وہي (رات کے اندھيرے سے) صبح کي روشني پھاڑ نکالتا ہے اور اسي نے رات کو (موجب) آرام (ٹھہرايا) اور سورج اور چاند کو (ذرائع) شمار بنايا ہے. يہ خدا کے (مقرر کئے ہوئے) اندازے ہيں جو غالب (اور) علم والا ہے 6:96
اور وہي تو ہے جس نے تمہارے لئے ستارے بنائے تاکہ جنگلوں اور درياؤں کے اندھيروں ميں ان سے رستے معلوم کرو. عقل والوں کے لئے ہم نے اپني آيتيں کھول کھول کر بيان کردي ہيں 6:97
اور وہي تو ہے جس نے تم کو ايک شخص سے پيدا کيا. پھر (تمہارے لئے) ايک ٹھہرنے کي جگہ ہے اور ايک سپرد ہونے کي سمجھنے والوں کے لئے ہم نے (اپني) آيتيں کھول کھول کر بيان کردي ہيں 6:98
اور وہي تو ہے جو آسمان سے مينھ برساتا ہے. پھر ہم ہي (جو مينھ برساتے ہيں) اس سے ہر طرح کي روئيدگي اگاتے ہيں. پھر اس ميں سے سبز سبز کونپليں نکالتے ہيں. اور ان کونپلوں ميں سے ايک دوسرے کے ساتھ جڑے ہوئے دانے نکالتے ہيں اور کھجور کے گابھے ميں سے لٹکتے ہوئے گچھے اور انگوروں کے باغ اور زيتون اور انار جو ايک دوسرے سے ملتے جلتے بھي ہيں. اور نہيں بھي ملتے. يہ چيزيں جب پھلتي ہيں تو ان کے پھلوں پر اور (جب پکتي ہيں تو) ان کے پکنے پر نظر کرو. ان ميں ان لوگوں کے لئے جو ايمان لاتے ہيں (قدرت خدا کي بہت سي) نشانياں ہيں 6:99
تو جس شخص کو خدا چاہتا ہے کہ ہدايت بخشے اس کا سينہ اسلام کے ليے کھول ديتا ہے اور جسے چاہتا ہے کہ گمراہ کرے اس کا سينہ تنگ اور گھٹا ہوا کر ديتا ہے گويا وہ آسمان پر چڑھ رہا ہے اس طرح خدا ان لوگوں پر جو ايمان نہيں لاتے عذاب بھيجتا ہے6:125
اور يہي تمہارے پروردگار کا سيدھا رستہ ہے جو لوگ غور کرنے والے ہيں ان کے ليے ہم نے اپني آيتيں کھول کھول کر بيان کر دي ہيں6:126
اے نبي آدم ہم نے تم پر پوشاک اتاري کہ تمہارا ستر ڈھانکے اور (تمہارے بدن کو) زينت (دے) اور (جو) پرہيزگاري کا لباس (ہے) وہ سب سے اچھا ہے. يہ خدا کي نشانياں ہيں تاکہ لوگ نصحيت پکڑ يں7:26
جو زمين پاکيزہ (ہے) اس ميں سے سبزہ بھي پروردگار کے حکم سے (نفيس ہي) نکلتا ہے اور جو خراب ہے اس ميں جو کچھ ہے ناقص ہوتا ہے. اسي طرح ہم آيتوں کو شکرگزار لوگوں کے لئے پھير پھير کر بيان کرتے ہيں7:58
وہي تو ہے جس نے سورج کو روشن اور چاند کو منور بنايا اور چاند کي منزليں مقرر کيں تاکہ تم برسوں کا شمار اور (کاموں کا) حساب معلوم کرو. يہ (سب کچھ) خدا نے تدبير سے پيدا کيا ہے. سمجھنے والوں کے ليے وہ اپني آياتيں کھول کھول کر بيان فرماتا ہے10:5
اور ہم ہي ہوائيں چلاتے ہيں (جو بادلوں کے پاني سے) بھري ہوئي ہوتي ہيں اور ہم ہي آسمان سے مينہ برساتے ہيں اور ہم ہي تم کو اس کا پاني پلاتے ہيں اور تم تو اس کا خرانہ نہيں رکھتے 15:22
