hadminin

TAFHEEM-UL-QURAN

  
Home | Read | Q-Signs | Slides | Presentations | Prayers | Orders | About Us | Return To Group

Allah(swt), Heartening Muhammad(pbuh)

Translation by   


اور يہ تمہيں خفيف سي تکليف کے سوا کچھ نقصان نہيں پہنچا سکيں گے اور اگر تم سے لڑيں گے تو پيٹھ پھير کر بھاگ جائيں گے پھر ان کو مدد بھي (کہيں سے) نہيں ملے گي 3:111

اور جو لوگ کفر ميں جلدي کرتے ہيں ان (کي وجہ) سے غمگين نہ ہونا. يہ خدا کا کچھ نقصان نہيں کرسکتے خدا چاہتا ہے کہ آخرت ميں ان کو کچھ حصہ نہ دے اور ان کے لئے بڑا عذاب تيار ہے 3:176

اور خدا تمہارے دشمنوں سے خوب واقف ہے اور خدا ہي کافي کارساز ہے اور کافي مددگار ہے4:45

ہم کو معلوم ہے کہ ان (کافروں) کي باتيں تمہيں رنج پہنچاتي ہيں (مگر) يہ تمہاري تکذيب نہيں کرتے بلکہ ظالم خدا کي آيتوں سے انکار کرتے ہيں 6:33

اور تم سے پہلے کبھي پيغمبر جھٹلائے جاتے رہے تو وہ تکذيب اور ايذا پر صبر کرتے رہے يہاں تک کہ ان کے پاس ہماري مدد پہنچتي رہي اور خدا کي باتوں کو کوئي بھي بدلنے والا نہيں. اور تم کو پيغمبروں (کے احوال) کي خبريں پہنچ چکي ہيں (تو تم بھي صبر سے کام لو) 6:34

اور اگر ان کي روگرداني تم پر شاق گزرتي ہے تو اگر طاقت ہو تو زمين ميں کوئي سرنگ ڈھونڈ نکالو يا آسمان ميں سيڑھي (تلاش کرو) پھر ان کے پاس کوئي معجزہ لاؤ. اور اگر خدا چاہتا تو سب کو ہدايت پر جمع کرديتا پس تم ہرگز نادانوں ميں نہ ہونا6:35

بات يہ ہے کہ (حق کو) قبول وہي کرتے ہيں جو سنتے بھي ہيں اور مردوں کو تو خدا (قيامت ہي کو) اٹھائے گا. پھر اسي کي طرف لوٹ کر جائيں گے6:36

اور اگر خدا چاہتا تو يہ لوگ شرک نہ کرتے. اور (اے پيغمبر!) ہم نے تم کو ان پر نگہبان مقرر نہيں کيا. اور نہ تم ان کے داروغہ ہو 6:107

اور خدا ايسا نہ تھا کہ جب تک تم ان ميں سے تھے انہيں عذاب ديتا. اور ايسا نہ تھا کہ وہ بخششيں مانگيں اور انہيں عذاب دے 8:33

اور (اے پيغمبر) ان لوگوں کي باتوں سے آزردہ نہ ہونا (کيونکہ) عزت سب خدا ہي کي ہے وہ (سب کچھ) سنتا (اور) جانتا ہے10:65

(اے محمد) اور پيغمبروں کے وہ سب حالات جو ہم تم سے بيان کرتے ہيں ان سے ہم تمہارے دل کو قائم رکھتے ہيں. اور ان (قصص) ميں تمہارے پاس حق پہنچ گيا اور يہ مومنوں کے ليے نصيحت اور عبرت ہے 11:120

اور ہم نے تم کو سات (آيتيں) جو (نماز ميں) دہرا کر پڑھي جاتي ہيں (يعني سورہ? الحمد) اور عظمت والا قرآن عطا فرمايا ہے 15:87

