hadminin

TAFHEEM-UL-QURAN

  
Home | Read | Q-Signs | Slides | Presentations | Prayers | Orders | About Us | Return To Group

Those, Who Pretend as Muslims, Munafiqs

Translation by   


کيا تم نے ان لوگوں کو نہيں ديکھا جو دعوي? تو يہ کرتے ہيں کہ جو (کتاب) تم پر نازل ہوئي اور جو (کتابيں) تم سے پہلے نازل ہوئيں ان سب پر ايمان رکھتے ہيں اور چاہتے يہ ہيں کہ اپنا مقدمہ ايک سرکش کے پاس لے جا کر فيصلہ کرائيں حالانکہ ان کو حکم ديا گيا تھا کہ اس سے اعتقاد نہ رکھيں اور شيطان (تو يہ) چاہتا ہے کہ ان کو بہکا کر رستے سے دور ڈال دے4:60

اور جب ان سے کہا جاتا ہے کہ جو حکم خدا نے نازل فرمايا ہے اس کي طرف (رجوع کرو) اور پيغمبر کي طرف آؤ تو تم منافقوں کو ديکھتے ہو کہ تم سے اعراض کرتے اور رکے جاتے ہيں4:61

تو کيسي (ندامت کي) بات ہے کہ جب ان کے اعمال (کي شامت سے) ان پر کوئي مصيبت واقع ہوتي ہے تو تمہارے پاس بھاگے آتے ہيں اور قسميں کھاتے ہيں کہ والله ہمارا مقصود تو بھلائي اور موافقت تھا4:62

ان لوگوں کے دلوں ميں جو کچھ ہے خدا اس کو خوب جانتا ہے تم ان (کي باتوں) کو کچھ خيال نہ کرو اور انہيں نصيحت کرو اور ان سے ايسي باتيں کہو جو ان کے دلوں ميں اثر کر جائيں4:63

تمہارے پروردگار کي قسم يہ لوگ جب تک اپنے تنازعات ميں تمہيں منصف نہ بنائيں اور جو فيصلہ تم کردو اس سے اپنے دل ميں تنگ نہ ہوں بلکہ اس کو خوشي سے مان ليں تب تک مومن نہيں ہوں گے4:65

اور اگر ہم انہيں حکم ديتے کہ اپنے آپ کو قتل کر ڈالو يا اپنے گھر چھوڑ کر نکل جاؤ تو ان ميں سے تھوڑے ہي ايسا کرتے اور اگر يہ اس نصيحت پر کاربند ہوتے جو ان کو کي جاتي ہے تو ان کے حق ميں بہتر اور (دين ميں) زيادہ ثابت قدمي کا موجب ہوتا4:66

اور ہم ان کو اپنے ہاں سے اجر عظيم بھي عطا فرماتے4:67

اور سيدھا رستہ بھي دکھاتے4:68

(اے پيغمبر) منافقوں (يعني دو رخے لوگوں) کو بشارت سناد دو کہ ان کے لئے دکھ دينے والا عذاب (تيار) ہے 4:138

جو مومنوں کو چھوڑ کر کافروں کو دوست بناتے ہيں. کيا يہ ان کے ہاں عزت حاصل کرنا چاہتے ہيں تو عزت تو سب خدا ہي کي ہے 4:139

جو تم کو ديکھتے رہتے ہيں اگر خدا کي طرف سے تم کو فتح ملے تو کہتے ہيں کيا ہم تمہارے ساتھ نہ تھے. اور اگر کافروں کو (فتح) نصيب ہو تو (ان سے) کہتے ہيں کيا ہم تم پر غالب نہيں تھے اور تم کو مسلمانوں (کے ہاتھ) سے بچايا نہيں. تو خدا تم ميں قيامت کے دن فيصلہ کردے گا. اور خدا کافروں کو مومنوں پر ہرگز غلبہ نہيں دے گا 4:141

