hadminin

TAFHEEM-UL-QURAN

  
Home | Read | Q-Signs | Slides | Presentations | Prayers | Orders | About Us | Return To Group

Friendship with Enemies

Translation by   


مومنو! اگر تم ميري راہ ميں لڑنے اور ميري خوشنودي طلب کرنے کے لئے (مکے سے) نکلے ہو تو ميرے اور اپنے دشمنوں کو دوست نہ بناؤ. تم تو ان کو دوستي کے پيغام بھيجتے ہو اور وہ (دين) حق سے جو تمہارے پاس آيا ہے منکر ہيں. اور اس باعث سے کہ تم اپنے پروردگار خدا تعالي? پر ايمان لائے ہو پيغمبر کو اور تم کو جلاوطن کرتے ہيں. تم ان کي طرف پوشيدہ پوشيدہ دوستي کے پيغام بھيجتے ہو. اور جو کچھ تم مخفي طور پر اور جو علي? الاعلان کرتے ہو وہ مجھے معلوم ہے. اور جو کوئي تم ميں سے ايسا کرے گا وہ سيدھے راستے سے بھٹک گيا 60:1

اگر يہ کافر تم پر قدرت پاليں تو تمہارے دشمن ہوجائيں اور ايذا کے لئے تم پر ہاتھ (بھي) چلائيں اور زبانيں (بھي) اور چاہتے ہيں کہ تم کسي طرح کافر ہوجاؤ 60:2

عجب نہيں کہ خدا تم ميں اور ان لوگوں ميں جن سے تم دشمني رکھتے ہو دوستي پيدا کردے. اور خدا قادر ہے اور خدا بخشنے والا مہربان ہے 60:7

جن لوگوں نے تم سے دين کے بارے ميں جنگ نہيں کي اور نہ تم کو تمہارے گھروں سے نکالا ان کے ساتھ بھلائي اور انصاف کا سلوک کرنے سے خدا تم کو منع نہيں کرتا. خدا تو انصاف کرنے والوں کو دوست رکھتا ہے 60:8

خدا ان ہي لوگوں کے ساتھ تم کو دوستي کرنے سے منع کرتا ہے جنہوں نے تم سے دين کے بارے ميں لڑائي کي اور تم کو تمہارے گھروں سے نکالا اور تمہارے نکالنے ميں اوروں کي مدد کي. تو جو لوگ ايسوں سے دوستي کريں گے وہي ظالم ہيں 60:9

مومنو! ان لوگوں سے جن پر خدا غصے ہوا ہے دوستي نہ کرو (کيونکہ) جس طرح کافروں کو مردوں (کے جي اُٹھنے) کي اميد نہيں اسي طرح ان لوگوں کو بھي آخرت (کے آنے) کي اميد نہيں 60:13


Back to List View : Arabic Text