اور ہم نے کفار کي کئي جماعتوں کو جو (فوائد دنياوي سے) متمتع کيا ہے تم ان کي طرف (رغبت سے) آنکھ اٹھا کر نہ ديکھنا اور نہ ان کے حال پر تاسف کرنا اور مومنوں سے خاطر اور تواضع سے پيش آنا 15:88

اور کہہ دو کہ ميں تو علانيہ ڈر سنانے والا ہوں 15:89

(اور ہم ان کفار پر اسي طرح عذاب نازل کريں گے) جس طرح ان لوگوں پر نازل کيا جنہوں نے تقسيم کرديا 15:90

يعني قرآن کو (کچھ ماننے اور کچھ نہ ماننے سے) ٹکڑے ٹکڑے کر ڈالا 15:91

تمہارے پروردگار کي قسم ہم ان سے ضرور پرسش کريں گے 15:92

ان کاموں کي جو وہ کرتے رہے 15:93

پس جو حکم تم کو (خدا کي طرف سے) ملا ہے وہ (لوگوں کو) سنا دو اور مشرکوں کا (ذرا) خيال نہ کرو 15:94

ہم تمہيں ان لوگوں (کے شر) سے بچانے کے ليے جو تم سے استہزاء کرتے ہيں کافي ہيں 15:95

جو خدا کے ساتھ معبود قرار ديتے ہيں. سو عنقريب ان کو (ان باتوں کا انجام) معلوم ہوجائے گا 15:96

اور ہم جانتے ہيں کہ ان باتوں سے تمہارا دل تنگ ہوتا ہے 15:97

تو تم اپنے پروردگار کي تسبيح کہتے اور (اس کي) خوبياں بيان کرتے رہو اور سجدہ کرنے والوں ميں داخل رہو 15:98

اور اپنے پروردگار کي عبادت کئے جاؤ يہاں تک کہ تمہاري موت (کا وقت) آجائے 15:99

پس جو کچھ يہ بکواس کرتے ہيں اس پر صبر کرو. اور سورج کے نکلنے سے پہلے اور اس کے غروب ہونے سے پہلے اپنے پروردگار کي تسبيح وتحميد کيا کرو. اور رات کي ساعات (اولين) ميں بھي اس کي تسبيح کيا کرو اور دن کي اطراف (يعني دوپہر کے قريب ظہر کے وقت بھي) تاکہ تم خوش ہوجاؤ 20:130

اور کئي طرح کے لوگوں کو جو ہم نے دنيا کي زندگي ميں آرائش کي چيزوں سے بہرہ مند کيا ہے تاکہ ان کي آزمائش کريں ان پر نگاہ نہ کرنا. اور تمہاري پروردگار کي (عطا فرمائي ہوئي) روزي بہت بہتر اور باقي رہنے والي ہے 20:131

اور تم سے پہلے بھي پيغمبروں کے ساتھ استہزاء ہوتا رہا ہے تو جو لوگ ان ميں سے تمسخر کيا کرتے تھے ان کو اسي (عذاب) نے جس کي ہنسي اُڑاتے تھے آگھيرا 21:41

اور اگر يہ لوگ تم کو جھٹلاتے ہيں ان سے پہلے نوح کي قوم اور عاد وثمود بھي (اپنے پيغمبروں کو) جھٹلا چکے ہيں 22:42

اور قوم ابراہيم اور قوم لوط بھي 22:43

اور مدين کے رہنے والے بھي. اور موسي? بھي تو جھٹلائے جاچکے ہيں ليکن ميں کافروں کو مہلت ديتا رہا پھر ان کو پکڑ ليا. تو (ديکھ لو) کہ ميرا عذاب کيسا (سخت) تھا 22:44

ہم نے ہر ايک اُمت کے لئے ايک شريعت مقرر کردي ہے جس پر وہ چلتے ہيں تو يہ لوگ تم سے اس امر ميں جھگڑا نہ کريں اور تم (لوگوں کو) اپنے پروردگار کي طرف بلاتے رہو. بےشک تم سيدھے رستے پر ہو22:67