منافق (ان چالوں سے اپنے نزديک) خدا کو دھوکا ديتے ہيں (يہ اس کو کيا دھوکا ديں گے) وہ انہيں کو دھوکے ميں ڈالنے والا ہے اور جب يہ نماز کو کھڑے ہوتے ہيں تو سست اور کاہل ہو کر (صرف) لوگوں کے دکھانے کو اور خدا کي ياد ہي نہيں کرتے مگر بہت کم 4:142

بيچ ميں پڑے لٹک رہے ہيں نہ ان کي طرف (ہوتے ہيں) نہ ان کي طرف اور جس کو خدا بھٹکائے تو اس کے لئے کبھي بھي رستہ نہ پاؤ گے 4:143

کچھ شک نہيں کہ منافق لوگ دوزخ کے سب سے نيچے کے درجے ميں ہوں گے. اور تم ان کا کسي کو مددگار نہ پاؤ گے4:145

مومنو! يہ لوگ تمہارے سامنے خدا کي قسميں کھاتے ہيں تاکہ تم کو خوش کر ديں. حالانکہ اگر يہ (دل سے) مومن ہوتے تو خدا اور اس کے پيغمبر خوش کرنے کے زيادہ مستحق ہيں9:62

کيا ان لوگوں کو معلوم نہيں کہ جو شخص خدا اور اس کے رسول سے مقابلہ کرتا ہے تو اس کے ليے جہنم کي آگ (تيار) ہے جس ميں وہ ہميشہ (جلتا) رہے گا. يہ بڑي رسوائي ہے9:63

منافق ڈرتے رہتے ہيں کہ ان (کے پيغمبر) پر کہيں کوئي ايسي سورت (نہ) اُتر آئے کہ ان کے دل کي باتوں کو ان (مسلمانوں) پر ظاہر کر دے. کہہ دو کہ ہنسي کئے جاؤ. جس بات سے تم ڈرتے ہو خدا اس کو ضرور ظاہر کردے گا9:64

اور اگر تم ان سے (اس بارے ميں) دريافت کرو تو کہيں گے ہم تو يوں ہي بات چيت اور دل لگي کرتے تھے. کہو کيا تم خدا اور اس کي آيتوں اور اس کے رسول سے ہنسي کرتے تھے9:65

بہانے مت بناؤ تم ايمان لانے کے بعد کافر ہو چکے ہو. اگر ہم تم ميں سے ايک جماعت کو معاف کرديں تو دوسري جماعت کو سزا بھي ديں گے کيونکہ وہ گناہ کرتے رہے ہيں9:66

منافق مرد اور منافق عورتيں ايک دوسرے کے ہم جنس (يعني ايک طرح کے) ہيں کہ برے کام کرنے کو کہتے اور نيک کاموں سے منع کرتے اور (خرچ کرنے سے) ہاتھ بند کئے رہتے ہيں. انہوں نے خدا کو بھلا ديا تو خدا نے ان کو بھلا ديا. بےشک منافق نافرمان ہيں9:67

الله نے منافق مردوں اور منافق عورتوں اور کافروں سے آتش جہنم کا وعدہ کيا ہے جس ميں ہميشہ (جلتے) رہيں گے. وہي ان کے لائق ہے. اور خدا نے ان پر لعنت کر دي ہے. اور ان کے ليے ہميشہ کا عذاب (تيار) ہے9:68

(تم منافق لوگ) ان لوگوں کي طرح ہو، جو تم سے پہلے ہوچکے ہيں. وہ تم سے بہت زيادہ طاقتور اور مال و اولاد ميں کہيں زيادہ تھے تو وہ اپنے حصے سے بہرہ ياب ہوچکے. سو جس طرح تم سے پہلے لوگ اپنے حصے سے فائدہ اٹھا چکے ہيں. اسي طرح تم نے اپنے حصے سے فائدہ اٹھا ليا. اور جس طرح وہ باطل ميں ڈوبے رہے اسي طرح تم باطل ميں ڈوبے رہے يہ وہ لوگ ہيں جن کے اعمال دنيا اور آخرت ميں ضائع ہوگئے. اور يہي نقصان اٹھانے والے ہيں9:69

