hadminin

TAFHEEM-UL-QURAN

  
Home | Read | Q-Signs | Slides | Presentations | Prayers | Orders | About Us | Return To Group

Order, Zikar-e-Allah(swt)

Translation by   


سو تم مجھے ياد کرو. ميں تمہيں ياد کيا کروں گا. اور ميرے احسان مانتے رہنا اور ناشکري نہ کرنا2:152

پھر جب تم نماز تمام کرچکو تو کھڑے اور بيٹھے اور ليٹے (ہر حالت ميں) خدا کو ياد کرو پھر جب خوف جاتا رہے تو (اس طرح سے) نماز پڑھو (جس طرح امن کي حالت ميں پڑھتے ہو) بےشک نماز کا مومنوں پر اوقات (مقررہ) ميں ادا کرنا فرض ہے 4:103

اور خدا کے سب نام اچھے ہي اچھے ہيں. تو اس کو اس کے ناموں سے پکارا کرو اور جو لوگ اس کے ناموں ميں کجي اختيار کرتے ہيں ان کو چھوڑ دو. وہ جو کچھ کر رہے ہيں عنقريب اس کي سزا پائيں گے 7:180

اور جب قرآن پڑھا جائے تو توجہ سے سنا کرو اور خاموش رہا کرو تاکہ تم پر رحم کيا جائے 7:204

اور اپنے پروردگار کو دل ہي دل ميں عاجزي اور خوف سے اور پست آواز سے صبح وشام ياد کرتے رہو اور (ديکھنا) غافل نہ ہونا 7:205

مومنو! جب (کفار کي) کسي جماعت سے تمہارا مقابلہ ہو تو ثابت قدم رہو اور خدا کو بہت ياد کرو تاکہ مراد حاصل کرو8:45

(يعني) جو لوگ ايمان لاتے اور جن کے دل يادِ خدا سے آرام پاتے ہيں (ان کو) اور سن رکھو کہ خدا کي ياد سے دل آرام پاتے ہيں 13:28

اور جب تم قرآن پڑھنے لگو تو شيطان مردود سے پناہ مانگ ليا کرو 16:98

پس خدا نے جو تم کو حلال طيّب رزق ديا ہے اسے کھاؤ. اور الله کي نعمتوں کا شکر کرو. اگر اسي کي عبادت کرتے ہو 16:114

(اے محمد) سورج کے ڈھلنے سے رات کے اندھيرے تک (ظہر، عصر، مغرب، عشا کي) نمازيں اور صبح کو قرآن پڑھا کرو. کيوں صبح کے وقت قرآن کا پڑھنا موجب حضور (ملائکہ) ہے 17:78

اور بعض حصہ شب ميں بيدار ہوا کرو (اور تہجد کي نماز پڑھا کرو). (يہ شب خيزي) تمہاري لئے (سبب) زيادت ہے (ثواب اور نماز تہجد تم کو نفل) ہے قريب ہے کہ خدا تم کو مقام محمود ميں داخل کرے 17:79

اور جو لوگ صبح و شام اپنے پروردگار کو پکارتے اور اس کي خوشنودي کے طالب ہيں. ان کے ساتھ صبر کرتے رہو. اور تمہاري نگاہيں ان ميں (گزر کر اور طرف) نہ دوڑيں کہ تم آرائشِ زندگاني دنيا کے خواستگار ہوجاؤ. اور جس شخص کے دل کو ہم نے اپني ياد سے غافل کرديا ہے اور وہ اپني خواہش کي پيروي کرتا ہے اور اس کا کام حد سے بڑھ گيا ہے اس کا کہا نہ ماننا 18:28

اور بےشک خدا ہي ميرا اور تمہارا پروردگار ہے تو اسي کي عبادت کرو. يہي سيدھا رستہ ہے19:36

تو تم اور تمہارا بھائي دونوں ہماري نشانياں لے کر جاؤ اور ميري ياد ميں سستي نہ کرنا 20:42

پس جو کچھ يہ بکواس کرتے ہيں اس پر صبر کرو. اور سورج کے نکلنے سے پہلے اور اس کے غروب ہونے سے پہلے اپنے پروردگار کي تسبيح وتحميد کيا کرو. اور رات کي ساعات (اولين) ميں بھي اس کي تسبيح کيا کرو اور دن کي اطراف (يعني دوپہر کے قريب ظہر کے وقت بھي) تاکہ تم خوش ہوجاؤ 20:130