اور اگر يہ تم سے جھگڑا کريں تو کہہ دو کہ جو عمل تم کرتے ہو خدا ان سے خوب واقف ہے22:68

جن باتوں ميں تم اختلاف کرتے ہو خدا تم ميں قيامت کے روز ان کا فيصلہ کردے گا22:69

اور اگر تم پر خدا کا فضل اور اس کي مہرباني نہ ہوتي تو بہت سي خرابياں پيدا ہوجاتيں. مگر وہ صاحب کرم ہے اور يہ کہ خدا توبہ قبول کرنے والا حکيم ہے 24:10

اور ايسا خيال نہ کرنا کہ تم پر کافر لوگ غالب آجائيں گے (وہ جا ہي کہاں سکتے ہيں) ان کا ٹھکانا دوزخ ہے اور وہ بہت برا ٹھکانا ہے24:57

اور کہتے ہيں کہ يہ کيسا پيغمبر ہے کہ کھاتا ہے اور بازاروں ميں چلتا پھرتا ہے. کيوں نازل نہيں کيا گيا اس کے پاس کوئي فرشتہ اس کے ساتھ ہدايت کرنے کو رہتا 25:7

يا اس کي طرف (آسمان سے) خزانہ اتارا جاتا يا اس کا کوئي باغ ہوتا کہ اس ميں کھايا کرتا. اور ظالم کہتے ہيں کہ تم تو ايک جادو زدہ شخص کي پيروي کرتے ہو 25:8

(اے پيغمبر) ديکھو تو يہ تمہارے بارے ميں کس کس طرح کي باتيں کرتے ہيں سو گمراہ ہوگئے اور رستہ نہيں پاسکتے 25:9

وہ (خدا) بہت بابرکت ہے جو اگر چاہے تو تمہارے لئے اس سے بہتر (چيزيں) بنا دے (يعني) باغات جن کے نيچے نہريں بہہ رہي ہوں. نيز تمہارے لئے محل بنادے 25:10

اور ہم نے تم سے پہلے جتنے پيغمبر بھيجے ہيں سب کھانا کھاتے تھے اور بازاروں ميں چلتے پھرتے تھے. اور ہم نے تمہيں ايک دوسرے کے لئے آزمائش بنايا ہے. کيا تم صبر کرو گے. اور تمہارا پروردگار تو ديکھنے والا ہے 25:20

اور کافر کہتے ہيں کہ اس پر قرآن ايک ہي دفعہ کيوں نہيں اُتارا گيا. اس طرح (آہستہ آہستہ) اس لئے اُتارا گيا کہ اس سے تمہارے دل کو قائم رکھيں. اور اسي واسطے ہم اس کو ٹھہر ٹھہر کر پڑھتے رہے ہيں 25:32

اور يہ لوگ تمہارے پاس جو (اعتراض کي) بات لاتے ہيں ہم تمہارے پاس اس کا معقول اور خوب مشرح جواب بھيج ديتے ہيں 25:33

اور يہ لوگ جب تم کو ديکھتے ہيں تو تمہاري ہنسي اُڑاتے ہيں. کہ کيا يہي شخص ہے جس کو خدا نے پيغمبر بنا کر بھيجا ہے 25:41

اگر ہم نے اپنے معبودوں کے بارے ميں ثابت قدم نہ رہتے تو يہ ضرور ہم کو بہکا ديتا. (اور ان سے پھير ديتا) اور يہ عنقريب معلوم کرليں گے جب عذاب ديکھيں گے کہ سيدھے رستے سے کون بھٹکا ہوا ہے 25:42

کيا تم نے اس شخص کو ديکھا جس نے خواہش نفس کو معبود بنا رکھا ہے تو کيا تم اس پر نگہبان ہوسکتے ہو 25:43

يا تم يہ خيال کرتے ہو کہ ان ميں اکثر سنتے يا سمجھتے ہيں (نہيں) يہ تو چوپايوں کي طرح ہيں بلکہ ان سے بھي زيادہ گمراہ ہيں 25:44

