اور وہ وہي ہے جس نے زمين کو پھيلايا اور اس ميں پہاڑ اور دريا پيدا کئے اور ہر طرح کے ميوؤں کي دو دو قسميں بنائيں. وہي رات کو دن کا لباس پہناتا ہے. غور کرنے والوں کے ليے اس ميں بہت سي نشانياں ہيں 13:3
اور اسي نے زمين پر پہاڑ (بنا کر) رکھ ديئے کہ تم کو لے کر کہيں جھک نہ جائے اور نہريں اور رستے بنا ديئے تاکہ ايک مقام سے دوسرے مقام تک (آساني سے) جاسکو16:15
اور ہم نے زمين ميں پہاڑ بنائے تاکہ لوگوں (کے بوجھ) سے ہلنے (اور جھکنے) نہ لگے اور اس ميں کشادہ راستے بنائے تاکہ لوگ ان پر چليں 21:31
کيا تم نے نہيں ديکھا کہ خدا نے آسمان سے مينہ برسايا. تو ہم نے اس سے طرح طرح کے رنگوں کے ميوے پيدا کئے. اور پہاڑوں ميں سفيد اور سرخ رنگوں کے قطعات ہيں اور (بعض) کالے سياہ ہيں 35:27
کيا ہم نے زمين کو بچھونا نہيں بنايا78:6
اور پہاڑوں کو (ا س کي) ميخيں (نہيں ٹھہرايا؟) 78:7
اور اس پر پہاڑوں کابوجھ رکھ ديا 79:32 |