اور ہر قسم کے ميوے کھا. اور اپنے پروردگار کے صاف رستوں پر چلي جا. اس کے پيٹ سے پينے کي چيز نکلتي ہے جس کے مختلف رنگ ہوتے ہيں اس ميں لوگوں (کے کئي امراض) کي شفا ہے. بےشک سوچنے والوں کے ليے اس ميں بھي نشاني ہے16:69
کيا يہ بات ان لوگوں کے لئے موجب ہدايت نہ ہوئي کہ ہم ان سے پہلے بہت سے لوگوں کو ہلاک کرچکے ہيں جن کے رہنے کے مقامات ميں يہ چلتے پھرتے ہيں. عقل والوں کے لئے اس ميں (بہت سي) نشانياں ہيں 20:128
کيا کافروں نے نہيں ديکھا کہ آسمان اور زمين دونوں ملے ہوئے تھے تو ہم نے جدا جدا کرديا. اور تمام جاندار چيزيں ہم نے پاني سے بنائيں. پھر يہ لوگ ايمان کيوں نہيں لاتے؟ 21:30
اور ہم نے زمين ميں پہاڑ بنائے تاکہ لوگوں (کے بوجھ) سے ہلنے (اور جھکنے) نہ لگے اور اس ميں کشادہ راستے بنائے تاکہ لوگ ان پر چليں 21:31
اور وہي تو ہے جس نے رات اور دن اور سورج اور چاند کو بنايا. (يہ) سب (يعني سورج اور چاند اور ستارے) آسمان ميں (اس طرح چلتے ہيں گويا) تير رہے ہيں 21:33
بلکہ ہم ان لوگوں کو اور ان کے باپ دادا کو متمتع کرتے رہے يہاں تک کہ (اسي حالت ميں) ان کي عمريں بسر ہوگئيں. کيا يہ نہيں ديکھتے کہ ہم زمين کو اس کے کناروں سے گھٹاتے چلے آتے ہيں. تو کيا يہ لوگ غلبہ پانے والے ہيں؟ 21:44
لوگو اگر تم کو مرنے کے بعد جي اُٹھنے ميں کچھ شک ہو تو ہم نے تم کو (پہلي بار بھي تو) پيدا کيا تھا (يعني ابتدا ميں) مٹي سے پھر اس سے نطفہ بنا کر. پھر اس سے خون کا لوتھڑا بنا کر. پھر اس سے بوٹي بنا کر جس کي بناوٹ کامل بھي ہوتي ہے اور ناقص بھي تاکہ تم پر (اپني خالقيت) ظاہر کرديں. اور ہم جس کو چاہتے ہيں ايک ميعاد مقرر تک پيٹ ميں ٹھہرائے رکھتے ہيں پھر تم کو بچہ بنا کر نکالتے ہيں. پھر تم جواني کو پہنچتے ہو. اور بعض (قبل از پيري مرجاتے ہيں اور بعض شيخ فالي ہوجاتے اور بڑھاپے کي) نہايت خراب عمر کي طرف لوٹائے جاتے ہيں کہ بہت کچھ جاننے کے بعد بالکل بےعلم ہوجاتے ہيں. اور (اے ديکھنے والے) تو ديکھتا ہے (کہ ايک وقت ميں) زمين خشک (پڑي ہوتي ہے) پھر جب ہم اس پر مينہ برساتے ہيں تو شاداب ہوجاتي اور ابھرنے لگتي ہے اور طرح طرح کي بارونق چيزيں اُگاتي ہے22:5
يہ اس لئے کہ خدا رات کو دن ميں داخل کرديتا ہے اور دن کو رات ميں داخل کرتا ہے. اور خدا تو سننے والا ديکھنے والا ہے22:61
اور ہم ہي نے آسمان سے ايک اندازے کے ساتھ پاني نازل کيا. پھر اس کو زمين ميں ٹھہرا ديا اور ہم اس کے نابود کردينے پر بھي قادر ہيں 23:18
کيا تم نے نہيں ديکھا کہ خدا ہي بادلوں کو چلاتا ہے، اور ان کو آپس ميں ملا ديتا ہے، پھر ان کو تہ بہ تہ کرديتا ہے، پھر تم ديکھتے ہو کہ بادل ميں سے مينہ نکل (کر برس) رہا ہے اور آسمان ميں جو (اولوں کے) پہاڑ ہيں، ان سے اولے نازل کرتا ہے تو جس پر چاہتا ہے اس کو برسا ديتا ہے اور جس سے چاہتا ہے ہٹا ديتا ہے. اور بادل ميں جو بجلي ہوتي ہے اس کي چمک آنکھوں کو خيرہ کرکے بينائي کو اُچکے لئے جاتي ہے 24:43