خدا تک نہ اُن کا گوشت پہنچتا ہے اور نہ خون. بلکہ اس تک تمہاري پرہيزگاري پہنچتي ہے. اسي طرح خدا نے ان کو تمہارا مسخر کر ديا ہے تاکہ اس بات کے بدلے کہ اس نے تم کو ہدايت بخشي ہے اسے بزرگي سے ياد کرو. اور (اے پيغمبر) نيکوکاروں کو خوشخبري سنا دو 22:37

مومنو! رکوع کرتے اور سجدے کرتے اور اپنے پروردگار کي عبادت کرتے رہو اور نيک کام کرو تاکہ فلاح پاؤ 22:77

اور جب تم اور تمہارے ساتھي کشتي ميں بيٹھ جاؤ تو (خدا کا شکر کرنا اور) کہنا کہ سب تعريف خدا ہي کو (سزاوار) ہے. جس نے ہم کو نجات بخشي ظالم لوگوں سے 23:28

اور اس (خدائے) زندہ پر بھروسہ رکھو جو (کبھي) نہيں مرے گا اور اس کي تعريف کے ساتھ تسبيح کرتے رہو. اور وہ اپنے بندوں کے گناہوں سے خبر رکھنے کو کافي ہے25:58

(کہہ دو) کہ مجھ کو يہي ارشاد ہوا ہے کہ اس شہر (مکہ) کے مالک کي عبادت کروں جس نے اس کو محترم (اور مقام ادب) بنايا ہے اور سب چيز اُسي کي ہے اور يہ بھي حکم ہوا ہے کہ اس کا حکم بردار رہوں 27:91

اور يہ بھي کہ قرآن پڑھا کروں. تو جو شخص راہ راست اختيار کرتا ہے تو اپنے ہي فائدے کے لئے اختيار کرتا ہے. اور جو گمراہ رہتا ہے تو کہہ دو کہ ميں تو صرف نصيحت کرنے والا ہوں 27:92

(اے محمد?! يہ) کتاب جو تمہاري طرف وحي کي گئي ہے اس کو پڑھا کرو اور نماز کے پابند رہو. کچھ شک نہيں کہ نماز بےحيائي اور بري باتوں سے روکتي ہے. اور خدا کا ذکر بڑا (اچھا کام) ہے. اور جو کچھ تم کرتے ہو خدا اُسے جانتا ہے29:45

تو جس وقت تم کو شام ہو اور جس وقت صبح ہو خدا کي تسبيح کرو (يعني نماز پڑھو) 30:17

اور آسمانوں اور زمين ميں اُسي کي تعريف ہے. اور تيسرے پہر بھي اور جب دوپہر ہو (اُس وقت بھي نماز پڑھا کرو) 30:18

ہماري آيتوں پر تو وہي لوگ ايمان لاتے ہيں کہ جب اُن کو اُن سے نصيحت کي جاتي ہے تو سجدے ميں گرپڑتے اور اپنے پروردگار کي تعريف کے ساتھ تسبيح کرتے ہيں اور غرور نہيں کرتے32:15

اے اہل ايمان خدا کا بہت ذکر کيا کرو 33:41

اور صبح اور شام اس کي پاکي بيان کرتے رہو 33:42

جو لوگ خدا کي کتاب پڑھتے اور نماز کي پابندي کرتے ہيں اور جو کچھ ہم نے ان کو ديا ہے اس ميں سے پوشيدہ اور ظاہر خرچ کرتے ہيں وہ اس تجارت (کے فائدے) کے اميدوار ہيں جو کبھي تباہ نہيں ہوگي 35:29

تو صبر کرو بےشک خدا کا وعدہ سچا ہے اور اپنے گناہوں کي معافي مانگو اور صبح وشام اپنے پروردگار کي تعريف کے ساتھ تسبيح کرتے رہو40:55

اور تمہارے پروردگار نے کہا ہے کہ تم مجھ سے دعا کرو ميں تمہاري (دعا) قبول کروں گا. جو لوگ ميري عبادت سے ازراہ تکبر کنياتے ہيں. عنقريب جہنم ميں ذليل ہو کر داخل ہوں گے40:60

وہ زندہ ہے (جسے موت نہيں) اس کے سوا کوئي عبادت کے لائق نہيں تو اس کي عبادت کو خالص کر کر اسي کو پکارو. ہر طرح کي تعريف خدا ہي کو (سزاوار) ہے جو تمام جہان کا پروردگار ہے40:65

اور رات اور دن اور سورج اور چاند اس کي نشانيوں ميں سے ہيں. تم لوگ نہ تو سورج کو سجدہ کرو اور نہ چاند کو. بلکہ خدا ہي کو سجدہ کرو جس نے ان چيزوں کو پيدا کيا ہے اگر تم کو اس کي عبادت منظور ہے 41:37