يہ خدا کي قسميں کھاتے ہيں کہ انہوں نے (تو کچھ) نہيں کہا حالانکہ انہوں نے کفر کا کلمہ کہا ہے اور يہ اسلام لانے کے بعد کافر ہوگئے ہيں اور ايسي بات کا قصد کرچکے ہيں جس پر قدرت نہيں پاسکے. اور انہوں نے (مسلمانوں ميں) عيب ہي کون سا ديکھا ہے سوا اس کے کہ خدا نے اپنے فضل سے اور اس کے پيغمبر نے (اپني مہرباني سے) ان کو دولت مند کر ديا ہے. تو اگر يہ لوگ توبہ کرليں تو ان کے حق ميں بہتر ہوگا. اور اگر منہ پھير ليں تو ان کو دنيا اور آخرت ميں دکھ دينے والا عذاب دے گا اور زمين ميں ان کا کوئي دوست اور مددگار نہ ہوگا 9:74

اور ان ميں سے بعض ايسے ہيں جنہوں نے خدا سے عہد کيا تھا کہ اگر وہ ہم کو اپني مہرباني سے (مال) عطا فرمائے گا تو ہم ضرور خيرات کيا کريں گے اور نيک کاروں ميں ہو جائيں گے 9:75

ليکن جب خدا نے ان کو اپنے فضل سے (مال) ديا تو اس ميں بخل کرنے لگے اور (اپنے عہد سے) روگرداني کرکے پھر بيٹھے 9:76

تو خدا نے اس کا انجام يہ کيا کہ اس روز تک کے ليے جس ميں وہ خدا کے روبرو حاضر ہوں گے ان کے دلوں ميں نفاق ڈال ديا اس ليے کہ انہوں نے خدا سے جو وعدہ کيا تھا اس کے خلاف کيا اور اس ليے کہ وہ جھوٹ بولتے تھے 9:77

جو (ذي استطاعت) مسلمان دل کھول کر خيرات کرتے ہيں اور جو (بےچارے غريب صرف اتنا ہي کما سکتے ہيں جتني مزدوري کرتے (اور تھوڑي سي کمائي ميں سے خرچ بھي کرتے) ہيں ان پر جو (منافق) طعن کرتے ہيں اور ہنستے ہيں. خدا ان پر ہنستا ہے اور ان کے ليے تکليف دينے والا عذاب (تيار) ہے 9:79

جو لوگ (غزوہ? تبوک ميں) پيچھے رہ گئے وہ پيغمبر خدا (کي مرضي) کے خلاف بيٹھے رہنے سے خوش ہوئے اور اس بات کو ناپسند کيا کہ خدا کي راہ ميں اپنے مال اور جان سے جہاد کريں. اور (اوروں سے بھي) کہنے لگے کہ گرمي ميں مت نکلنا. (ان سے) کہہ دو کہ دوزخ کي آگ اس سے کہيں زيادہ گرم ہے. کاش يہ (اس بات) کو سمجھتے 9:81

پھر اگر خدا تم کو ان ميں سے کسي گروہ کي طرف لے جائے اور وہ تم سے نکلنے کي اجازت طلب کريں تو کہہ دينا کہ تم ميرے ساتھ ہرگز نہيں نکلو گے اور نہ ميرے ساتھ (مددگار ہوکر) دشمن سے لڑائي کرو گے. تم پہلي دفعہ بيٹھ رہنے سے خوش ہوئے تو اب بھي پيچھے رہنے والوں کے ساتھ بيٹھے رہو 9:83

اور (اے پيغمبر) ان ميں سے کوئي مر جائے تو کبھي اس (کے جنازے) پر نماز نہ پڑھنا اور نہ اس کي قبر پر (جا کر) کھڑے ہونا. يہ خدا اور اس کے رسول کے ساتھ کفر کرتے رہے اور مرے بھي نافرمان (ہي مرے) 9:84