تو تم کافروں کا کہا نہ مانو اور ان سے اس قرآن کے حکم کے مطابق بڑے شدومد سے لڑو25:52

(اے پيغمبر) شايد تم اس (رنج) سے کہ يہ لوگ ايمان نہيں لاتے اپنے تئيں ہلاک کردو گے 26:3

اگر ہم چاہيں تو ان پر آسمان سے نشاني اُتار ديں. پھر ان کي گردنيں اس کے آگے جھک جائيں 26:4

سو يہ تو جھٹلا چکے اب ان کو اس چيز کي حقيقت معلوم ہوگي جس کي ہنسي اُڑاتے تھے26:6

بےشک اس (قصے) ميں نشاني ہے. ليکن يہ اکثر ايمان لانے والے نہيں26:67

اور تمہارا پروردگار تو غالب (اور) مہربان ہے26:68

بےشک اس ميں نشاني ہے اور ان ميں اکثر ايمان لانے والے نہيں 26:103

اور تمہارا پروردگار تو غالب اور مہربان ہے 26:104

بےشک اس ميں نشاني ہے اور ان ميں اکثر ايمان لانے والے نہيں تھے 26:121

تو انہوں نے ہود کو جھٹلايا تو ہم نے ان کو ہلاک کر ڈالا. بےشک اس ميں نشاني ہے. اور ان ميں اکثر ايمان لانے والے نہيں تھے 26:139

بےشک اس ميں نشاني ہے. اور ان ميں اکثر ايمان لانے والے نہيں تھے 26:174

(اچھا) ميں تميں بتاؤں کہ شيطان کس پر اُترتے ہيں 26:221

ہر جھوٹے گنہگار پر اُترتے ہيں 26:222

جو سني ہوئي بات (اس کے کام ميں) لا ڈالتے ہيں اور وہ اکثر جھوٹے ہيں 26:223

اور شاعروں کي پيروي گمراہ لوگ کيا کرتے ہيں 26:224

کيا تم نے نہيں ديکھا کہ وہ ہر وادي ميں سر مارتے پھرتے ہيں26:225

اور کہتے وہ ہيں جو کرتے نہيں26:226

اور ان (کے حال) پر غم نہ کرنا اور نہ اُن چالوں سے جو يہ کر رہے ہيں تنگ دل ہونا 27:70

تمہارا پروردگار (قيامت کے روز) اُن ميں اپنے حکم سے فيصلہ کر دے گا اور وہ غالب (اور) علم والا ہے 27:78

تو خدا پر بھروسہ رکھو تم تو حق صريح پر ہو 27:79

کچھ شک نہيں کہ تم مردوں کو (بات) نہيں سنا سکتے اور نہ بہروں کو جب کہ وہ پيٹھ پھير کر پھر جائيں آواز سنا سکتے ہو 27:80

اور نہ اندھوں کو گمراہي سے (نکال کر) رستہ ديکھا سکتے ہو. تم ان ہي کو سنا سکتے ہو جو ہماري آيتوں پر ايمان لاتے ہيں اور وہ فرمانبردار ہو جاتے ہيں 27:81

اور کہتے ہيں اگر تم سچے ہو تو يہ فيصلہ کب ہوگا؟ 32:28

کہہ دو کہ فيصلے کے دن کافروں کو ان کا ايمان لانا کچھ بھي فائدہ نہ دے گا اور نہ اُن کو مہلت دي جائے گي 32:29

تو اُن سے منہ پھير لو اور انتظار کرو يہ بھي انتظار کر رہے ہيں 32:30

اور (اے پيغمبر) اگر يہ لوگ تم کو جھٹلائيں تو تم سے پہلے بھي پيغمبر جھٹلائے گئے ہيں. اور (سب) کام خدا ہي کي طرف لوٹائے جائيں گے 35:4

اور اگر يہ تمہاري تکذيب کريں تو جو لوگ ان سے پہلے تھے وہ بھي تکذيب کرچکے ہيں ان کے پاس ان کے پيغمبر نشانياں اور صحيفے اور روشن کتابيں لے لے کر آتے رہے35:25