اور خدا ہي رات اور دن کو بدلتا رہتا ہے. اہل بصارت کے لئے اس ميں بڑي عبرت ہے 24:44
بلکہ تم نے اپنے پروردگار (کي قدرت) کو نہيں ديکھا کہ وہ سائے کو کس طرح دراز کر (کے پھيلا) ديتا ہے. اور اگر وہ چاہتا تو اس کو (بےحرکت) ٹھيرا رکھتا پھر سورج کو اس کا رہنما بنا ديتا ہے25:45
پھر اس کو ہم آہستہ آہستہ اپني طرف سميٹ ليتے ہيں25:46
اور وہي تو ہے جس نے رات کو تمہارے لئے پردہ اور نيند کو آرام بنايا اور دن کو اُٹھ کھڑے ہونے کا وقت ٹھہرايا 25:47
اور وہي تو ہے جس نے دو درياؤں کو ملا ديا ايک کا پاني شيريں ہے پياس بجھانے والا اور دوسرے کا کھاري چھاتي جلانے والا. اور دونوں کے درميان ايک آڑ اور مضبوط اوٹ بنادي25:53
اور (خدا) بڑي برکت والا ہے جس نے آسمانوں ميں برج بنائے اور ان ميں (آفتاب کا نہايت روشن) چراغ اور چمکتا ہوا چاند بھي بنايا25:61
اور وہي تو ہے جس نے رات اور دن کو ايک دوسرے کے پيچھے آنے جانے والا بنايا. (يہ باتيں) اس شخص کے لئے جو غور کرنا چاہے يا شکرگزاري کا ارادہ کرے (سوچنے اور سمجھنے کي ہيں)25:62
بھلا کس نے زمين کو قرار گاہ بنايا اور اس کے بيچ نہريں بنائيں اور اس کے لئے پہاڑ بنائے اور (کس نے) دو درياؤں کے بيچ اوٹ بنائي (يہ سب کچھ خدا نے بنايا) تو کيا خدا کے ساتھ کوئي اور معبود بھي ہے؟ (ہرگز نہيں) بلکہ ان ميں اکثر دانش نہيں رکھتے27:61
کيا اُنہوں نے نہيں ديکھا کہ ہم نے رات کو (اس لئے) بنايا ہے کہ اس ميں آرام کريں اور دن کو روشن (بنايا ہے کہ اس ميں کام کريں) بےشک اس ميں مومن لوگوں کے لئے نشانياں ہيں 27:86
کہو بھلا ديکھو تو اگر خدا تم پر ہميشہ قيامت کے دن تک رات (کي تاريکي) کئے رہے تو خدا کے سوا کون معبود ہے ہے جو تم کو روشني لا دے تو کيا تم سنتے نہيں؟ 28:71
کہو تو بھلا ديکھو تو اگر خدا تم پر ہميشہ قيامت تک دن کئے رہے تو خدا کے سوا کون معبود ہے کہ تم کو رات لا دے جس ميں تم آرام کرو. تو کيا تم ديکھتے نہيں؟ 28:72
اور اس نے اپني رحمت سے تمہارے لئے رات کو اور دن کو بنايا تاکہ تم اس ميں آرام کرو اور اس ميں اس کا فضل تلاش کرو اور تاکہ شکر کرو 28:73
اور اسي کے نشانات (اور تصرفات) ميں سے ہے کہ اُس نے تمہيں مٹي سے پيدا کيا. پھر اب تم انسان ہوکر جا بجا پھيل رہے ہو 30:20
اور اسي کے نشانات (اور تصرفات) ميں سے ہے کہ اُس نے تمہارے لئے تمہاري ہي جنس کي عورتيں پيدا کيں تاکہ اُن کي طرف (مائل ہوکر) آرام حاصل کرو اور تم ميں محبت اور مہرباني پيدا کر دي جو لوگ غورکرتے ہيں اُن کے لئے ان باتوں ميں (بہت سي) نشانياں ہيں 30:21
اور اسي کے نشانات (اور تصرفات) ميں سے ہے آسمانوں اور زمين کا پيدا کرنا اور تمہاري زبانوں اور رنگوں کا جدا جدا ہونا. اہلِ دانش کے ليے ان (باتوں) ميں (بہت سي) نشانياں ہيں 30:22
