hadminin

TAFHEEM-UL-QURAN

  
Home | Read | Q-Signs | Slides | Presentations | Prayers | Orders | About Us | Return To Group

Allah(swt), Sent Messengers & Books

Translation by   


(پہلے تو سب) لوگوں کا ايک ہي مذہب تھا (ليکن وہ آپس ميں اختلاف کرنے لگے) تو خدا نے (ان کي طرف) بشارت دينے والے اور ڈر سنانے والے پيغمبر بھيجے اور ان پر سچائي کے ساتھ کتابيں نازل کيں تاکہ جن امور ميں لوگ اختلاف کرتے تھے ان کا ان ميں فيصلہ کردے. اور اس ميں اختلاف بھي انہيں لوگوں نے کيا جن کو کتاب دي گئي تھي باوجود يہ کہ ان کے پاس کھلے ہوئے احکام آچکے تھے (اور يہ اختلاف انہوں نے صرف) آپس کي ضد سے (کيا) تو جس امر حق ميں وہ اختلاف کرتے تھے خدا نے اپني مہرباني سے مومنوں کو اس کي راہ دکھا دي. اور خدا جس کو چاہتا ہے سيدھا رستہ دکھا ديتا ہے 2:213

يہ پيغمبر (جو ہم وقتاً فوقتاً بھيجتے رہيں ہيں) ان ميں سے ہم نے بعض کو بعض پر فضيلت دي ہے. بعض ايسے ہيں جن سے خدا نے گفتگو فرمائي اور بعض کے (دوسرے امور ميں) مرتبے بلند کئے. اور عيسي? بن مريم کو ہم نے کھلي ہوئي نشانياں عطا کيں اور روح القدس سے ان کو مدد دي. اور اگر خداچاہتا تو ان سے پچھلے لوگ اپنے پاس کھلي نشانياں آنے کے بعد آپس ميں نہ لڑتے ليکن انہوں نے اختلاف کيا تو ان ميں سے بعض تو ايمان لے آئے اور بعض کافر ہي رہے. اور اگر خدا چاہتا تو يہ لوگ باہم جنگ و قتال نہ کرتے. ليکن خدا جو چاہتا ہے کرتا ہے2:253

اس نے (اے محمد?) تم پر سچي کتاب نازل کي جو پہلي (آسماني) کتابوں کي تصديق کرتي ہے اور اسي نے تورات اور انجيل نازل کي 3:3

(يعني) لوگوں کي ہدايت کے ليے پہلے (تورات اور انجيل اتاري) اور (پھر قرآن جو حق اور باطل کو) الگ الگ کر دينے والا (ہے) نازل کيا جو لوگ خدا کي آيتوں کا انکار کرتے ہيں ان کو سخت عذاب ہوگا اور خدا زبردست (اور) بدلہ لينے والا ہے 3:4

خدا نے آدم اور نوح اور خاندان ابراہيم اور خاندان عمران کو تمام جہان کے لوگوں ميں منتخب فرمايا تھا 3:33

اور جب خدا نے پيغمبروں سے عہد ليا کہ جب ميں تم کو کتاب اور دانائي عطا کروں پھر تمہارے پاس کوئي پيغمبر آئے جو تمہاري کتاب کي تصديق کرے تو تمھيں ضرور اس پر ايمان لانا ہوگا اور ضرور اس کي مدد کرني ہوگي اور (عہد لينے کے بعد) پوچھا کہ بھلا تم نے اقرار کيا اور اس اقرار پر ميرا ذمہ ليا (يعني مجھے ضامن ٹہرايا) انہوں نے کہا (ہاں) ہم نے اقرار کيا (خدا نے) فرمايا کہ تم (اس عہد وپيمان کے) گواہ رہو اور ميں بھي تمہارے ساتھ گواہ ہوں 3:81

خدا نے مومنوں پر بڑا احسان کيا ہے کہ ان ميں انہيں ميں سے ايک پيغمبر بھيجے. جو ان کو خدا کي آيتيں پڑھ پڑھ کر سناتے اور ان کو پاک کرتے اور (خدا کي) کتاب اور دانائي سکھاتے ہيں اور پہلے تو يہ لوگ صريح گمراہي ميں تھے3:164