پھر ميں نے کافروں کو پکڑ ليا سو (ديکھ لو کہ) ميرا عذاب کيسا ہوا35:26

تو ان کي باتيں تمہيں غمناک نہ کرديں. يہ جو کچھ چھپاتے اور جو کچھ ظاہر کرتے ہيں ہميں سب معلوم ہے 36:76

اور ہمارا لشکر غالب رہے گا 37:173

تو ايک وقت تک ان سے اعراض کئے رہو 37:174

اور انہيں ديکھتے رہو. يہ بھي عنقريب (کفر کا انجام) ديکھ ليں گے 37:175

کيا يہ ہمارے عذاب کے لئے جلدي کر رہے ہيں 37:176

مگر جب وہ ان کے ميدان ميں آ اُترے گا تو جن کو ڈر سنا ديا گيا تھا ان کے لئے برا دن ہوگا 37:177

اور ايک وقت تک ان سے منہ پھيرے رہو 37:178

اور ديکھتے رہو يہ بھي عنقريب (نتيجہ) ديکھ ليں گے 37:179

يہ جو کچھ بيان کرتے ہيں تمہارا پروردگار جو صاحب عزت ہے اس سے (پاک ہے) 37:180

تو (اے پيغمبر) صبر کرو خدا کا وعدہ سچا ہے. اگر ہم تم کو کچھ اس ميں سے دکھاديں جس کا ہم تم سے وعدہ کرتے ہيں. (يعني کافروں پر عذاب نازل کريں) يا تمہاري مدت حيات پوري کرديں تو ان کو ہماري ہي طرف لوٹ کر آنا ہے 40:77

کيا وہ لوگ جن کے دلوں ميں بيماري ہے يہ خيال کئے ہوئے ہيں کہ خدا ان کے کينوں کو ظاہر نہيں کرے گا؟ 47:29

اور اگر ہم چاہتے تو وہ لوگ تم کو دکھا بھي ديتے اور تم ان کو ان کے چہروں ہي سے پہچان ليتے. اور تم انہيں (ان کے) انداز گفتگو ہي سے پہچان لو گے! اور خدا تمہارے اعمال سے واقف ہے 47:30

تو تم ہمت نہ ہارو اور (دشمنوں کو) صلح کي طرف نہ بلاؤ. اور تم تو غالب ہو. اور خدا تمہارے ساتھ ہے وہ ہرگز تمہارے اعمال کو کم (اور گم) نہيں کرے گا47:35

اے محمد) ہم نے تم کو فتح دي. فتح بھي صريح وصاف 48:1

تاکہ خدا تمہارے اگلے اور پچھلے گناہ بخش دے اور تم پر اپني نعمت پوري کردے اور تمہيں سيدھے رستے چلائے 48:2

اور خدا تمہاري زبردست مدد کرے 48:3

وہي تو ہے جس نے مومنوں کے دلوں پر تسلي نازل فرمائي تاکہ ان کے ايمان کے ساتھ اور ايمان بڑھے. اور آسمانوں اور زمين کے لشکر (سب) خدا ہي کے ہيں. اور خدا جاننے والا (اور) حکمت والا ہے 48:4

اور وہي تو ہے جس نے تم کو ان (کافروں) پر فتحياب کرنے کے بعد سرحد مکہ ميں ان کے ہاتھ تم سے اور تمہارے ہاتھ ان سے روک ديئے. اور جو کچھ تم کرتے ہو خدا اس کو ديکھ رہا ہے 48:24

يہ لوگ جو کچھ کہتے ہيں ہميں خوب معلوم ہے اور تم ان پر زبردستي کرنے والے نہيں ہو. پس جو ہمارے (عذاب کي) وعيد سے ڈرے اس کو قرآن سے نصيحت کرتے رہو50:45

اسي طرح ان سے پہلے لوگوں کے پاس جو پيغمبر آتا وہ اس کو جادوگر يا ديوانہ کہتے51:52