اور اسي کے نشانات (اور تصرفات) ميں سے ہے تمہارا رات اور دن ميں سونا اور اُس کے فضل کا تلاش کرنا. جو لوگ سنتے ہيں اُن کے ليے ان باتوں ميں (بہت سي) نشانياں ہيں 30:23
اور اسي کے نشانات (اور تصرفات) ميں سے ہے کہ تم کو خوف اور اُميد دلانے کے لئے بجلي دکھاتا ہے اور آسمان سے مينھہ برساتا ہے. پھر زمين کو اس کے مر جانے کے بعد زندہ (و شاداب) کر ديتا ہے. عقل والوں کے لئے ان (باتوں) ميں (بہت سي) نشانياں ہيں 30:24
اور اسي کے نشانات (اور تصرفات) ميں سے ہے کہ آسمان اور زمين اس کے حکم سے قائم ہيں. پھر جب وہ تم کو زمين ميں سے (نکلنے کے لئے) آواز دے گا تو تم جھٹ نکل پڑو گے30:25
کيا اُنہوں نے نہيں ديکھا کہ خدا ہي جس کے لئے چاہتا ہے رزق فراخ کرتا ہے اور( جس کے لئے چاہتا ہے) تنگ کرتا ہے. بيشک اس ميں ايمان لانے والوں کے لئے نشانياں ہيں 30:37
اور اُسي کي نشانيوں ميں سے ہے کہ ہواؤں کو بھيجتا ہے کہ خوشخبري ديتي ہيں تاکہ تم کو اپني رحمت کے مزے چکھائے اور تاکہ اس کے حکم سے کشتياں چليں اور تاکہ اس کے فضل سے (روزي) طلب کرو عجب نہيں کہ تم شکر کرو30:46
خدا ہي تو ہے جو ہواؤں کو چلاتا ہے تو وہ بادل کو اُبھارتي ہيں. پھر خدا اس کو جس طرح چاہتا ہے آسمان ميں پھيلا ديتا اور تہ بتہ کر ديتا ہے پھر تم ديکھتے ہو کہ اس کے بيچ ميں سے مينھہ نکلنے لگتا ہے پھر جب وہ اپنے بندوں ميں سے جن پر چاہتا ہے اُسے برسا ديتا ہے تو وہ خوش ہو جاتے ہيں 30:48
کيا تم نے نہيں ديکھا کہ خدا ہي رات کو دن ميں داخل کرتا ہے اور (وہي) دن کو رات ميں داخل کرتا ہے اور اُسي نے سورج اور چاند کو (تمہارے) زير فرمان کر رکھا ہے. ہر ايک ايک وقتِ مقرر تک چل رہا ہے اور يہ کہ خدا تمہارے سب اعمال سے خبردار ہے 31:29
کيا تم نے نہيں ديکھا کہ خدا ہي کي مہرباني سے کشتياں دريا ميں چلتي ہيں. تاکہ وہ تم کو اپني کچھ نشانياں دکھائے. بيشک اس ميں ہر صبر کرنے والے (اور) شکر کرنے والے کے لئے نشانياں ہيں 31:31
وہي رات کو دن ميں داخل کرتا اور (وہي) دن کو رات ميں داخل کرتا ہے اور اسي نے سورج اور چاند کو کام ميں لگا ديا ہے. ہر ايک ايک وقت مقرر تک چل رہا ہے. يہي خدا تمہارا پروردگار ہے اسي کي بادشاہي ہے. اور جن لوگوں کو تم اس کے سوا پکارتے ہو وہ کھجور کي گٹھلي کے چھلکے کے برابر بھي تو (کسي چيز کے) مالک نہيں 35:13
اور ايک نشاني ان کے لئے رات ہے کہ اس ميں سے ہم دن کو کھينچ ليتے ہيں تو اس وقت ان پر اندھيرا چھا جاتا ہے 36:37
اور سورج اپنے مقرر رستے پر چلتا رہتا ہے. يہ (خدائے) غالب اور دانا کا (مقرر کيا ہوا) اندازہ ہے 36:38
اور چاند کي بھي ہم نے منزليں مقرر کرديں يہاں تک کہ (گھٹتے گھٹتے) کھجور کي پراني شاخ کي طرح ہو جاتا ہے 36:39
