hadminin

TAFHEEM-UL-QURAN

  
Home | Read | Q-Signs | Slides | Presentations | Prayers | Orders | About Us | Return To Group

Comments, Humans Striving For

Translation by   


يہ کہ کوئي شخص دوسرے (کے گناہ) کا بوجھ نہيں اٹھائے گا 53:38

اور يہ کہ انسان کو وہي ملتا ہے جس کي وہ کوشش کرتا ہے 53:39

اور يہ کہ اس کي کوشش ديکھي جائے گي 53:40

پھر اس کو اس کا پورا پورا بدلا ديا جائے گا 53:41

پرہيزگاروں کے لئے ان کے پروردگار کے ہاں نعمت کے باغ ہيں 68:34

کيا ہم فرمانبرداروں کو نافرمانوں کي طرف (نعمتوں سے) محروم کرديں گے؟68:35

تمہيں کيا ہوگيا ہے کيسي تجويزيں کرتے ہو؟68:36

کيا تمہارے پاس کوئي کتاب ہے جس ميں (يہ) پڑھتے ہو 68:37

کہ جو چيز تم پسند کرو گے وہ تم کو ضرور ملے گي 68:38

يا تم نے ہم سے قسميں لے رکھي ہيں جو قيامت کے دن تک چلي جائيں گي کہ جس شے کا تم حکم کرو گے وہ تمہارے لئے حاضر ہوگي 68:39

کہ تم لوگوں کي کوششں طرح طرح کي ہے 92:4

تو جس نے (خدا کے رستے ميں مال) ديا اور پرہيز گاري کي92:5

اور نيک بات کو سچ جانا92:6

اس کو ہم آسان طريقے کي توفيق ديں گے 92:7

اور جس نے بخل کيا اور بےپروا بنا رہا 92:8

اور نيک بات کو جھوٹ سمجھا 92:9

اسے سختي ميں پہنچائيں گے 92:10


Back to List View : Arabic Text