تاکہ (مسلمانو) تم لوگ خدا پر اور اس کے پيغمبر پر ايمان لاؤ اور اس کي مدد کرو اور اس کو بزرگ سمجھو. اور صبح وشام اس کي تسبيح کرتے رہو 48:9

تو جو کچھ يہ (کفار) بکتے ہيں اس پر صبر کرو اور آفتاب کے طلوع ہونے سے پہلے اور اس کے غروب ہونے سے پہلے اپنے پروردگار کي تعريف کے ساتھ تسبيح کرتے رہو 50:39

اور رات کے بعض اوقات ميں بھي اور نماز کے بعد بھي اس (کے نام) کي تنزيہ کيا کرو 50:40

اور تم اپنے پروردگار کے حکم کے انتظار ميں صبر کئے رہو. تم تو ہماري آنکھوں کے سامنے ہو اور جب اُٹھا کرو تو اپنے پروردگار کي تعريف کے ساتھ تسبيح کيا کرو 52:48

اور رات کے بعض اوقات ميں بھي اور ستاروں کے غروب ہونے کے بعد بھي اس کي تنزيہ کيا کرو 52:49

تو خدا کے آگے سجدہ کرو اور (اسي کي) عبادت کرو53:62

تو تم اپنے پروردگار بزرگ کے نام کي تسبيح کرو 56:74

تو تم اپنے پروردگار بزرگ کے نام کي تسبيح کرتے رہو 56:96

مومنو! جب جمعے کے دن نماز کے لئے اذان دي جائے تو خدا کي ياد (يعني نماز) کے لئے جلدي کرو اور (خريدو) فروخت ترک کردو. اگر سمجھو تو يہ تمہارے حق ميں بہتر ہے 62:9

پھر جب نماز ہوچکے تو اپني اپني راہ لو اور خدا کا فضل تلاش کرو اور خدا کو بہت بہت ياد کرتے رہو تاکہ نجات پاؤ 62:10

مومنو! تمہارا مال اور اولاد تم کو خدا کي ياد سے غافل نہ کردے. اور جو ايسا کرے گا تو وہ لوگ خسارہ اٹھانے والے ہيں 63:9

سو تم اپنے پروردگار عزوجل کے نام کي تنزيہ کرتے رہو69:52

کچھ شک نہيں کہ رات کا اٹھنا (نفس بہيمي) کو سخت پامال کرتا ہے اور اس وقت ذکر بھي خوب درست ہوتا ہے73:6

تمہارا پروردگار خوب جانتا ہے کہ تم اور تمہارے ساتھ کے لوگ (کبھي) دو تہائي رات کے قريب اور (کبھي) آدھي رات اور (کبھي) تہائي رات قيام کيا کرتے ہو. اور خدا تو رات اور دن کا اندازہ رکھتا ہے. اس نے معلوم کيا کہ تم اس کو نباہ نہ سکو گے تو اس نے تم پر مہرباني کي. پس جتنا آساني سے ہوسکے (اتنا) قرآن پڑھ ليا کرو. اس نے جانا کہ تم ميں بعض بيمار بھي ہوتے ہيں اور بعض خدا کے فضل (يعني معاش) کي تلاش ميں ملک ميں سفر کرتے ہيں اور بعض خدا کي راہ ميں لڑتے ہيں. تو جتنا آساني سے ہوسکے اتنا پڑھ ليا کرو. اور نماز پڑھتے رہو اور زکو?ة ادا کرتے رہو اور خدا کو نيک (اور خلوص نيت سے) قرض ديتے رہو. اور جو عمل نيک تم اپنے لئے آگے بھيجو گے اس کو خدا کے ہاں بہتر اور صلے ميں بزرگ تر پاؤ گے. اور خدا سےبخشش مانگتے رہو. بےشک خدا بخشنے والا مہربان ہے 73:20

اور صبح وشام اپنے پروردگار کا نام ليتے رہو76:25

اور رات کو بڑي رات تک سجدے کرو اور اس کي پاکي بيان کرتے رہو76:26

اے پيغمبر) اپنے پروردگار جليل الشان کے نام کي تسبيح کرو )87:1

جس نے (انسان کو) بنايا پھر( اس کے اعضاء کو) درست کيا 87:2

اور اپنے پروردگار کي نعمتوں کا بيان کرتے رہنا 93:11

تو جب فارغ ہوا کرو تو (عبادت ميں) محنت کيا کرو 94:7

اور اپنے پروردگار کي طرف متوجہ ہو جايا کرو 94:8

تو اپنے پروردگار کي تعريف کے ساتھ تسبيح کرو اور اس سے مغفرت مانگو، بے شک وہ معاف کرنے والا ہے 110:3


Back to List View : Arabic Text