ان کے اولاد اور مال سے تعجب نہ کرنا. ان چيزوں سے خدا يہ چاہتا ہے کہ ان کو دنيا ميں عذاب کرے اور (جب) ان کي جان نکلے تو (اس وقت بھي) يہ کافر ہي ہوں 9:85

ديہاتي لوگ سخت کافر اور سخت منافق ہيں اور اس قابل ہيں کہ جو احکام (شريعت) خدا نے اپنے رسول پر نازل فرمائے ہيں ان سے واقف (ہي) نہ ہوں. اور خدا جاننے والا (اور) حکمت والا ہے 9:97

اور بعض ديہاتي ايسے ہيں کہ جو خرچ کرتے ہيں اسے تاوان سمجھتے ہيں اور تمہارے حق ميں مصيبتوں کے منتظر ہيں. ان ہي پر بري مصيبت (واقع) ہو. اور خدا سننے والا (اور) جاننے والا ہے 9:98

اور تمہارے گرد و نواح کے بعض ديہاتي منافق ہيں اور بعض مدينے والے بھي نفاق پر اڑے ہوئے ہيں تم انہيں نہيں جانتے. ہم جانتے ہيں. ہم ان کو دوہرا عذاب ديں گے پھر وہ بڑے عذاب کي طرف لوٹائے جائيں گے 9:101

اور (ان ميں سے ايسے بھي ہيں) جنہوں نے اس غرض سے مسجد بنوائي کہ ضرر پہنچائيں اور کفر کريں اور مومنوں ميں تفرقہ ڈاليں اور جو لوگ خدا اور اس کے رسول سے پہلے جنگ کرچکے ہيں ان کے ليے گھات کي جگہ بنائيں. اور قسميں کھائيں گے کہ ہمارا مقصود تو صرف بھلائي تھي. مگر خدا گواہي ديتا ہے کہ يہ جھوٹے ہيں 9:107

اور جب منافق اور وہ لوگ جن کے دلوں ميں بيماري ہے کہنے لگے کہ خدا اور اس کے رسول نے ہم سے محض دھوکے کا وعدہ کيا تھا 33:12

جن لوگوں نے کفر کيا اور (اَوروں کو) خدا کے رستے سے روکا. خدا نے ان کے اعمال برباد کر ديئے 47:1

اور مومن لوگ کہتے ہيں کہ (جہاد کي) کوئي سورت کيوں نازل نہيں ہوتي؟ ليکن جب کوئي صاف معنوں کي سورت نازل ہو اور اس ميں جہاد کا بيان ہو تو جن لوگوں کے دلوں ميں (نفاق کا) مرض ہے تم ان کو ديکھو کہ تمہاري طرف اس طرح ديکھنے لگيں جس طرح کسي پر موت کي بےہوشي (طاري) ہو رہي ہو. سو ان کے لئے خرابي ہے 47:20

(اے منافقو!) تم سے عجب نہيں کہ اگر تم حاکم ہو جاؤ تو ملک ميں خرابي کرنے لگو اور اپنے رشتوں کو توڑ ڈالو 47:22

يہي لوگ ہيں جن پر خدا نے لعنت کي ہے اور ان (کے کانوں) کو بہرا اور (ان کي) آنکھوں کو اندھا کرديا ہے 47:23

بھلا يہ لوگ قرآن ميں غور نہيں کرتے يا (ان کے) دلوں پر قفل لگ رہے ہيں 47:24

جو لوگ راہ ہدايت ظاہر ہونے کے بعد پيٹھ دے کر پھر گئے. شيطان نے (يہ کام) ان کو مزين کر دکھايا اور انہيں طول (عمر کا وعدہ) ديا47:25

جو لوگ کافر ہوئے اور خدا کے رستے سے روکتے رہے پھر کافر ہي مرگئے خدا ان کو ہرگز نہيں بخشے گا 47:34

