادہ کرتا ہے. اور تم اسي کي طرف لوٹ کر جاؤ گے2:245
(تب) عيسي? بن مريم نے دعا کي کہ اے ہمارے پروردگار! ہم پر آسمان سے خوان نازل فرما کہ ہمارے ليے (وہ دن) عيد قرار پائے يعني ہمارے اگلوں اور پچھلوں (سب) کے ليے اور وہ تيري طرف سے نشاني ہو اور ہميں رزق دے تو بہتر رزق دينے والا ہے 5:114
کہو کيا ميں خدا کو چھوڑ کر کسي اور کو مددگار بناؤں کہ (وہي تو) آسمانوں اور زمين کا پيدا کرنے والا ہے اور وہي (سب کو) کھانا ديتا ہے اور خود کسي سے کھانا نہيں ليتا (يہ بھي) کہہ دو کہ مجھے يہ حکم ہوا ہے کہ ميں سب سے پہلے اسلام لانے والا ہوں اور يہ کہ تم (اے پيغمبر!) مشرکوں ميں نہ ہونا 6:14
اور ہم ہي نے زمين ميں تمہارا ٹھکانہ بنايا اور اس ميں تمہارے ليے سامان معشيت پيدا کئے. (مگر) تم کم ہي شکر کرتے ہو 7:10
(خدا نے) فرمايا (تم سب بہشت سے) اتر جاؤ (اب سے) تم ايک دوسرے کے دشمن ہو اور تمہارے ليے ايک وقت (خاص) تک زمين پر ٹھکانہ اور (زندگي کا) سامان (کر ديا گيا) ہے 7:24
اور زمين پر کوئي چلنے پھرنے والا نہيں مگر اس کا رزق خدا کے ذمے ہے وہ جہاں رہتا ہے، اسے بھي جانتا ہے اور جہاں سونپا جاتا ہے اسے بھي. يہ سب کچھ کتاب روشن ميں (لکھا ہوا) ہے11:6
خدا جس کا چاہتا ہے رزق فراخ کر ديتا ہے اور (جس کا چاہتا ہے) تنگ کر ديتا ہے. اور کافر لوگ دنيا کي زندگي پر خوش ہو رہے ہيں اور دنيا کي زندگي آخرت (کے مقابلے) ميں (بہت) تھوڑا فائدہ ہے13:26
اور خدا نے رزق (ودولت) ميں بعض کو بعض پر فضيلت دي ہے تو جن لوگوں کو فضيلت دي ہے وہ اپنا رزق اپنے مملوکوں کو تو دے ڈالنے والے ہيں نہيں کہ سب اس ميں برابر ہوجائيں. تو کيا يہ لوگ نعمت الہي? کے منکر ہيں 16:71
اور خدا ايک بستي کي مثال بيان فرماتا ہے کہ (ہر طرح) امن چين سے بستي تھي ہر طرف سے رزق بافراغت چلا آتا تھا. مگر ان لوگوں نے خدا کي نعمتوں کي ناشکري کي تو خدا نے ان کے اعمال کے سبب ان کو بھوک اور خوف کا لباس پہنا کر (ناشکري کا) مزہ چکھا ديا 16:112
بےشک تمہارا پروردگار جس کي روزي چاہتا ہے فراخ کرديتا ہے اور (جس کي روزي چاہتا ہے) تنگ کرديتا ہے وہ اپنے بندوں سے خبردار ہے اور (ان کو) ديکھ رہا ہے 17:30
اور اپني اولاد کو مفلسي کے خوف سے قتل نہ کرنا. (کيونکہ) ان کو اور تم کو ہم ہي رزق ديتے ہيں. کچھ شک نہيں کہ ان کا مار ڈالنا بڑا سخت گناہ ہے 17:31
اور اپنے گھر والوں کو نماز کا حکم کرو اور اس پر قائم رہو. ہم تم سے روزي کے خواستگار نہيں. بلکہ تمہيں ہم روزي ديتے ہيں اور (نيک) انجام (اہل) تقوي? کا ہے 20:132
تاکہ خدا ان کو ان کے عملوں کا بہت اچھا بدلہ دے اور اپنے فضل سے زيادہ بھي عطا کرے. اور جس کو چاہتا ہے خدا بےشمار رزق ديتا ہے 24:38
اور کہتے ہيں کہ اگر ہم تمہارے ساتھ ہدايت کي پيروي کريں تو اپنے ملک سے اُچک لئے جائيں. کيا ہم نے اُن کو حرم ميں جو امن کا مقام ہے جگہ نہيں دي. جہاں ہر قسم کے ميوے پہنچائے جاتے ہيں (اور يہ) رزق ہماري طرف سے ہے ليکن ان ميں سے اکثر نہيں جانتے28:57
اور وہ لوگ جو کل اُس کے رتبے کي تمنا کرتے تھے صبح کو کہنے لگے ہائے شامت! خدا ہي تو اپنے بندوں ميں سے جس کے لئے چاہتا ہے رزق فراخ کر ديتا ہے اور (جس کے لئے چاہتا ہے) تنگ کر ديتا ہے. اگر خدا ہم پر احسان نہ کرتا تو ہميں بھي دھنسا ديتا. ہائے خرابي! کافر نجات نہيں پا سکتے 28:82