(لوگو) جب تک خدا ناپاک کو پاک سے الگ نہ کردے گا مومنوں کو اس حال ميں جس ميں تم ہو ہرگز نہيں رہنے دے گا. اور الله تم کوغيب کي باتوں سے بھي مطلع نہيں کرے گاالبتہ خدا اپنے پيغمبروں ميں سے جسے چاہتا ہے انتخاب کرليتا ہے. تو تم خدا پر اور اس کے رسولوں پر ايمان لاؤاور اگر ايمان لاؤ گے اور پرہيزگاري کرو گے تو تم کو اجر عظيم ملے گا 3:179

(اے محمد?) ہم نے تمہاري طرف اسي طرح وحي بھيجي ہے جس طرح نوح اور ان سے پچھلے پيغمبروں کي طرف بھيجي تھي. اور ابراہيم اور اسمعيل اور اسحاق اور يعقوب اور اولاد يعقوب اور عيسي? اور ايوب اور يونس اور ہارون اور سليمان کي طرف بھي ہم نے وحي بھيجي تھي اور داؤد کو ہم نے زبور بھي عنايت کي تھي4:163

اور بہت سے پيغمبر ہيں جن کے حالات ہم تم سے پيشتر بيان کرچکے ہيں اور بہت سے پيغمبر ہيں جن کے حالات تم سے بيان نہيں کئے. اور موسي? سے تو خدا نے باتيں بھي کيں4:164

(سب) پيغمبروں کو (خدا نے) خوشخبري سنانے والے اور ڈرانے والے (بنا کر بھيجا تھا) تاکہ پيغمبروں کے آنے کے بعد لوگوں کو خدا پر الزام کا موقع نہ رہے اور خدا غالب حکمت والا ہے4:165

ليکن خدا نے جو (کتاب) تم پر نازل کي ہے اس کي نسبت خدا گواہي ديتا ہے کہ اس نے اپنے علم سے نازل کي ہے اور فرشتے بھي گواہي ديتے ہيں. اور گواہ تو خدا ہي کافي ہے4:166

اور ہم نے تم سے پہلے بہت سي امتوں کي طرف پيغمبر بھيجے. پھر (ان کي نافرمانيوں کے سبب) ہم انہيں سختيوں اور تکليفوں ميں پکڑتے رہے تاکہ عاجزي کريں 6:42

اور ہم جو پيغمبروں کو بھيجتے رہے ہيں تو خوشخبري سنانے اور ڈرانے کو پھر جو شخص ايمان لائے اور نيکوکار ہوجائے تو ايسے لوگوں کو نہ کچھ خوف ہوگا اور نہ وہ اندوہناک ہوں گے 6:48

اور ہم نے ان کو اسحاق اور يعقوب بخشے. (اور) سب کو ہدايت دي. اور پہلے نوح کو بھي ہدايت دي تھي اور ان کي اولاد ميں سے داؤد اور سليمان اور ايوب اور يوسف اور موسي? اور ہارون کو بھي. اور ہم نيک لوگوں کو ايسا ہي بدلا ديا کرتے ہيں 6:84

اور اسم?عيل اور اليسع اور يونس اور لوط کو بھي. اور ان سب کو جہان کے لوگوں پر فضليت بخشي تھي 6:86

اے جنّوں اور انسانوں کي جماعت کيا تمہارے پاس تم ہي ميں سے پيغمبر نہيں آتے رہے جو ميري آيتيں تم کو پڑھ پڑھ کر سناتے اور اس دن کے سامنے آموجود ہونے سے ڈراتے تھے وہ کہيں گے کہ (پروردگار) ہميں اپنے گناہوں کا اقرار ہے ان لوگوں کو دنياکي زندگي نے دھوکے ميں ڈال رکھا تھا اور (اب) خود اپنے اوپر گواہي دي کہ کفر کرتے تھے 6:130

(ہاں) پھر (سن لو کہ) ہم نے موسي? کو کتاب عنايت کي تھي تاکہ ان لوگوں پر جو نيکوکار ہيں نعمت پوري کر ديں اور (اس ميں) ہر چيز کا بيان (ہے) اور ہدايت (ہے) اور رحمت ہے تاکہ (ان کي امت کے) لوگ اپنے پروردگار کے رُوبرو حاضر ہونے کا يقين کريں6:154