کيا يہ کہ ايک دوسرے کو اسي بات کي وصيت کرتے آئے ہيں بلکہ يہ شرير لوگ ہيں51:53

تو ان سے اعراض کرو. تم کو (ہماري) طرف سے ملامت نہ ہوگي51:54

اور نصيحت کرتے رہو کہ نصيحت مومنوں کو نفع ديتي ہے51:55

تو (اے پيغمبر) تم نصيحت کرتے رہو تم اپنے پروردگار کے فضل سے نہ تو کاہن ہو اور نہ ديوانے 52:29

کيا کافر کہتے ہيں کہ يہ شاعر ہے (اور) ہم اس کے حق ميں زمانے کے حوادث کا انتظار کر رہے ہيں 52:30

کہہ دو کہ انتظار کئے جاؤ ميں بھي تمہارے ساتھ انتظار کرتا ہوں 52:31

کيا ان کي عقليں ان کو يہي سکھاتي ہيں. بلکہ يہ لوگ ہيں ہي شرير 52:32

کيا (کفار) کہتے ہيں کہ ان پيغمبر نے قرآن از خود بنا ليا ہے بات يہ ہے کہ يہ (خدا پر) ايمان نہيں رکھتے 52:33

اگر يہ سچے ہيں تو ايسا کلام بنا تو لائيں 52:34

ن?. قلم کي اور جو (اہل قلم) لکھتے ہيں اس کي قسم 68:1

کہ (اے محمد?) تم اپنے پروردگار کے فضل سے ديوانے نہيں ہو 68:2

اور تمہارے لئے بے انتہا اجر ہے 68:3

اور اخلاق تمہارے بہت (عالي) ہيں 68:4

سو عنقريب تم بھي ديکھ لو گے اور يہ (کافر) بھي ديکھ ليں گے68:5

کہ تم ميں سے کون ديوانہ ہے68:6

تو تم جھٹلانے والوں کا کہا نہ ماننا 68:8

يہ لوگ چاہتے ہيں کہ تم نرمي اختيار کرو تو يہ بھي نرم ہوجائيں 68:9

اور کسي ايسے شخص کے کہے ميں نہ آجانا جو بہت قسميں کھانے والا ذليل اوقات ہے 68:10

طعن آميز اشارتيں کرنے والا چغلياں لئے پھرنے والا 68:11

مال ميں بخل کرنے والا حد سے بڑھا ہوا بدکار 68:12

سخت خو اور اس کے علاوہ بدذات ہے 68:13

اس سبب سے کہ مال اور بيٹے رکھتا ہے 68:14

جب اس کو ہماري آيتيں پڑھ کر سنائي جاتي ہيں تو کہتا ہے کہ يہ اگلے لوگوں کے افسانے ہيں68:15

ہم عنقريب اس کي ناک پر داغ لگائيں گے68:16

تو مجھ کو اس کلام کے جھٹلانے والوں سے سمجھ لينے دو. ہم ان کو آہستہ آہستہ ايسے طريق سے پکڑيں گے کہ ان کو خبر بھي نہ ہوگي 68:44

اور ميں ان کو مہلت ديئے جاتا ہوں ميري تدبير قوي ہے68:45

کيا تم ان سے کچھ اجر مانگتے ہو کہ ان پر تاوان کا بوجھ پڑ رہا ہے68:46

يا ان کے پاس غيب کي خبر ہے کہ (اسے) لکھتے جاتے ہيں 68:47

تو اپنے پروردگار کے حکم کے انتظار ميں صبر کئے رہو اور مچھلي (کا لقمہ ہونے) والے يونس کي طرح رہو نا کہ انہوں نے (خدا) کو پکارا اور وہ (غم و) غصے ميں بھرے ہوئے تھے 68:48

اگر تمہارے پروردگار کي مہرباني ان کي ياوري نہ کرتي تو وہ چٹيل ميدان ميں ڈال ديئے جاتے اور ان کا حال ابتر ہوجاتا 68:49

