hadminin

TAFHEEM-UL-QURAN

  
Home | Read | Q-Signs | Slides | Presentations | Prayers | Orders | About Us | Return To Group

Comments, On Life of This World

Translation by   


اور جو کافر ہيں ان کے لئے دنيا کي زندگي خوشنما کر دي گئي ہے اور وہ مومنوں سے تمسخر کرتے ہيں ليکن جو پرہيز گار ہيں وہ قيامت کے دن ان پر غالب ہوں گے اور خدا جس کو چاہتا ہے بےشمار رزق ديتا ہے 2:212

لوگوں کو ان کي خواہشوں کي چيزيں يعني عورتيں اور بيٹے اور سونے اور چاندي کے بڑے بڑے ڈھير اور نشان لگے ہوئے گھوڑے اور مويشي اور کھيتي بڑي زينت دار معلوم ہوتي ہيں (مگر) يہ سب دنيا ہي کي زندگي کے سامان ہيں اور خدا کے پاس بہت اچھا ٹھکانا ہے 3:14

(اے پيغمبر ان سے) کہو کہ بھلا ميں تم کو ايسي چيز بتاؤں جو ان چيزوں سے کہيں اچھي ہو (سنو) جو لوگ پرہيزگار ہيں ان کے ليے خدا کے ہاں باغات (بہشت) ہيں جن کے نيچے نہريں بہہ رہي ہيں ان ميں وہ ہميشہ رہيں گے اور پاکيزہ عورتيں ہيں اور (سب سے بڑھ کر) خدا کي خوشنودي اور خدا (اپنے نيک) بندوں کو ديکھ رہا ہے3:15

ہر متنفس کو موت کا مزا چکھنا ہے اور تم کو قيامت کے دن تمہارے اعمال کا پورا پورا بدلا ديا جائے گا. تو جو شخص آتش جہنم سے دور رکھا گيا اور بہشت ميں داخل کيا گيا وہ مراد کو پہنچ گيا اور دنيا کي زندگي تو دھوکے کا سامان ہے 3:185

مومنو! تمہيں کيا ہوا ہے کہ جب تم سے کہا جاتا ہے کہ خدا کي راہ ميں (جہاد کے ليے) نکلو تو تم (کاہلي کے سبب سے) زمين پر گرے جاتے ہو (يعني گھروں سے نکلنا نہيں چاہتے) کيا تم آخرت (کي نعمتوں) کو چھوڑ کر دينا کي زندگي پر خوش ہو بيٹھے ہو. دنيا کي زندگي کے فائدے تو آخرت کے مقابل بہت ہي کم ہيں 9:38

جو لوگ دنيا کي زندگي اور اس کي زيب و زينت کے طالب ہوں ہم ان کے اعمال کا بدلہ انہيں دنيا ميں ہي دے ديتے ہيں اور اس ميں ان کي حق تلفي نہيں کي جاتي11:15

خدا جس کا چاہتا ہے رزق فراخ کر ديتا ہے اور (جس کا چاہتا ہے) تنگ کر ديتا ہے. اور کافر لوگ دنيا کي زندگي پر خوش ہو رہے ہيں اور دنيا کي زندگي آخرت (کے مقابلے) ميں (بہت) تھوڑا فائدہ ہے13:26

مال اور بيٹے تو دنيا کي زندگي کي (رونق و) زينت ہيں. اور نيکياں جو باقي رہنے والي ہيں وہ ثواب کے لحاظ سے تمہارے پروردگار کے ہاں بہت اچھي اور اميد کے لحاظ سے بہت بہتر ہيں18:46

(خدا) پوچھے گا کہ تم زمين ميں کتنے برس رہے؟ 23:112

وہ کہيں گے کہ ہم ايک روز يا ايک روز سے بھي کم رہے تھے، شمار کرنے والوں سے پوچھ ليجيئے 23:113

(خدا) فرمائے گا کہ (وہاں) تم (بہت ہي) کم رہے. کاش تم جانتے ہوتے 23:114

اور يہ دنيا کي زندگي تو صرف کھيل اور تماشہ ہے اور( ہميشہ کي) زندگي (کا مقام) تو آخرت کا گھر ہے. کاش يہ (لوگ) سمجھتے29:64

يہ تو دنيا کي ظاہري زندگي کو جانتے ہيں. اور آخرت (کي طرف) سے غافل ہيں 30:7

لوگو اپنے پروردگار سے ڈرو اور اُس دن کا خوف کرو کہ نہ تو باپ اپنے بيٹے کے کچھ کام آئے. اور نہ بيٹا باپ کے کچھ کام آسکے. بيشک خدا کا وعدہ سچا ہے پس دنيا کي زندگي تم کو دھوکے ميں نہ ڈال دے. اور نہ فريب دينے والا (شيطان) تمہيں خدا کے بارے ميں کسي طرح کا فريب دے 31:33

جو شخص آخرت کي کھيتي کا خواستگار ہو اس کو ہم اس ميں سے ديں گے. اور جو دنيا کي کھيتي کا خواستگار ہو اس کو ہم اس ميں سے دے ديں گے. اور اس کا آخرت ميں کچھ حصہ نہ ہوگا 42:20

دنيا کي زندگي تو محض کھيل اور تماشا ہے. اور اگر تم ايمان لاؤ گے اور پرہيزگاري کرو گے تو وہ تم کو تمہارا اجر دے گا. اور تم سے تمہارا مال طلب نہيں کرے گا47:36

جان رکھو کہ دنيا کي زندگي محض کھيل اور تماشا اور زينت (وآرائش) اور تمہارے آپس ميں فخر (وستائش) اور مال واولاد کي ايک دوسرے سے زيادہ طلب (وخواہش) ہے (اس کي مثال ايسي ہے) جيسے بارش کہ (اس سے کھيتي اُگتي اور) کسانوں کو کھيتي بھلي لگتي ہے پھر وہ خوب زور پر آتي ہے پھر (اے ديکھنے والے) تو اس کو ديکھتا ہے کہ (پک کر) زرد پڑ جاتي ہے پھر چورا چورا ہوجاتي ہے اور آخرت ميں (کافروں کے لئے) عذاب شديد اور (مومنوں کے لئے) خدا کي طرف سے بخشش اور خوشنودي ہے. اور دنيا کي زندگي تو متاع فريب ہے 57:20

(بندو) اپنے پروردگار کي بخشش کي طرف اور جنت کي( طرف) جس کا عرض آسمان اور زمين کے عرض کا سا ہے. اور جو ان لوگوں کے لئے تيار کي گئي ہے جو خدا پر اور اس کے پيغمبروں پر ايمان لائے ہيں لپکو. يہ خدا کا فضل ہے جسے چاہے عطا فرمائے. اور خدا بڑے فضل کا مالک ہے 57:21

مگر تم لوگ تو دنيا کي زندگي کو اختيار کرتے ہو87:16

حالانکہ آخرت بہت بہتر اور پائندہ تر ہے 87:17


Back to List View : Arabic Text