اے پروردگار، ہم کو اپنا فرمانبردار بنائے رکھيو. اور ہماري اولاد ميں سے بھي ايک گروہ کو اپنا مطيع بنائے رہيو، اور (پروردگار) ہميں طريق عبادت بتا اور ہمارے حال پر (رحم کے ساتھ) توجہ فرما. بے شک تو توجہ فرمانے والا مہربان ہے 2:128
اے پروردگار، ان (لوگوں) ميں انہيں ميں سے ايک پيغمبر مبعوث کيجيو جو ان کو تيري آيتيں پڑھ پڑھ کر سنايا کرے اور کتاب اور دانائي سکھايا کرے اور ان (کے دلوں) کو پاک صاف کيا کرے. بےشک تو غالب اور صاحبِ حکمت ہے 2:129
اے پروردگار ميں نے اپني اولاد کو ميدان (مکہ) ميں جہاں کھيتي نہيں تيرے عزت (وادب) والے گھر کے پاس لابسائي ہے. اے پروردگار تاکہ يہ نماز پڑھيں تو لوگوں کے دلوں کو ايسا کر دے کہ ان کي طرف جھکے رہيں اور ان کو ميوؤں سے روزي دے تاکہ (تيرا) شکر کريں 14:37
اے پروردگار جو بات ہم چھپاتے اور جو ظاہر کرتے ہيں تو سب جانتا ہے. اور خدا سے کوئي چيز مخفي نہيں (نہ) زمين ميں نہ آسمان ميں 14:38
خدا کا شکر ہے جس نے مجھ کو بڑي عمر ميں اسماعيل اور اسحاق بخشے. بےشک ميرا پروردگار سننے والا ہے 14:39
اے پروردگار مجھ کو (ايسي توفيق عنايت) کر کہ نماز پڑھتا رہوں اور ميري اولاد کو بھي (يہ توفيق بخش) اے پروردگار ميري دعا قبول فرما 14:40
اے پروردگار حساب (کتاب) کے دن مجھ کو اور ميرے ماں باپ کو اور مومنوں کو مغفرت کيجيو 14:41
اے پروردگار مجھے علم ودانش عطا فرما اور نيکوکاروں ميں شامل کر 26:83
اور پچھلے لوگوں ميں ميرا ذکر نيک (جاري) کر 26:84
اور مجھے نعمت کي بہشت کے وارثوں ميں کر 26:85
اور ميرے باپ کو بخش دے کہ وہ گمراہوں ميں سے ہے 26:86
اور جس دن لوگ اٹھا کھڑے کئے جائيں گے مجھے رسوا نہ کيجيو 26:87
جس دن نہ مال ہي کچھ فائدہ دے سکا گا اور نہ بيٹے 26:88 |