اور بہت سے جانور ہيں جو اپنا رزق اُٹھائے نہيں پھرتے خدا ہي ان کو رزق ديتا ہے اور تم کو بھي. اور وہ سننے والا اور جاننے والا ہے29:60
خدا ہي اپنے بندوں ميں سے جس کے لئے چاہتا ہے روزي فراخ کر ديتا ہے اور جس کے لئے چاہتا ہے تنگ کر ديتا ہے بيشک خدا ہر چيز سے واقف ہے29:62
کيا اُنہوں نے نہيں ديکھا کہ خدا ہي جس کے لئے چاہتا ہے رزق فراخ کرتا ہے اور( جس کے لئے چاہتا ہے) تنگ کرتا ہے. بيشک اس ميں ايمان لانے والوں کے لئے نشانياں ہيں 30:37
پوچھو کہ تم کو آسمانوں اور زمين سے کون رزق ديتا ہے؟ کہو کہ خدا اور ہم يا تم (يا تو) سيدھے رستے پر ہيں يا صريح گمراہي ميں 34:24
کہہ دو کہ ميرا رب جس کے لئے چاہتا ہے روزي فراخ کرديتا ہے (اور جس کے لئے چاہتا ہے) تنگ کرديتا ہے ليکن اکثر لوگ نہيں جانتے34:36
کہہ دو کہ ميرا پروردگار اپنے بندوں ميں سے جس کے لئے چاہتا ہے روزي فراخ کرديتا ہے اور (جس کے لئے چاہتا ہے) تنگ کرديتا ہے اور تم جو چيز خرچ کرو گے وہ اس کا (تمہيں) عوض دے گا. اور وہ سب سے بہتر رزق دينے والا ہے 34:39
خدا جو اپني رحمت (کا دروازہ) کھول دے تو کوئي اس کو بند کرنے والا نہيں. اور جو بند کردے تو اس کے بعد کوئي اس کو کھولنے والا نہيں. اور وہ غالب حکمت والا ہے 35:2
لوگو خدا کے جو تم پر احسانات ہيں ان کو ياد کرو. کيا خدا کے سوا کوئي اور خالق (اور رازق ہے) جو تم کو آسمان اور زمين سے رزق دے. اس کے سوا کوئي معبود نہيں پس تم کہاں بہکے پھرتے ہو؟ 35:3
کيا ان کو معلوم نہيں کہ خدا ہي جس کے لئے چاہتا ہے رزق کو فراخ کرديتا ہے اور (جس کے لئے چاہتا ہے) تنگ کر ديتا ہے. جو لوگ ايمان لاتے ہيں ان کے لئے اس ميں (بہت سي) نشانياں ہيں39:52
وہي تو ہے جو تم کو اپني نشانياں دکھاتا ہے اور تم پر آسمان سے رزق اُتارتا ہے. اور نصيحت تو وہي پکڑتا ہے جو (اس کي طرف) رجوع کرتا ہے 40:13
آسمانوں اور زمين کي کنجياں اسي کے ہاتھ ميں ہيں. وہ جس کے لئے چاہتا ہے رزق فراخ کرديتا ہے (اور جس کے لئے چاہتا ہے) تنگ کرديتا ہے. بےشک وہ ہر چيز سے واقف ہے 42:12
خدا اپنے بندوں پر مہربان ہے وہ جس کو چاہتا ہے رزق ديتا ہے. اور وہ زور والا (اور) زبردست ہے 42:19
اور اگر خدا اپنے بندوں کے لئے رزق ميں فراخي کرديتا تو زمين ميں فساد کرنے لگتے. ليکن وہ جو چيز چاہتا ہے اندازے کے ساتھ نازل کرتا ہے. بےشک وہ اپنے بندوں کو جانتا اور ديکھتا ہے 42:27
اور تمہارا رزق اور جس چيز کا تم سے وعدہ کيا جاتا ہے آسمان ميں ہے 51:22
خدا ہي تو رزق دينے والا زور آور اور مضبوط ہے51:58
(يہ باتيں) اس لئے (بيان کي گئي ہيں) کہ اہل کتاب جان ليں کہ وہ خدا کے فضل پر کچھ بھي قدرت نہيں رکھتے. اور يہ کہ فضل خدا ہي کے ہاتھ ہے جس کو چاہتا ہے ديتا ہے اورخدا بڑے فضل کا مالک ہے 57:29
اور جب يہ لوگ سودا بکتا يا تماشا ہوتا ديکھتے ہيں تو ادھر بھاگ جاتے ہيں اور تمہيں (کھڑے کا) کھڑا چھوڑ جاتے ہيں. کہہ دو کہ جو چيز خدا کے ہاں ہے وہ تماشے اور سودے سے کہيں بہتر ہے اور خدا سب سے بہتر رزق دينے والا ہے 62:11
اور اس کو ايسي جگہ سے رزق دے گا جہاں سے (وہم و) گمان بھي نہ ہو. اور جو خدا پر بھروسہ رکھے گا تو وہ اس کو کفايت کرے گا. خدا اپنے کام کو (جو وہ کرنا چاہتا ہے) پورا کرديتا ہے. خدا نے ہر چيز کا اندازہ مقرر کر رکھا ہے 65:3 |