اور وہي تو ہے جو تم کو ڈرانے اور اميد دلانے کے ليے بجلي دکھاتا اور بھاري بھاري بادل پيدا کرتا ہے 13:12
اور رعد اور فرشتے سب اس کے خوف سے اس کي تسبيح و تحميد کرتے رہتے ہيں اور وہي بجلياں بھيجتا ہے پھر جس پر چاہتا ہے گرا بھي ديتا ہے اور وہ خدا کے بارے ميں جھگڑتے ہيں. اور وہ بڑي قوت والا ہے 13:13
اور ہم ہي ہوائيں چلاتے ہيں (جو بادلوں کے پاني سے) بھري ہوئي ہوتي ہيں اور ہم ہي آسمان سے مينہ برساتے ہيں اور ہم ہي تم کو اس کا پاني پلاتے ہيں اور تم تو اس کا خرانہ نہيں رکھتے 15:22
اور خدا ہي نے آسمان سے پاني برسايا پھر اس سے زمين کو اس کے مرنے کے بعد زندہ کيا. بےشک اس ميں سننے والوں کے ليے نشاني ہے16:65
اور ہم ہي نے آسمان سے ايک اندازے کے ساتھ پاني نازل کيا. پھر اس کو زمين ميں ٹھہرا ديا اور ہم اس کے نابود کردينے پر بھي قادر ہيں 23:18
کيا تم نے نہيں ديکھا کہ خدا ہي بادلوں کو چلاتا ہے، اور ان کو آپس ميں ملا ديتا ہے، پھر ان کو تہ بہ تہ کرديتا ہے، پھر تم ديکھتے ہو کہ بادل ميں سے مينہ نکل (کر برس) رہا ہے اور آسمان ميں جو (اولوں کے) پہاڑ ہيں، ان سے اولے نازل کرتا ہے تو جس پر چاہتا ہے اس کو برسا ديتا ہے اور جس سے چاہتا ہے ہٹا ديتا ہے. اور بادل ميں جو بجلي ہوتي ہے اس کي چمک آنکھوں کو خيرہ کرکے بينائي کو اُچکے لئے جاتي ہے 24:43
اور وہي تو ہے جو اپني رحمت کے مينھہ کے آگے ہواؤں کو خوش خبري بنا کر بھيجتا ہے. اور ہم آسمان سے پاک (اور نتھرا ہوا) پاني برساتے ہيں 25:48
اور اسي کے نشانات (اور تصرفات) ميں سے ہے کہ تم کو خوف اور اُميد دلانے کے لئے بجلي دکھاتا ہے اور آسمان سے مينھہ برساتا ہے. پھر زمين کو اس کے مر جانے کے بعد زندہ (و شاداب) کر ديتا ہے. عقل والوں کے لئے ان (باتوں) ميں (بہت سي) نشانياں ہيں 30:24
خدا ہي تو ہے جو ہواؤں کو چلاتا ہے تو وہ بادل کو اُبھارتي ہيں. پھر خدا اس کو جس طرح چاہتا ہے آسمان ميں پھيلا ديتا اور تہ بتہ کر ديتا ہے پھر تم ديکھتے ہو کہ اس کے بيچ ميں سے مينھہ نکلنے لگتا ہے پھر جب وہ اپنے بندوں ميں سے جن پر چاہتا ہے اُسے برسا ديتا ہے تو وہ خوش ہو جاتے ہيں 30:48
کيا تم نے نہيں ديکھا کہ خدا آسمان سے پاني نازل کرتا پھر اس کو زمين ميں چشمے بنا کر جاري کرتا پھر اس سے کھيتي اُگاتا ہے جس کے طرح طرح کے رنگ ہوتے ہيں. پھر وہ خشک ہوجاتي ہے تو تم اس کو ديکھتے ہو (کہ) زرد (ہوگئي ہے) پھر اسے چورا چورا کر ديتا ہے. بےشک اس ميں عقل والوں کے لئے نصيحت ہے 39:21 |