اور ہم نے کسي شہر ميں کوئي پيغمبر نہيں بھيجا مگر وہاں کے رہنے والوں کو (جو ايمان نہ لائے) دکھوں اور مصيبتوں ميں مبتلا کيا تاکہ وہ عاجزي اور زاري کريں 7:94

کيا لوگوں کو تعجب ہوا کہ ہم نے ان ہي ميں سے ايک مرد کو حکم بھيجا کہ لوگوں کو ڈر سنا دو. اور ايمان لانے والوں کو خوشخبري دے دو کہ ان کے پروردگار کے ہاں ان کا سچا درجہ ہے. (ايسے شخص کي نسبت) کافر کہتے ہيں کہ يہ صريح جادوگر ہے 10:2

اور ہر ايک اُمت کي طرف سے پيغمبر بھيجا گيا. جب ان کا پيغمبر آتا ہے تو اُن ميں انصاف کے ساتھ فيصلہ کر ديا جاتا ہے اور ان پر کچھ ظلم نہيں کيا جاتا 10:47

پھر نوح کے بعد ہم نے اور پيغمبر اپني اپني قوم کي طرف بھيجے. تو وہ ان کے پاس کھلي نشانياں لے کر آئے. مگر وہ لوگ ايسے نہ تھے کہ جس چيز کي پہلے تکذيب کرچکے تھے اس پر ايمان لے آتے. اسي طرح ہم زيادتي کرنے والوں کے دلوں پر مہر لگا ديتے ہيں 10:74

اور ہم نے کوئي پيغمبر نہيں بھيجا مگر اپني قوم کي زبان بولتا تھا تاکہ انہيں (احکام خدا) کھول کھول کر بتا دے. پھر خدا جسے چاہتا ہے گمراہ کرتا ہے اور جسے چاہتا ہے ہدايت ديتا ہے اور وہ غالب (اور) حکمت والا ہے 14:4

اور ہم نے تم سے پہلے لوگوں ميں بھي پيغمبر بھيجے تھے 15:10

اور ہم نے ہر جماعت ميں پيغمبر بھيجا کہ خدا ہي کي عبادت کرو اور بتوں (کي پرستش) سے اجتناب کرو. تو ان ميں بعض ايسے ہيں جن کو خدا نے ہدايت دي اور بعض ايسے ہيں جن پر گمراہي ثابت ہوئي. سو زمين پر چل پھر کر ديکھ لو کہ جھٹلانے والوں کا انجام کيسا ہوا16:36

اور ہم نے تم سے پہلے مردوں ہي کو پيغمبر بنا کر بھيجا تھا جن کي طرف ہم وحي بھيجا کرتے تھے اگر تم لوگ نہيں جانتے تو اہل کتاب سے پوچھ لو 16:43

(اور ان پيغمبروں کو) دليليں اور کتابيں دے کر (بھيجا تھا) اور ہم نے تم پر بھي يہ کتاب نازل کي ہے تاکہ جو (ارشادات) لوگوں پر نازل ہوئے ہيں وہ ان پر ظاہر کردو اور تاکہ وہ غور کريں 16:44

خدا کي قسم ہم نے تم سے پہلي امتوں کي طرف بھي پيغمبر بھيجے تو شيطان نے ان کے کردار (ناشائستہ) ان کو آراستہ کر دکھائے تو آج بھي وہي ان کا دوست ہے اور ان کے ليے عذاب اليم ہے16:63

جو شخص ہدايت اختيار کرتا ہے تو اپنے لئے اختيار کرتا ہے. اور جو گمراہ ہوتا ہے گمراہي کا ضرر بھي اسي کو ہوگا. اور کوئي شخص کسي دوسرے کا بوجھ نہيں اٹھائے گا. اور جب تک ہم پيغمبر نہ بھيج ليں عذاب نہيں ديا کرتے17:15