کيا تم نے ان منافقوں کو نہيں ديکھا جو اپنے کافر بھائيوں سے جو اہل کتاب ہيں کہا کرتے ہيں کہ اگر تم جلا وطن کئے گئے تو ہم بھي تمہارے ساتھ نکل چليں گے اور تمہارے بارے ميں کبھي کسي کا کہا نہ مانيں گے. اور اگر تم سے جنگ ہوئي تو تمہاري مدد کريں گے. مگر خدا ظاہر کئے ديتا ہے کہ يہ جھوٹے ہيں 59:11

منافقوں کي) مثال شيطان کي سي ہے کہ انسان سے کہتا رہا کہ کافر ہوجا. جب وہ کافر ہوگيا تو کہنے لگا کہ مجھے تجھ سے کچھ سروکار نہيں. مجھ کو خدائے رب العالمين سے ڈر لگتا ہے59:16

تو دونوں کا انجام يہ ہوا کہ دونوں دوزخ ميں (داخل ہوئے) ہميشہ اس ميں رہيں گے. اور بےانصافوں کي يہي سزا ہے 59:17

(اے محمد) جب منافق لوگ تمہارے پاس آتے ہيں تو (از راہ نفاق) کہتے ہيں کہ ہم اقرار کرتے ہيں کہ آپ بےشک خدا کے پيغمبر ہيں اور خدا جانتا ہے کہ درحقيقت تم اس کے پيغمبر ہو ليکن خدا ظاہر کئے ديتا ہے کہ منافق (دل سے اعتقاد نہ رکھنے کے لحاظ سے) جھوٹے ہيں 63:1

انہوں نے اپني قسموں کو ڈھال بنا رکھا ہے اور ان کے ذريعے سے (لوگوں کو) راہ خدا سے روک رہے ہيں. کچھ شک نہيں کہ جو کام يہ کرتے ہيں برے ہيں 63:2

يہ اس لئے کہ يہ (پہلے تو) ايمان لائے پھر کافر ہوگئے تو ان کے دلوں پر مہر لگادي گئي. سو اب يہ سمجھتے ہي نہيں 63:3

اور جب تم ان (کے تناسب اعضا) کو ديکھتے ہو تو ان کے جسم تمہيں (کيا ہي) اچھے معلوم ہوتے ہيں. اور جب وہ گفتگو کرتے ہيں تو تم ان کي تقرير کو توجہ سے سنتے ہو (مگر فہم وادراک سے خالي) گويا لکڑياں ہيں جو ديواروں سے لگائي گئي ہيں. (بزدل ايسے کہ) ہر زور کي آواز کو سمجھيں (کہ) ان پر بلا آئي. يہ (تمہارے) دشمن ہيں ان سے بےخوف نہ رہنا. خدا ان کو ہلاک کرے. يہ کہاں بہکے پھرتے ہيں 63:4

اور جب ان سے کہا جائے کہ آؤ رسول خدا تمہارے لئے مغفرت مانگيں تو سر ہلا ديتے ہيں اور تم ان کو ديکھو کہ تکبر کرتے ہوئے منہ پھير ليتے ہيں63:5

تم ان کے لئے مغفرت مانگو يا نہ مانگو ان کے حق ميں برابر ہے. خدا ان کو ہرگز نہ بخشے گا. بےشک خدا نافرمانوں کو ہدايت نہيں ديا کرتا63:6

يہي ہيں جو کہتے ہيں کہ جو لوگ رسول خدا کے پاس (رہتے) ہيں ان پر (کچھ) خرچ نہ کرو. يہاں تک کہ يہ (خود بخود) بھاگ جائيں. حالانکہ آسمانوں اور زمين کے خزانے خدا ہي کہ ہيں ليکن منافق نہيں سمجھتے 63:7

کہتے ہيں کہ اگر ہم لوٹ کر مدينے پہنچے تو عزت والے ذليل لوگوں کو وہاں سے نکال باہر کريں گے. حالانکہ عزت خدا کي ہے اور اس کے رسول کي اور مومنوں کي ليکن منافق نہيں جانتے 63:8


Back to List View : Arabic Text