پھر پروردگار نے ان کو برگزيدہ کرکے نيکوکاروں ميں کرليا68:50

اور کافر جب (يہ) نصيحت (کي کتاب) سنتے ہيں تو يوں لگتے ہيں کہ تم کو اپني نگاہوں سے پھسلا ديں گے اور کہتے يہ تو ديوانہ ہے68:51

(تو تم کافروں کي باتوں کو) قوت کے ساتھ برداشت کرتے رہو70:5

تو (اے پيغمبر) ان کو باطل ميں پڑے رہنے اور کھيل لينے دو يہاں تک کہ جس دن کا ان سے وعدہ کيا جاتا ہے وہ ان کے سامنے آ موجود ہو 70:42

(وہي) مشرق اور مغرب کا مالک (ہے اور) اس کے سوا کوئي معبود نہيں تو اسي کو اپنا کارساز بناؤ 73:9

اور جو جو (دل آزار) باتيں يہ لوگ کہتے ہيں ان کو سہتے رہو اور اچھے طريق سے ان سے کنارہ کش رہو 73:10

اور مجھے ان جھٹلانے والوں سے جو دولتمند ہيں سمجھ لينے دو اور ان کو تھوڑي سي مہلت دے دو 73:11

تو اپنے پروردگار کے حکم کے مطابق صبر کئے رہو اور ان لوگوں ميں سے کسي بد عمل اور ناشکرے کا کہا نہ مانو 76:24

يہ لوگ تو اپني تدبيروں ميں لگ رہے ہيں86:15

اور ہم اپني تدبير کر رہے ہيں86:16

تو تم کافروں کو مہلت دو بس چند روز ہي مہلت دو 86:17

ہم تمہيں پڑھا ديں گے کہ تم فراموش نہ کرو گے87:6

مگر جو خدا چاہے. وہ کھلي بات کو بھي جانتا ہے اور چھپي کو بھي 87:7

ہم تم کو آسان طريقے کي توفيق ديں گے 87:8

سو جہاں تک نصيحت (کے) نافع( ہونے کي اميد) ہو نصيحت کرتے رہو 87:9

تو تم نصيحت کرتے رہو کہ تم نصيحت کرنے والے ہي ہو 88:21

تم ان پر داروغہ نہيں ہو 88:22

آفتاب کي روشني کي قسم 93:1

اور رات (کي تاريکي) کي جب چھا جائے 93:2

کہ (اے محمد?) تمہارے پروردگار نے نہ تو تم کو چھوڑا اور نہ( تم سے )ناراض ہوا 93:3

اور آخرت تمہارے ليے پہلي (حالت يعني دنيا) سے کہيں بہتر ہے 93:4

اور تمہيں پروردگار عنقريب وہ کچھ عطا فرمائے گا کہ تم خوش ہو جاؤ گے93:5

بھلا اس نے تمہيں يتيم پا کر جگہ نہيں دي؟ (بےشک دي)93:6

اور رستے سے ناواقف ديکھا تو رستہ دکھايا 93:7

اور تنگ دست پايا تو غني کر ديا 93:8

(اے محمد) کيا ہم نے تمہارا سينہ کھول نہيں ديا؟ (بےشک کھول ديا) )94:1

اور تم پر سے بوجھ بھي اتار ديا 94:2

جس نے تمہاري پيٹھ توڑ رکھي تھي 94:3

اور تمہارا ذکر بلند کيا 94:4

ہاں ہاں مشکل کے ساتھ آساني بھي ہے94:5

(اور) بے شک مشکل کے ساتھ آساني ہے94:6

اے محمد) ہم نے تم کو کوثر عطا فرمائي ہے )108:1

تو اپنے پروردگار کے ليے نماز پڑھا کرو اور قرباني ديا کرو 108:2

کچھ شک نہيں کہ تمہارا دشمن ہي بےاولاد رہے گا 108:3


Back to List View : Arabic Text