اور ہم جو پيغمبروں کو بھيجا کرتے ہيں تو صرف اس لئے کہ (لوگوں کو خدا کي نعمتوں کي) خوشخبرياں سنائيں اور (عذاب سے) ڈرائيں. اور جو کافر ہيں وہ باطل کي (سند) سے جھگڑا کرتے ہيں تاکہ اس سے حق کو پھسلا ديں اور انہوں نے ہماري آيتوں کو اور جس چيز سے ان کو ڈرايا جاتا ہے ہنسي بنا ليا18:56

اور ہم نے تم سے پہلے مرد ہي (پيغمبر بنا کر) بھيجے جن کي طرف ہم وحي بھيجتے تھے. اگر تم نہيں جانتے تو جو ياد رکھتے ہيں ان سے پوچھ لو 21:7

اور ہم نے نصيحت (کي کتاب يعني تورات) کے بعد زبور ميں لکھ ديا تھا کہ ميرے نيکوکار بندے ملک کے وارث ہوں گے 21:105

خدا فرشتوں ميں سے پيغام پہنچانے والے منتخب کرليتا ہے اور انسانوں ميں سے بھي. بےشک خدا سننے والا (اور) ديکھنے والا ہے 22:75

پھر ہم نے پے درپے اپنے پيغمبر بھيجتے رہے. جب کسي اُمت کے پاس اس کا پيغمبر آتا تھا تو وہ اسے جھٹلاتے تھے تو ہم بھي بعض کو بعض کے پيچھے (ہلاک کرتے اور ان پر عذاب) لاتے رہے اور ان کے افسانے بناتے رہے. پس جو لوگ ايمان نہيں لاتے ان پر لعنت 23:44

اور اگر ہم چاہتے تو ہر بستي ميں ڈرانے والا بھيج ديتے25:51

اور ہم نے کوئي بستي ہلاک نہيں کي مگر اس کے لئے نصيحت کرنے والے (پہلے بھيج ديتے) تھے 26:208

(تاکہ) نصيحت کرديں اور ہم ظالم نہيں ہيں 26:209

کہہ دو کہ سب تعريف خدا ہي کو سزاوار ہے اور اس کے بندوں پر سلام ہے جن کو اس نے منتخب فرمايا. بھلا خدا بہتر ہے يا وہ جن کو يہ (اس کا شريک) ٹھہراتے ہيں27:59

اور ہم پے درپے اُن لوگوں کے پاس (ہدايت کي) باتيں بھيجتے رہے ہيں تاکہ نصيحت پکڑيں28:51

جن لوگوں کو ہم نے اس سے پہلے کتاب دي تھي وہ اس پر ايمان لے آتے ہيں28:52

اور جب (قرآن) اُن کو پڑھ کر سنايا جاتا ہے تو کہتے ہيں کہ ہم اس پر ايمان لے آئے بيشک وہ ہمارے پروردگار کي طرف سے برحق ہے اور ہم تو اس سے پہلے کے حکمبردار ہيں28:53

اور اسي طرح ہم نے تمہاري طرف کتاب اُتاري ہے. تو جن لوگوں کو ہم نے کتابيں دي تھيں وہ اس پر ايمان لے آتے ہيں. اور بعض ان( مشرک) لوگوں ميں سے بھي اس پر ايمان لے آتے ہيں. اور ہماري آيتوں سے وہي انکار کرتے ہيں جو کافر (ازلي) ہيں 29:47

اور ہم نے تم سے پہلے بھي پيغمبر ان کي قوم کي طرف بھيجے تو وہ اُن کے پاس نشانياں لےکر آئے سو جو لوگ نافرماني کرتے تھے ہم نے اُن سے بدلہ لےکر چھوڑا اور مومنوں کي مدد ہم پر لازم تھي 30:47

اور جب ہم نے پيغمبروں سے عہد ليا اور تم سے نوح سے اور ابراہيم سے اور موسي? سے اور مريم کے بيٹے عيسي? سے. اور عہد بھي اُن سے پکّا ليا 33:7

تاکہ سچ کہنے والوں سے اُن کي سچائي کے بارے ميں دريافت کرے اور اس نے کافروں کے لئے دکھ دينے والا عذاب تيار کر رکھا ہے 33:8

ہم نے تم کو حق کے ساتھ خوشخبري سنانے والا اور ڈرانے والا بھيجا ہے. اور کوئي اُمت نہيں مگر اس ميں ہدايت کرنے والا گزر چکا ہے 35:24