نہ تو سورج ہي سے ہوسکتا ہے کہ چاند کو جا پکڑے اور نہ رات ہي دن سے پہلے آسکتي ہے. اور سب اپنے اپنے دائرے ميں تير رہے ہيں 36:40
اسي نے آسمانوں اور زمين کو تدبير کے ساتھ پيدا کيا ہے. (اور) وہي رات کو دن پر لپيٹتا ہے اور دن کو رات پر لپيٹتا ہے اور اسي نے سورج اور چاند کو بس ميں کر رکھا ہے. سب ايک وقت مقرر تک چلتے رہيں گے. ديکھو وہي غالب (اور) بخشنے والا ہے39:5
اسي نے تم کو ايک شخص سے پيدا کيا پھر اس سے اس کا جوڑا بنايا اور اسي نے تمہارے لئے چار پايوں ميں سے آٹھ جوڑے بنائے. وہي تم کو تمہاري ماؤں کے پيٹ ميں (پہلے) ايک طرح پھر دوسري طرح تين اندھيروں ميں بناتا ہے. يہي خدا تمہارا پروردگار ہے اسي کي بادشاہي ہے. اس کے سوا کوئي معبود نہيں پھر تم کہاں پھرے جاتے ہو؟39:6
کيا تم نے نہيں ديکھا کہ خدا آسمان سے پاني نازل کرتا پھر اس کو زمين ميں چشمے بنا کر جاري کرتا پھر اس سے کھيتي اُگاتا ہے جس کے طرح طرح کے رنگ ہوتے ہيں. پھر وہ خشک ہوجاتي ہے تو تم اس کو ديکھتے ہو (کہ) زرد (ہوگئي ہے) پھر اسے چورا چورا کر ديتا ہے. بےشک اس ميں عقل والوں کے لئے نصيحت ہے 39:21
پھر آسمان کي طرف متوجہ ہوا اور وہ دھواں تھا تو اس نے اس سے اور زمين سے فرمايا کہ دونوں آؤ (خواہ) خوشي سے خواہ ناخوشي سے. انہوں نے کہا کہ ہم خوشي سے آتے ہيں 41:11
اور اسي کي نشانيوں ميں سے سمندر کے جہاز ہيں (جو) گويا پہاڑ (ہيں) 42:32
اگر خدا چاہے تو ہوا کو ٹھيرا دے اور جہاز اس کي سطح پر کھڑے رہ جائيں. تمام صبر اور شکر کرنے والوں کے لئے ان (باتوں) ميں قدرت خدا کے نمونے ہيں 42:33
بےشک آسمانوں اور زمين ميں ايمان والوں کے لئے (خدا کي قدرت کي) نشانياں ہيں 45:3
اور تمہاري پيدائش ميں بھي. اور جانوروں ميں بھي جن کو وہ پھيلاتا ہے يقين کرنے والوں کے لئے نشانياں ہيں 45:4
اور رات اور دن کے آگے پيچھے آنے جانے ميں اور وہ جو خدا نے آسمان سے (ذريعہ?) رزق نازل فرمايا پھر اس سے زمين کو اس کے مرجانے کے بعد زندہ کيا اس ميں اور ہواؤں کے بدلنے ميں عقل والوں کے لئے نشانياں ہيں45:5
اور يقين کرنے والوں کے لئے زمين ميں (بہت سي) نشانياں ہيں 51:20
اور خود تمہارے نفوس ميں تو کيا تم ديکھتے نہيں؟ 51:21
اسي نے دو دريا رواں کئے جو آپس ميں ملتے ہيں 55:19
دونوں ميں ايک آڑ ہے کہ (اس سے) تجاوز نہيں کرسکتے 55:20
کيا تم نے نہيں ديکھا کہ خدا نے سات آسمان کيسے اوپر تلے بنائے ہيں71:15
اور چاند کو ان ميں (زمين کا) نور بنايا ہے اور سورج کو چراغ ٹھہرايا ہے71:16
کيا ہم نے زمين کو بچھونا نہيں بنايا78:6
اور پہاڑوں کو (ا س کي) ميخيں (نہيں ٹھہرايا؟) 78:7
اور اس کے بعد زمين کو پھيلا ديا 79:30
اور اس پر پہاڑوں کابوجھ رکھ ديا 79:32
وہ اچھلتے ہوئے پاني سے پيدا ہوا ہے86:6
جو پيٹھ اور سينے کے بيچ ميں سے نکلتا ہے 86:7 |