خدا نے فرمايا ميں تم پر ضرور خوان نازل فرماؤں گا ليکن جو اس کے بعد تم ميں سے کفر کرے گا اسے ايسا عذاب دوں گا کہ اہل عالم ميں کسي کو ايسا عذاب نہ دوں گا5:115
اور جن لوگوں نے ہماري آيتوں کو جھٹلايا وہ بہرے اور گونگے ہيں (اس کے علاوہ) اندھيرے ميں (پڑے ہوئے) جس کو خدا چاہے گمراہ کردے اور جسے چاہے سيدھے رستے پر چلا دے 6:39
اور وہي تو ہے جس نے آسمانوں اور زمين کو تدبير سے پيدا کيا ہے. اور جس دن وہ فرمائے گا کہ ہو جا تو (حشر برپا) ہوجائے گا . اس کا ارشاد برحق ہے. اور جس دن صور پھونکا جائے گا (اس دن) اسي کي بادشاہت ہوگي. وہي پوشيدہ اور ظاہر (سب) کا جاننے والا ہے اور وہي دانا اور خبردار ہے 6:73
اور يہ ہماري دليل تھي جو ہم نے ابراہيم کو ان کي قوم کے مقابلے ميں عطا کي تھي. ہم جس کے چاہتے ہيں درجے بلند کرديتے ہيں. بےشک تمہارا پروردگار دانا اور خبردار ہے 6:83
کہہ دو کہ خدا ہي کي حجت غالب ہے اگر وہ چاہتا تو تم سب کو ہدايت دے ديتا 6:149
(اور اس وقت کو ياد کرو) جب تمہارے پروردگار نے (يہود کو) آگاہ کرديا تھا کہ وہ ان پر قيامت تک ايسے شخص کو مسلط رکھے گا جو انہيں بري بري تکليفيں ديتا رہے. بےشک تمہارا پروردگار جلد عذاب کرنے والا ہے اور وہ بخشنے والا مہربان بھي ہے7:167
اور اگر خدا تم کو کوئي تکليف پہنچائے تو اس کے سوا اس کا کوئي دور کرنے والا نہيں اور اگر تم سے بھلائي کرني چاہے تو اس کے فضل کو کوئي روکنے والا نہيں. وہ اپنے بندوں ميں سے جسے چاہتا ہے فائدہ پہنچاتا ہے اور وہ بخشنے والا مہربان ہے 10:107
(اور) جب تک آسمان اور زمين ہيں، اسي ميں رہيں گے مگر جتنا تمہارا پروردگار چاہے. بےشک تمہارا پروردگار جو چاہتا ہے کرديتا ہے 11:107
اور کافر کہتے ہيں کہ اس (پيغمبر) پر اس کے پروردگار کي طرف سے کوئي نشاني کيوں نازل نہيں ہوئي. کہہ دو کہ خدا جسے چاہتا ہے گمراہ کرتا ہے اور جو (اس کي طرف) رجوع ہوتا ہے اس کو اپني طرف کا رستہ دکھاتا ہے 13:27
خدا مومنوں (کے دلوں) کو (صحيح اور) پکي بات سے دنيا کي زندگي ميں بھي مضبوط رکھتا ہے اور آخرت ميں بھي (رکھے گا) اور خدا بےانصافوں کو گمراہ کر ديتا ہے اور خدا جو چاہتا ہے کرتا ہے 14:27
اور سيدھا رستہ تو خدا تک جا پہنچتا ہے. اور بعض رستے ٹيڑھے ہيں (وہ اس تک نہيں پہنچتے) اور اگر وہ چاہتا تو تم سب کو سيدھے رستے پر چلا ديتا 16:9
اور اگر خدا چاہتا تو تم (سب) کو ايک ہي جماعت بنا ديتا. ليکن وہ جسے چاہتا ہے گمراہ کرتا ہے اور جسے چاہتا ہے ہدايت ديتا ہے. اور جو عمل تم کرتے ہو (اُس دن) اُن کے بارے ميں تم سے ضرور پوچھا جائے گا 16:93
کہہ دو کہ جتني مدّت وہ رہے اسے خدا ہي خوب جانتا ہے. اسي کو آسمانوں اور زمين کي پوشيدہ باتيں (معلوم) ہيں. وہ کيا خوب ديکھنے والا اور کيا خوب سننے والا ہے. اس کے سوا ان کا کوئي کارساز نہيں اور نہ وہ اپنے حکم ميں کسي شريک کو کرتا ہے18:26
وہ جسے چاہے عذاب دے اور جس پر چاہے رحم کرے. اور اُسي کي طرف تم لوٹائے جاؤ گے 29:21
اور اگر ہم چاہتے تو ہر شخص کو ہدايت دے ديتے. ليکن ميري طرف سے يہ بات قرار پاچکي ہے کہ ميں دوزخ کو جنوں اور انسانوں سب سے بھردوں گا 32:13
جو چاہتا ہے کر ديتا ہے85:16 |