اور اپنے پيغام پہنچانے والے بندوں سے ہمارا وعدہ ہوچکا ہے 37:171

اور پيغمبروں پر سلام 37:181

اور ہم نے موسي? کو ہدايت (کي کتاب) دي اور بني اسرائيل کو اس کتاب کا وارث بنايا40:53

عقل والوں کے لئے ہدايت اور نصيحت ہے40:54

اور ہم نے تم سے پہلے (بہت سے) پيغمبر بھيجے. ان ميں کچھ تو ايسے ہيں جن کے حالات تم سے بيان کر ديئے ہيں اور کچھ ايسے ہيں جن کے حالات بيان نہيں کئے. اور کسي پيغمبر کا مقدور نہ تھا کہ خدا کے حکم کے سوا کوئي نشاني لائے. پھر جب خدا کا حکم آپہنچا تو انصاف کے ساتھ فيصلہ کرديا گيا اور اہل باطل نقصان ميں پڑ گئے 40:78

تم سے وہي باتيں کہيں جاتي ہيں جو تم سے پہلے اور پيغمبروں سے کہي گئي تھيں. بےشک تمہارا پروردگار بخش دينے والا بھي اور عذاب اليم دينے والا بھي ہے 41:43

اور کسي آدمي کے لئے ممکن نہيں کہ خدا اس سے بات کرے مگر الہام (کے ذريعے) سے يا پردے کے پيچھے سے يا کوئي فرشتہ بھيج دے تو وہ خدا کے حکم سے جو خدا چاہے القا کرے. بےشک وہ عالي رتبہ (اور) حکمت والا ہے42:51

بھلا اس لئے کہ تم حد سے نکلے ہوئے لوگ ہو ہم تم کو نصيحت کرنے سے باز رہيں گے43:5

اور ہم نے پہلے لوگوں ميں بھي بہت سے پيغمبر بھيجے تھے43:6

اور کوئي پيغمبر ان کے پاس نہيں آتا تھا مگر وہ اس سے تمسخر کرتے تھے 43:7

اور ہم نے بني اسرائيل کو کتاب (ہدايت) اور حکومت اور نبوت بخشي اور پاکيزہ چيزيں عطا فرمائيں اور اہل عالم پر فضيلت دي45:16

اور اس سے پہلے موسي? کي کتاب تھي (لوگوں کے لئے) رہنما اور رحمت. اور يہ کتاب عربي زبان ميں ہے اسي کي تصديق کرنے والي تاکہ ظالموں کو ڈرائے. اور نيکوکاروں کو خوشخبري سنائے 46:12

ہم نے اپنے پيغمبروں کو کھلي نشانياں دے کر بھيجا. اور اُن پر کتابيں نازل کيں اور ترازو (يعني قواعد عدل) تاکہ لوگ انصاف پر قائم رہيں. اور لوہا پيدا کيا اس ميں (اسلحہ? جنگ کے لحاظ سے) خطرہ بھي شديد ہے. اور لوگوں کے لئے فائدے بھي ہيں اور اس لئے کہ جو لوگ بن ديکھے خدا اور اس کے پيغمبروں کي مدد کرتے ہيں خدا ان کو معلوم کرے. بےشک خدا قوي (اور) غالب ہے57:25

اور ہم نے نوح اور ابراہيم کو (پيغمبر بنا کر) بھيجا اور ان کي اولاد ميں پيغمبري اور کتاب (کے سلسلے) کو (وقتاً فوقتاً جاري) رکھا تو بعض تو ان ميں سے ہدايت پر ہيں. اور اکثر ان ميں سے خارج از اطاعت ہيں 57:26

وہي تو ہے جس نے ان پڑھوں ميں ان ہي ميں سے (محمد?) کو پيغمبر (بنا کر) بھيجا جو ان کے سامنے اس کي آيتيں پڑھتے اور ان کو پاک کرتے اور (خدا کي) کتاب اور دانائي سکھاتے ہيں. اور اس ے پہلے تو يہ لوگ صريح گمراہي ميں تھے 62:2


Back to List View : Arabic Text